مزاحمتی جماعتوںکی لواحقین سے تعزیت پرسی
سرینگر//پیپلز لیگ اور لبریشن فرنٹ (ح) چیئرمین اور ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی نے تحریک وحدت اسلامی کے جنرل سیکریٹری محمد یوسف ندیم کی ہلاکت پر رنج وغم کااظہار کیا ہے۔پیپلز لیگ کے سینئر نائب صدر محمد یاسین عطائی کی سربراہی میں وفد مرحوم کے چہارم پر گھر گیااور لواحقین سے تعزیت کی۔ اس دوران عطائی نے تنظیم کے اولین شہید غلام محمد بلہ کو بھی برسی پر خراج عقیدت ادا کیا۔ادھر جاوید احمد میر اور امیاز احمد ریشی نے بڈگام جاکر لواحقین سے تعزیت پرسی کی۔
ضمانت پر رہائی کے باوجود کروسن لولاب کا شہری گرفتار
سرینگر//تحریک حریت کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فاروق احمد بٹ ساکن کروسن لولاب، جو کئی عر صہ سے کوٹ بلوال جموں جیل میں مقید تھے ، کوگذشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انہیں عدالت میں ضمانت پر رہا کردیاگیا۔ البتہ عدالتی احکامات کے باوجود پولیس نے انہیں فوری طور پھر سے گرفتار کرلیا اور انہیں نامعلوم جگہ پر منتقل کیا گیا ۔بیان کے مطابق ان کے فاروق احمد کے لواحقین نے پولیس حکام کے رویہ پر شدید ردعمل اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب عدالتی احکامات کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں اور دوسری طرف حکام ان کے بارے میں خاموش ہےں اور کچھ کہنے سے انکار کررہے ہیں ،جس سے لازمی طور تشویش پیدا ہوئی ہے۔ تحریک حریت کے ترجمان نے فاروق احمد کی پولیس حکام کے ہاتھوں دوبارہ گرفتاری کو لاقانونیت سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں جمہوری عمل کے بلند بانگ دعوﺅں کے باوجود محبوسین کے ساتھ غیر انسانی رویہ اختیار کیا جارہا ہے اور انہیں حبس بے جا میں رکھنے کےلئے غیر ضروری طور داﺅ پیچ چلائے جارہے ہیں۔
ایس ایس اے اساتذہ کی تنخواہوںکو واگذار کیاجائے: میر
سرینگر//کانگریس نے ایس ایس اے اساتذہ کی حالت زارپرتشویش ظاہرکرتے ہوئے سرکارسے انکی واجب الاداتنخواہیں واگزارکرنے کی مانگ کی ہے۔کانگریس کے ریاستی صدرغلام احمد میرنے کہاکہ یہ بات افسوسناک ہے کہ اب اساتذہ برادری کوبھی اُجرتوں کیلئے مہینوں انتظار کرناپڑتاہے۔ ریاستی محکمہ تعلیم میں مرکزی سرکارکی ایک اسکیم سروﺅشکھشا ابھیان کے تحت تعینات ٹیچروںکاایک وفدغلام احمد میر سے ملاقی ہوا ۔وفدنے غلام احمد میر کوبتایاکہ حکام نے ایس ایس اے ٹیچروں کی تنخواہیں کئی ماہ سے واجب الادارکھی ہیں ،جسکے نتیجے میں ان کی مالی حالت ابترہوچکی ہے ۔وفدنے میرکواپنی مشکلات اورمطالبات کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے درپیش مسائل ومشکلات کاحل نکالنے کیلئے مددکی اپیل کی ۔کانگریس کے ریاستی صدرنے وفدکویقین دلایاکہ وہ یہ معاملہ ریاستی سرکارکی نوٹس میں لاکرواجب الاداتنخواہیں واگزار کرنے پرزور دیں گے ۔اس دوران پارٹی کے نائب صدرغلام نبی مونگانے بارہمولہ میں کانگریس کے ایک دیرینہ لیڈرغلام محمدشیخ کے انتقال پرگہرے صدمے کااظہارکیاہے۔
رہبر پشو پالن کی تعیناتی زیر غور: کوہلی
جموں//حکومت ریاست میں رہبر پشو پالن کی تعیناتی پر غور کر رہی ہے تاکہ اس سکیم کی رو سے ویٹرنری گریجویٹس کو عارضی بنیادوں پر روزگار حاصل ہوسکیں۔یہ جانکاری جموں میں پشو و بھیڑ پالن کے وزیر عبدالغنی کوہلی کی صدارت میں ایک میٹنگ میں دی گئی جس میں محکمہ پشو و بھیڑ پالن کے کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر نے متعلقہ افسروں پر زوردیا ہے کہ وہ اس حوالے سے ایک منصوبہ تیار کرکے حکومت کو بھیج دیں۔اس موقعہ پر محکمہ پشو و بھیڑ پالن میں خالی پڑی اسامیوں کا بھی جائزہ لیا گیا ۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی کہ وہ تمام خالی پڑی اسامیوں کو جلداز جلد بھرتی ایجنسیوں کو ریفر کریں۔میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری بھیر و پشو پالن آ ر کے بھگت کے علاوہ کئی دیگر افسران بھی موجود تھے۔اس سے پہلے کرگل کے ایک وفد نے بھی وزیر موصوف کے ساتھ ملاقات کی اور اپنے مشکلات کے بارے میں جانکاری دی ۔وفد کے ساتھ بات کرتے ہوئے عبدالغنی کوہلی نے کہا کہ حکومت ریاست کے تمام ویٹرنری ہسپتالوں میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھاوا دینے کے لئے ہرممکن اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کے تمام جائز مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے گا۔
ڈاکٹر فاروق گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے میں ماہر: وکیل
سرینگر//جموں وکشمیر بچاﺅ تحریک کے صدر عبدالغنی وکیل نے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے حالیہ بیان پر کہ ’پاکستان کے ساتھ جنگ کے سوا کوئی چارہ نہیں‘ پرحیرانگی کا اظہار کیا ہے ۔ وکیل نے کہاکہ ’ فاروق صاحب کب تک رنگ بدلتے رہیں گے کبھی پاکستان پر حملے کی بات کرتے ہیں کبھی مرکز کو مقبوضہ کشمیر کو ہاتھ لگانے کی جرا¿ت نہ کرنے کی بات کرتے اور کبھی اقتدار میں مقبوضہ کشمیر پر بمباری کرنے کی بات سے بھی گریز نہیں کرتے ہیں‘۔انہوں نے کہاکہ ریاست کے عوام نے 2014 کے اسمبلی انتخابات میں ثابت کردیا کہ اب نیشنل کانفرنس کے لیڈران عوام کو زیادہ دیر تک بیوقوف نہیں بنا سکتے ہیں ۔ وکیل نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق جانتے ہیں کہ موجودہ دور میں جنگ تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دے سکتا ہے اور ہر مسئلہ کا حل صرف بات چیت کے ذریعے نکل سکتا ہے۔ وکیل نے مرکزی سرکار خاص کر وزیر اعظم ہند پر زور دیا کہ وہ بات چیت کے راستے کو اپنائیں اور بڑے بھائی ہونے کے ناطے حریت کانفرنس کے ساتھ ساتھ پاکستان کو بھی مذاکرات کے لئے آمادہ کرنے کی ممکن کوششیں کریں تب ہی ریاست میں امن قائم ہوسکتا ہے۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ ہند نواز جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرنے سے آج تک کچھ بھی حاصل نہیں ہوا اور نہ آئندہ ہوگا ۔
ٹریڈیونین لیڈر بشیر احمد گنائی فوت
سرینگر// معروف ٹریڈیونین لیڈر بشیر احمد گنائی مختصر علالت کے بعد جمعہ کو انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصہ سے کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے۔ مرحوم کی نماز جنازہ میں سماج کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہیں صفا کدل میںآبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ موصوف میڈیکل ایجوکیشن کے محکمہ میں ملازم رہے تھے۔ ٹریڈ یونین مومنٹ کے چیئر مین محمد شفیق لون نے بشیر احمد گنائی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ عمر بھر ملازمین کے حقوق اور انکی عزت نفس کی حفاظت کی جدوجہد میں پیش پیش رہے۔شفیق لون نے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کے لئے دعا کی۔اس دوران لل دید ہسپتال میں شعبہ لیبارٹری میں ایک تعزیتی اجلاس سلیم فاروق کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں سابق چیف ٹیکنشن بشیر احمد گنائی کی وفات پر رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے جنت نشینی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔ ایجیک کے سینئر نائب صدر فیاض احمد شبنم نے بھی بشیر احمد گنائی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے ملازمین کے لئے انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ موصوف کے انتقال پر ریاست کے پانچ لاکھ ملازمین غم زدہ ہیں اور انکی نیشنی کےلئے دعاءکرتے ہیں
محکمہ اطلاعات کے کیمرہ مین کی ہمشیرہ کا انتقال
نان گزیٹیڈ ایمپلائز ویلفیئر یونین کی تعزیت
سرینگر//جموںمیں ناظم اطلاعات منیر الاسلام کی صدارت میں ایک تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میںمحکمہ کے تمام افسروں اور ملازمین نے شرکت کی۔میٹنگ کے دوران مرحومہ کی ایصال ثواب کے لئے دعا کی گئی اور سوگوار کنبے کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔نان گزیٹیڈ ایمپلائز ویلفیئر یونین محکمہ اطلاعات ورابطہ عامہ نے محکمہ کے ایک کیمرہ مین منظور احمد میر کی ہمشیرہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اس سلسلے میں آج یونین کے صدر فیاض احمد بٹ کی صدارت میں تعزیتی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں شرکا¿ نے مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے دُعا کی اورسوگوار کنبے ،بالخصوص کیمرہ مین منظور احمد میر کے ساتھ اظہار ہمدردی کی۔یونین کے ایک وفد نے غمزدہ کنبے کے گھر جاگر اُن کی ڈھارس بھی بندھائی۔
پٹن میں منظور کئے گئے ٹرانسفارمر کو نصب کرنے کی مانگ
فیاض بخاری
بارہمولہ //پٹن کے مضافاتی علاقے کے لوگ منظور شدہ ٹرانسفارمر کو نصب نہ کرنے کے خلاف سراپا احتجاج ہےں ۔ لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کرتے ہوئے بتاےا کہ اگر چہ مقامی اےم اےل اے نے پانچ ماہ قبل کمار محلہ پٹن کےلئے اےک ٹرنسفارمر کی منظوری دی تھی تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر ابھی تک ٹرانسفارمر کو نصب نہےں کےا گےا ہے جس کی وجہ سے آبادی بجلی سے محروم ہے۔ لوگوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کےا ہے کہ علاقے مےں جلد از جلد منطور شدہ ٹرانسفارمر کو نصب کرےں تاکہ لوگوں کو درپےش مشکلات سے چھٹکارا مل سکےں۔اس سلسلے مےں تحصےلدار پٹن سےد فہےم نے بتاےا کہ دراصل علاقے مےں دو گروہوں کے درمےان کچھ آپسی جھگڑا ہے جس کی وجہ سے ٹرانسفارمر نصب نہیں ہوسکا۔انہوں نے بتاےا کہ اُمےد ہے کہ معاملہ جلد ہی حل ہوجائے گا جس کے بعد ٹرانسفارمر کو نصب کےا جائے گا ۔
پیپلز فریڈم لیگ کی قیدیوں کی رہائی کی مانگ
سرینگر//پیپلز فریڈم لیگ کے ترجمان نے تنظیم کے چیف آرگنائزر امتیاز احمد شاہ کی کپواڑہ سب جیل میں مسلسل گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ امتیاز شاہ کو گزشتہ جمعہ کپواڑہ جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا ۔ترجمان نے جنرل سیکریٹری محمد رمضان خان کی مسلسل نظر بندی کی بھی شدید مذمت کی اور ان کی رہائی کا بھی مطالبہ دہرایا ہے ۔ ترجمان نے کشمیر اور بیرون کشمیر مقید کشمیری سیاسی قیدیوں کو جیل حکام کی جانب سے غیر انسانی سلوک کی بنا پر ان کی زندگیوں کو لاحق خطرات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور حقوق بشر کی عالمی اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان قیدیوں کو درپیش مشکلات اور حالت زار کا سنجیدہ نوٹس لے ۔ترجمان نے لبریشن فرنٹ کے علیل چیئرمین محمد یاسین ملک کی جلد صحت یابی کی دعا کی ۔
کرگل میں 2 روزہ ثقافتی وادبی میلہ اختتام پذیر
کرگل//جموں وکشمیر اکیڈیمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجزکرگل کی جانب سے منعقدہ دو روزہ ضلعی سطحی کثیرالسانی ثقافتی و ادبی میلہ کل اختتام پذیر ہوا ۔ مذکورہ میلے کے دوسرے اور آخری روز لگ بھگ 20شعراء نے اردو ، بلتی ، پرگی، شینا دردی زبانوں میں اپنے تازہ کلام پیش کئے ۔ اس دوران مقامی زبانوں میں کئی افسانے اور زبان، ادب و ثقافت سے جڑے مختلف موضوعات پر تحقیقی مقالے بھی پیش کئے گئے جبکہ لوک فنکاروں نے موسیقی کے پروگرام بھی پیش کئے ۔
دلنہ کے قریشی خاندان کیساتھ این سی اورجمعیت ہمدانیہ کا اظہارِ تعزیت
سرینگر//نیشنل کانفرنس نے شمالی کشمیر کے معروف دینی خاندان کے چشم و چراغ پیر طریقت الحاج سید محمد حسین قریشی (دلنہ بارہمولہ) کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے اس سانحہ ارتحال پر قریشی خاندان کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کی جنت نشینی کیلئے بھی دعا کی۔ پارٹی کے ضلع صدر بارہمولہ جاوید احمد ڈار، ضلع سکریٹری غلام حسن راہی اور ایڈوکیٹ شاہد علی نے بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جمعیت ہمدانیہ کے سربراہ مولوی ریاض احمد ہمدانی نے سید محمد حسین قریشی کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ جمعیت کے جنرل سکریٹری الحاج محمد اشریف عنایتی ہمدانی نے بھی قریشی خاندان کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔
سوپور کے سماجی کارکن خواجہ غلام محمدشاہ فوت
سوپور//محکمہ مال میں دہائیوں تک خدمات انجام دینے والے سماجی کارکن خواجہ غلام محمدشاہ جمعہ کی صبح اس دارفانی سے رحلت کرگئے ۔سماج کے مختلف حلقوں نے غلام محمدشاہ کے انتقال پررنج وغم کااظہارکرتے ہوئے جملہ سوگواراں کیساتھ تعزیت اورہمدردی کااظہارکیاہے۔ محکمہ مال میں بطورگرداواراوردیگرذمہ داریاں دہائیوں تک انجام دینے کے بعدعلاقہ غلام محمدشاہ جمعہ کی صبح مختصرعلالت کے بعدا س دارفانی سے رُخصت ہوگئے ۔مرحوم کی نمازجنازہ آبائی علاقہ سیرجاگیرسوپورمیں انجام دی گئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعدادشامل تھی۔
ترقیاتی کمشنر گاندربل کی فروٹ گروورس اورٹریڈرس کے ساتھ میٹنگ
گاندربل//ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل ڈاکٹر پیوش سنگلا نے کل باغبانی شعبے اورفروٹ ایسوسی ایشن گاندربل کے نمائندوںکی ایک میٹنگ طلب کی۔میٹنگ کے دوران ضلع کے فروٹ گروورس اورٹریڈرس کے معاملات کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران زنزمنڈی،چھترگل میں کمیشن ایجنٹوںکے 50ہزار روپے تک کے قرضوں کو معاف کرنے،کنگن میں خشک میوے کی منڈی کے قیام،لار کنال ڈب کنال اورباباکنال میں ڈِسلٹنگ مسائل اور دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے ضلع کے گروورس کے مسائل حل کرنے کے اقدامات کرنے کی یقین دہانی دی۔انہوںنے آفیسران پر علاقوں کا دورہ کرکے فروٹ گروورس کی شکایتوں کاجائزہ لینے اور انہیں حل کرنے کی ہدایت دی۔فروٹ گروورس ایسوسی ایشن نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے کسان برادری کے مسائل کرنے کی کوششوں کے لئے اُن کی سراہنا کی۔میٹنگ میں چیف ہارٹیکلچر آفیسر گاندربل اورچیف ایگزیکٹیو اے پی ایم سی دمنزا کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔
بڈگام میں ضلع سطح کی 62ویںجائز میٹنگ منعقد
بڈگام//ضلع ترقیاتی کمشنر بڈگام محمد ہارون ملک کی صدارت میں کل ضلع سطح کی 62ویں جائز ہ کمیٹی کی میٹنگ منعقد ہوئی ۔میٹنگ کے دوران سالانہ ضلع کریڈٹ پلان 2017-18ء کے تحت دسمبر 2017ء تک لائین محکموں اوربنکوںکی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران بنکوںکی طرف سے مختلف سکیموں مثلاً کِسان کریڈٹ کارڈ ،این یو ایل ایم،سب کے لئے مکان،ہینڈ لوم،ویورس مُردا اوردیگر سکیموں کی عمل آوری اورپیش رفت کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران بتایا گیا کہ بنکوں کی طرف سے ترجیحی شعبے کے تحت539.86کروڑ روپے تقسیم کئے گئے جب کہ اس سلسلے میں ہدف582.79کروڑ روپے تھا۔جب کہ غیر ترجیحی شعبے کے تحت 286.97کروڑ روپے تقسیم کئے گئے جب کہ ہدف 187.24کروڑر وپے تھا۔اس طرح92.64فیصد حصولیابی ممکن بن گئی ہے۔میٹنگ میں ضلع بڈگام میں دیگر شعبوں کے تحت حصولیابیوں اورپیش رفت کاتفصیلی خلاصہ پیش کیا گیا۔میٹنگ کے کنونیئر ایل ڈی ایم بڈگام ملک فیاض احمد نے بنکوں اوسپورنسرنگ ایجنسیوں پر تال میل کے ساتھ کام کرنے پر زوردیا تاکہ عام لوگوں کو مختلف روزگار سکیموں کے بارے میں جانکاری حاصل ہوسکے۔