عوامی مجلس عمل کے سینئررکن فاروق احمد متو کو خراج
میر واعظ کا اظہار تعزیت
سرینگر// عوامی مجلس عمل کے سربراہ و حریت چیئرمین میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے تنظیم کے حلقہ خانقاہ معلی شمس واری کے حلقہ صدر فاروق احمد متو کے انتقال پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو ان کی بے لوث تنظیمی ، تحریکی اور سیاسی خدمات کے شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کیا ۔میرواعظ جو گذشتہ دو ہفتوں سے لگاتار اور مسلسل نظر بند ررکھے گئے ہیں اپنی خانہ نظر بندی کے سبب مرحوم متو کی نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرسکے۔ میرواعظ نے اپنے تعزیتی بیان میں مرحوم فاروق احمد متو کو ایک مخلص اور جرت مند تنظیمی کارکن قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے تنظیم کے بانی صدر شہید ملت کے دور میں تنظیم کے ساتھ رشتہ جوڑا اور دم آخر علاقہ بھر میں تنظیمی اور تحریکی پروگراموں کو بڑانے میں ایک سرگرمی رول ادا کیا۔ میرواعظ کے ہدایت پر تنظیم کے ایک مرکزی وفد نے مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور جملہ قیادت کی جانب سے سوگواروں تک تعزیت اور ہمدردی کا پیغام پہنچایا۔
حضرت بل میں4 قمار باز گرفتار
سرینگر// پولیس نے قمار ر بازوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے نگین علاقے سے4 قمار بازوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگائے 7,360 روپے ضبط کرلئے۔ایس ڈی پی او زکورہ کی زیر نگرانی پولیس اسٹیشن نگین سے وابستہ پولیس پارٹی نے د ھوبی گھاٹ حضرتبل میں قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کر غلام حسن شاہ ولد افضل شاہ ،عبدل مجید بٹ ولد غلام محمد ، پرویز احمد بٹ ولد محمد مقبول اور فاروق احمد صوفی ولد علی محمد ساکنان حضرتبل کو گرفتار کرکے دائو پر لگائے 7,360 روپے ضبط کرلئے۔ پولیس نے کیس زیر نمبر 23/2018 , U/S 13 Gambling ایکٹ اندراج کر کے تحقیقات شروع کر دی۔