قیدیوں کی سرینگر سے منتقلی سپریم کورٹ کی توہین:مسلم لیگ/سالویشن مومنٹ
سرینگر//مسلم لیگ نے سینٹرل جیل سرینگر سے عمر قیدیوںسمیت تمام اسیروں کی جموں کے مختلف جیلوں میں منتقلی کو پولیس کی’ذاتی چپقلش‘ قرار دیا ہے۔ لیگ ترجمان سجاد ایوبی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دراصل اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے کے لئے قیدیوں کو بھلی کا بکرا بنایا جا رہا ہے اور ان پر خوامخواہ نوید کا نزلہ گرایا جارہا ہے ورنہ سپریم کورٹ کی باضابطہ ہدایات ہیں کہ عمر قیدیوں کو اپنے گھر کے نزدیک کسی جیل میں رکھا جائے تاکہ وہ کبھی کبھار اپنے عزیزو اقارب سے ملاقات کر کے تھوڑا بہت دلی سکون محسوس کر سکیں ۔انہوں نے کہا کہ ان قیدیوں کو دوسری جگہ منتقل کرنا نہ صرف سپریم کورٹ کی توہین ہے بلکہ اس سے قانون کی وقعت بھی ختم ہوجاتی ہے۔سجاد ایوبی نے کہا کہ گذشتہ چند دنوں سے جس طرح کا ماحول سینٹرل جیل میںتیار کیا گیا وہ نہایت ہی سنگین نوعیت کا معاملہ ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ان قیدیوں کا قافیہ حیات دن بہ دن تنگ ہوتا جارہا ہے۔ سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے سیاسی قیدیوںکی سرینگر سنٹرل جیل سے جموں منتقلی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے اس اقدام کی مذمت کی ہے۔ظفر اکبر نے اس اقدام کو انتظامیہ کی بوکھلاہٹ سے تعبیر کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس اقدام سے ان کے اہل خانہ اور لواحقین کو انتہائی تکلیف دہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ظفر نے اس اقدام کو انسانیت سوز، غیر جمہوری اور غیر قانونی قرار دیا ۔
ٹریفک نظام میں بہتری لانے کیلئے اقدامات
سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے وزیر اعلیٰ کے فیصلوں کی عمل آوری کا جائیزہ لیا
جموں//ریاست کی وزیر اعلیٰ کی طرف سے 9 فروری 2018 کو ایک میٹنگ کے دوران جموں اور سرینگر شہروں میں ٹریفک کی گنجانیت کو کم کرنے کے حوالے سے جاری کی گئی ہدایات کی عمل آوری کا کل ایک میٹنگ کے دوران جائیزہ لیا گیا یہ میٹنگ سیکرٹری ٹرانسپورٹ ایم راجو کی صدارت میں منعقد ہوئی ۔ اس موقعہ پر جانکاری دی گئی کہ سرینگر میں میکسی کیبس کی کلر کوڈنگ کا کام جاری ہے ۔ علاوہ ازیں شہر میں منی بسوں کی روٹ ریشنلائیزیشن کا کام بھی مکمل کیا جا چکا ہے ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے آر ٹی او کو ہدایت دی کہ وہ آئی ڈی ٹی آر اور آئی سی سی کے قیام کیلئے اراضی کی نشاندہی کریں ۔ اس موقعہ پر ٹریفک نظام میں معقولیت لانے کے حوالے سے مختلف اقدامات کا بھی جائیزہ لیا گیا ۔ اس موقعہ پر ٹرانسپورٹ کمشنر سوغات وسواس نے کہا کہ محکمے نے رواں مالی سال کے دوران 168.51 کروڑ روپے کی آمدن کا نشانہ حاصل کیا ہے ۔ سیکرٹری ٹرانسپورٹ نے محکمہ کے کام کاج میں مزید شفافیت اور جوابدہی لانے کیلئے مزید اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات کو ایک معیاد بند مدت کے اندر اندر مکمل کیا جانا چاہئے۔
آئی جی پی ٹریفک کوقانونی کارروائی کا انتباہ
یو این آئی
جموں// جموں وکشمیر کے پولیس سربراہ ڈاکٹر ایس پی وید نے سڑکوں پر اپنی ڈیوٹی اور سوشل میڈیا پر موجودگی سے وسیع عوامی شہرت و مقبولیت پانے والے ریاستی انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک بسنت کمار رتھ کو مبینہ طور پر سروس کنڈکٹ رولز کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیتے ہوئے کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔ پولیس سربراہ نے بسنت رتھ کے نام ایک سخت سرکاری مکتوب میں انہیں بغیر وردی کے ڈیوٹی کرنے، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکبین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے اور زدکوب کرنے پر قانون کے مطابق کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔ پولیس سربراہ نے سرکاری مکتوب میں آئی جی پی ٹریفک کو انتباہ کیا ہے کہ اگر وہ اپنی ڈیوٹی دینے کے طریقے سے باز نہیں آئیں گے تو انہیں قانون کے مطابق کاروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے رتھ کی ڈیوٹی کو عجیب حرکات سے تعبیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے پولیس کا نام خراب ہورہا ہے۔ واضح رہے کہ محض دو ہفتے قبل یعنی 9 فروری کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے والے آئی پی ایس افسر بسنت رتھ نے اس قلیل عرصہ کے دوران ہزاروں لوگوں کو اپنا مداح اور درجنوں بااثر افراد بشمول سیاستدانوں اور اعلیٰ پولیس افسروں کو ناراض کردیا ہے۔ اپنے دبنگ سٹائل کی وجہ سے سنگھم کے نام سے مشہور بسنت رتھ فیس بک اور ٹویٹر پر اپنی پیار بھری دھمکیوں سے تعریفیں بٹورنے کے ساتھ ساتھ تنقیدوں کی زد میں بھی آگئے ہیں۔ انہیں جموں کی سڑکوں پر ایک عام ٹریفک پولیس کانسٹیبل کی طرح ٹریفک کو ریگولیٹ اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکبین سے نمٹتے ہوئے دیکھا جارہا ہے۔ اگرچہ لوگوں کی ایک بڑی تعداد آئی پی ایس افسر بسنت رتھ کے ڈیوٹی انجام دینے کے طریقے سے بہت خوش نظر آرہے ہیں، تاہم مبینہ طور پر کچھ بااثر افراد مسٹر رتھ کی ڈیوٹی کے طریقے سے ناخوش ہیں اور وہ وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، ریاستی پولیس سربراہ ایس پی وید اور وزیر اعلیٰ کی شکایتی سیل میں اپنی شکایتی درج کررہے ہیں۔مکتوب میں کہا گیا ہے ’آپ کو ایسی حرکتوں سے باز آنے کا مشورہ اور انتباہ کیا جاتا ہے۔ آپ قانون کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دینے کے وقت باضابطہ طور پر وردی میں ملبوس رہیں گے۔ کسی بھی خلاف ورزی کو سختی سے لیا جائے گا اور آپ کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی‘۔ پولیس سربراہ نے کہا ہے کہ سروس کنڈ رولز کے مطابق کوئی پولیس اہلکار بغیر وردی ڈیوٹی انجام نہیں دے سکتا ہے۔ انہوں نے بسنت رتھ سے کہا ہے کہ ان کی حرکات سے پولیس کا نام خراب ہورہا ہے۔ ڈاکٹر وید نے بسنت رتھ کے نام یہ سخت مکتوب مقامی سی آئی ڈی محکمہ کی ایک مبینہ رپورٹ کے بعد جاری کیا ہے۔ ایڈیشنل ڈی جی پی سی آئی ڈی عبدالغنی میر نے بسنت رتھ کی سوشل میڈیا سرگرمیوں پر ایک تفصیلی رپورٹ مرتب کی ہے۔ تاہم سوشل میڈیا پر بیشتر لوگوں نے لکھا ہے کہ حکومتی مشینری آئی جی پی ٹریفک کی ایمانداری اور ڈیوٹی سے انہیں حاصل ہونے والی شہریت سے ناخوش ہے۔
سول سروس امیدواروں کیلئے مفت کوچنگ
ترقیاتی کمشنر کولگام نے پروگرام کاافتتاح کیا
کولگام//ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام طلعت پرویز نے ضلع کولگام سے تعلق رکھنے والے سول سروس امیدواروں کے لئے مفت کوچنگ اور سہولیاتی مرکز کا افتتاح کیا۔پروگرام کا اہتمام ضلع انتظامیہ نے محکمہ پولیس کولگام کے اشتراک سے کیا۔اُن کے ہمراہ ایس ایس پی کولگام،اے ڈی سی اورپرنسپل جی ڈی سی کولگام کے علاوہ پونے کے کئی ماہرین بھی تھے۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے ترقیاتی کمشنر نے کہا کہ اس پہل کاآغاز سول سروسز امتحانات میں شامل ہونے والے امیدواروں کو لازمی جانکاری دینے کے لئے کیا گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ وقت کا تقاضا یہ ہے کہ ایسے امیدواروں کو پلیٹ فارم فراہم کیاجائے جن کے ارادے بلند ہیں اورجو اپنی صلاحیتوں کا لوہامنوانا چاہتے ہیں۔ترقیاتی کمشنر کو جانکاری دیتے ہوئے ایس ایس پی کولگام نے پروگرام کے مقاصد اور اہداف کو اجاگر کیا۔پروگرام سے پونے کے تین ماہرین نے بھی خطاب کیا۔
رےاستی کونسل برائے فروغ اُردو کا قےام اےک تارےخی فےصلہ
جموں کشمےر اُردو کونسل نے وزےر تعلےم اور پرنسپل سےکرےٹری کی کوششوں کوسراہا
سرےنگر//جموںو کشمےر اردو کونسل نے رےاستی سرکار کی طرف سے رےاستی کونسل برائے فروغ اُردو کے قےام کو اےک انقلابی اور تارےخی فےصلہ قرار دےتے ہوئے اس امےد کا اظہار کےا ہے کہ اس طرح کے اقدام سے رےاست کی سرکاری زبان کی آئےنی حیثےت بحال کرنے مےں مدد ملے گی۔ایک بےان مےں کونسل نے اس بات کا اعادہ کےا کہ پہلی باراس طرح کے اعلان کو عملاےا گےا جس کے لئے وزےر تعلےم سےد الطاف بخاری اور پرنسپل سےکرےٹری اعلیٰ تعلےم اصغر حسےن سامون مبارک باد کے مستحق ہےں۔سرےنگر مےں منعقدہ ایک اجلاس کے دوران کونسل ممبران نے اس فےصلے کو اردو زبان کی آئےنی حیثےت کی بحالی کے سلسلے مےں اےک سنگ مےل قرار دےتے ہوئے کہاکہ نئی تشکےل شدہ اُردو کونسل کو جلد از جلد زمےنی سطح پر اپنا کام شروع کرنا چاہئے اور اُردو زبان کے فروغ کے حوالے سے حائل رکاوٹوں کی نشاندہی کرکے اےک لائحہ عمل کے تحت کام شروع کرنا چاہئے۔جموں کشمےر اُردو کونسل کے اجلاس مےں جن ممبران نے اپنے خےالات کا اظہار کےا ،اُن مےںاعجاز احمد ککرو، پروفےسر حمےد نسےم رفےع آبادی،جاوےد ماٹجی،عبدا لرشےد ہانجورہ،جاوےد کرمانی،صوفی علی محمد،شبےر ماٹجی،ناظم نذےر،نذےر قرےشی،ڈاکٹر بلال رفےق اورڈاکٹر ظہور گےلانی نے اپنے خےالات کا اظہار کےا۔
اننت ناگ میں سِول سروسز کوچنگ مرکز کی شروعات
سرینگر//اننت ناگ مےں تیسرے سرکاری سِول سروسز کوچنگ مرکز کاافتتاح کےا گےا۔وزیر تعلیم سےد محمدالطاف بخاری کی ہداےت پر افتتاحی رسم ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی اےن اےتو اور ضلع ترقےاتی کمشنر اننت ناگ محمد ےونس ملک نے انجام دی۔ افتتاحی رسم پر اپنے خےالات کا اظہار کرتے ہوئے ناظم تعلیم کشمیر ڈاکٹر جی اےن ایتو نے کہا کہ سرینگر اور بارہمولہ کے بعد اننت ناگ کا یہ سول سروسز کوچنگ سےنٹر اےسا تیسرا مرکز ہوگا جہاں علاقے کے 50 منتخبہ خواہشمند اُمیدواروں کو سرکار کی طرف سے سول سروسز کے مختلف امتحانات مےں حصہ لےنے کے لئے مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے وزیر تعلیم کا حوالہ دےتے ہوئے کہا کہ سرینگر اور بارہمولہ مےں اےسے ہی دو مراکز کے قےام کے بعد جنوبی علاقے سے وابستہ عوام کی درخواست کے عےن مطابق یہاں ڈگری کالج کھنہ بل اننت ناگ مےں بھی آج اےساہی اےک اور مفت کوچنگ مرکز قائم کےا جا رہا ہے جس سے علاقے کے اُمیدواروں کو فائدہ ہوگا۔ڈاکٹر اےتو نے کہا کہ سول سروسز امتحان سے وابستہ اِن اُمیدواروںکو محکمہ تعلیم کی طرف سے امتحان کے آخری مراحل تک رہنمائی حاصل ہوگی اور ہم اُمید کرتے ہےں کہ امتحانات مےں ہمارے نتائج حوصلہ افزاءہونگے۔ افتتاحی تقریب پر بولتے ہوئے ضلع ترقےاتی کمشنر اننت ناگ محمد ےونس ملک نے کہا کہ ہمارے علاقے مےں سول سروسز امتحانات کے لئے محکمہ تعلیم کی طرف سے مفت کوچنگ مرکز کا قےام ہمارے لئے باعث افتخار ہے اور ہماری طرف سے کوچنگ کے لئے منتخبہ اُمیدواروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔بعد مےں دونوں افسران نے میڈےا نمائدوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان مراکز کے قےام کا بنےادی مقصد یہ ہے کہ طالب علموں کو گےارہویں جماعت کے بعدہی صحیح پلےٹ فارم مہیا کےاجائے اور اُنہےں IASاور KAS جےسے امتحانات مےں حصہ لےنے کے لئے رہنمائی فراہم کی جائے۔ اس موقعے پر ناظم تعلیم نے کہا کہ وادی مےں اےسے مراکز مےں 160اُمیدواروں کو مفت کوچنگ فراہم کی جارہی ہے اور اُنہےں کوچنگ مےٹیرئل بھی مفت فراہم کےا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر نے کٹھوعہ میں پاسپورٹ سیوا کیندر کا افتتاح کیا
کٹھوعہ//وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کٹھوعہ کے ہیڈ پوسٹ آفس میں پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندر کا افتتاح کیا ۔ اس مرکز کے کھلنے کی بدولت مقامی لوگوں کو پاسپورٹ حاصل کرنے اور اُن کی دہلیز پر انہیں پاسپورٹ خدمات میسر کرنے میں سہولیت پیدا ہو گی ۔ اس مرکز کی بدولت کٹھوعہ کے 12 لاکھ شہریوں کو فائدہ ہو گا ۔ ممبر پارلیمنٹ نے اس موقعہ پر کٹھوعہ کے لوگوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اس مرکز کی بدولت نہ صرف کٹھوعہ ضلع کے بلکہ دور دراز علاقوں کے لوگوں کو بھی پاسپورٹ حاصل کرنے میں سہولیت پیدا ہو گی ۔ ایم ایل اے کٹھوعہ راجیو جسروٹیہ نے ڈاکٹر جتیندر سنگھ کی ان کوششوں کو سراہا جن کی بدولت کٹھوعہ میں اس طرح کا مرکز قایم کیا گیا ہے ۔ بعد میں ممبر پارلیمنٹ نے دو روزہ نیشنل کانفرنس آن ایمرجنگ ٹرینڈس ان ایڈاوانسڈ کمپیوٹنگ اینڈ آئی ٹی کا افتتاح کیا ۔ اس پروگرام کا اہتمام کٹھوعہ کیمپس کے ڈیپارٹمنٹ آف کمپیوٹر سائینسز اینڈ آئی ٹی نے کیا تھا ۔ وی سی جموں یونیورسٹی پروفیسر آر ڈی شرما ، ریکٹر کٹھوعہ کیمپس پروفیسر نریش پادھا ، ریجنل پاسپورٹ آفیسر جموں ، ڈی سی کٹھوعہ ، ایس ایس پی کٹھوعہ و دیگر ضلع افسران اس موقعہ پر موجود تھے ۔
سری گفوارہ میں پولیس پبلک میٹنگ
سرےنگر//اننت ناگ پولےس نے پولےس اسٹےشن سری گفوارہ مےں پولےس پبلک مےٹنگ کا انعقاد عمل مےں لاےا جس کے دوران ذی عزت لوگوں کی کافی تعداد نے شر کت کی ۔اننت ناگ پولےس نے لوگوں کے ساتھ بہتر تال مےل قائم رکھنے کی غرض سے اےس اےس پی اننت ناگ کی ہداےت پر اےس ڈی پی او بجبہاڑہ رشےد اکبر کی صدارت مےںپولےس اسٹےشن سری گفوارہ مےں پولےس پبلک مےٹنگ کا انعقاد کےا ۔مےٹنگ مےں علاقے کے کئی شہرےوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے علاقوں کے مسائل اجاگر کئے ۔اےس ڈی پی او نے لوگوں کے مسائل کافی دلچسپی سے سُنے اور انہےں ےقےن دلاےا کہ ان کے مسائل کو متعلقہ محکموں تک پہنچاےا جائے گا ۔
راجوری کے امتحانی مراکز ،عوام کا غیرجانبدار انہ عملہ تعینات کرنے کا مطالبہ
راجوری/منیرخان/دسویں اوربارہویں جماعت کے امتحانی مراکز کے لئے محکمہ تعلیم کی طرف سے اگرچہ شفافیت لانے کے لئے اقدامات کرنے کے دعوے کئے جارہے ہیں تاہم راجوری ضلع کے عوام نے محکمہ تعلیم کے عہداران سے مطالبہ کیاگیاہے کہ زون تھنہ منڈی ، کوٹرنکہ اورزون منجاکوٹ کے تمام مراکز کیلئے غیرمقامی افسران کومامور کیا جائے۔چیف ایجوکیشن آفیسر راجوری چودھری لعل حسین نے بتایا کہ فہرست کوحتمی شکل بورڈنے دی ہے تاہم اس کے باوجود ضلع انتظامیہ سمیت سکول انتظامیہ بھی کڑی نظر رکھے گی ۔
یشونت سنہا کی قیادت میں گروپ کا سرحدی علاقوں کادورہ
رمیش کیسر
نوشہرہ //سابق مرکزی وزیر یشونت سنہا کی قیادت میں سنٹرل سٹیزن گروپ (سی سی جی)نے نوشہرہ کے سرحدی علاقوں کادورہ کرکے مقامی لوگوں سے گفت و شنید کی ۔ موصوف بعد سہ پہر نوشہرہ پہنچے جہاں سے وہ سرحدی علاقوں مانپور ، سریا ہ ، جھنگڑ وغیرہ گئے اور وہاں کے لوگوں سے بات چیت کرکے ان کے مسائل کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ اس دوران مقامی نے بتایاکہ انہیں ہندوپاک افواج کے درمیان فائرنگ اور گولہ باری کی وجہ سے سخت نقصان اٹھاناپڑتاہے اور وہ گھروںسے بے گھر ہوجاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آئے روز شہری و فوجی ہلاکتیں ہورہی ہیں اور یہ کشیدگی بڑھتی ہی جارہی ہے ۔ مقامی لوگوںنے دونوں حکومتوںسے اپیل کی کہ بات چیت کرکے اس کشیدگی کو ختم کیاجائے اور سرحدوں پر امن قائم کیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ انہیں محفوظ مقامات پر زمین الاٹ کی جائے اور ان کی بازآبادکاری عمل میں لائی جائے ۔بعد میں یشونت سنہا نے سرحدی مہاجرین کے ساتھ ڈاک بنگلہ نوشہرہ میں ایک میٹنگ کی جس دوران بھی ان کے مسائل سنے گئے ۔
سرحدی آبادی کے حالات تشویشناک:مونگا
سرینگر // اوڑی میں شلنگ کے نتیجے میں نقل مکانی کرنے والے لوگوں کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پردیش کانگریس کمیٹی کے نائب صدر اور قانون ساز کونسل ممبر جی این مونگا نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر اور مرکزی سرکار سرحد پر غیر معمولی صورتحال سے نمٹنے سے بری طرح ناکام ہے۔ اپنے ایک بیان میں مونگا نے کہا کہ دونوں حکومتیں سرحد ی آبادی اور انکی جائیدادیںبچانے میں بری طرح ناکام رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور ریاستی سرکار بے بسی کے عالم میں لوگوں کی اموات اور جائیداد کو نقصان پہنچنے کا تماشہ دیکھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ایسی وارداتوں کو روکنے کیلئے اقداماتکرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پی ڈی پی اور بی جے پی کے غلط پروپگنڈے پر یقین کرنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے۔
بارہمولہ اوربانڈی پورہ میںامتحانی مراکز کے گردونواح میں دفعہ144نافذ
سرینگر//ایس ایس ای (دسویں جماعت ) اور ایچ ایس ای 12ویں جماعت سیشن بائی اینول 2018 کے امتحانات جو کہ 26فروری اور6مارچ سے لئے جارہے ہیں ،کے سلسلے میں بارہمولہ اور بانڈی پورہ میںتمام امتحانی مراکز کے200میٹر کے دائرے میں دفعہ144 نافذکیا گیاہے۔
ویری کاممبراسمبلی کرگل سے اظہار تعزیت
جموں //پارلیمانی امور کے وزیر عبدالرحمان ویری نے ممبراسمبلی کرگل اصغر علی کربلائی کی بیٹی کے انتقال پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں وزیر موصوف نے غمزدہ کنبے کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کیلئے دعا کی ۔ کربلائی کی دُختر زینت کربلائی جموں میں ایک گیس سلنڈر پھٹنے کے دوران شدید زخمی ہوگئی تھیں اور اسے علاج و معالجے کیلئے ممبئی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاںوہ انتقال کر گئیں ۔
بانڈی پورہ قصبے سے چھاپڑی فروشوں کو ہٹایا گیا
بانڈی پورہ/عازم جان/ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ سجاد حسین کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی بانڈی پورہ نے قصبے کے بازار سے چھاپڑی فروشوں اور مچھلیاں فروخت کرنے والی خواتین کو ہٹایا ۔میونسپل کمیٹی نے پالتھین مخالف مہم کے دوران بھاری مقدار میں پالتھین برآمد کر کے گلشن چوک میں ضائع کیا۔
تمدنی و ادبی فیسٹیول یو ترنگ 2018 اختتام پذیر
امیتابھ مٹو نے کھیل کود کی سرگرمیوں کو سراہا
جموں//وزیر اعلیٰ کے مشیر پروفیسر امیتابھ مٹو نے کہا ہے کہ تمدنی اور کھیل کود کی سرگرمیوں کی بدولت نوجوانوں کی نشو و نما میں کافی بہتری درج کی گئی ہے اور اُن کی مروجہ تعلیم میں بھی بہتر صورتحال پائی گئی ہے ۔ پروفیسر مٹو یو ترنگ 2018 کی تمدنی و ادبی فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام ڈین سٹوڈنٹس ویلفئیر کلسٹر یونیورسٹی جموں نے کیا تھا ۔ اس پروگرام میں پانچ کالجوں کے طلاب نے حصہ لیا جن میں جی سی ڈبلیو گاندھی نگر ، گورنمنٹ ایم اے ایم کالج ، گورنمنٹ ایس پی ایم آر کالج آف کامرس ، گورنمنٹ کالج آف جموں اور جی سی ایم سائینس کالج شامل ہیں ۔ ان کالجوں کے طلاب نے اس موقعہ پر ڈانس ، موسیقی ، کریویٹو آرٹ ، تھیٹر اور ادبی سرگرمیوں کے ذریعے فیسٹیول میں حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر وائس چانسلر جموں کلسٹر یونیورسٹی پروفیسر انجو بھسین ، رجسٹرار جموں یونیورسٹی اندھو قلم ، ڈین اکیڈمک جموں کلسٹر یونیورسٹی پروفیسر پونم داوھا ، کنٹرولر اگزامینیشن جموں کلسٹر یونیورسٹی زیڈ اے ہاشمی ، کالجوں کے پرنسپل صاحبان ،پروفیسر اور سینئر افسران موجود تھے ۔ طلاب کی ایک بڑی تعداد نے بھی فیسٹیول میں حصہ لیا ۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر امیتابھ مٹو نے وائس چانسلر و دیگر منتظمین کی کوششوں کو سراہا جن کے تحت اس موقعہ پر رنگا رنگ تمدنی پروگرام پیش کیا گیا ۔ وائس چانسلر کلسٹر یونیورسٹی جموں نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا ۔ بعد میں پروفیسر مٹو اور وائس چانسلر انجو بھسین نے طلاب میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کئے ۔ جنہوں نے تمدنی و ادبی فیسٹیول میں حصہ لیا ۔
ترال میں محکمہ باغبانی کا جانکاری کیمپ
ترال//سید اعجاز//محکمہ باغبانی کی جانب سے کارمولہ ترال میں ایک روزہ جانکاری کیمپ منعقد ہواجس میں ڈی سی پلوامہ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کر کے کسانوں کوباغات میں کام آنے والا ساز وسامان تقسیم کیا۔اس موقعہ پرانہوںنے بتایا کہ باغبانی شعبے کو ریاست کی ترقی میں ریڈ کی ہڑی کی حیثیت حاصل ہے۔انہوں نے پروگرام کے آخر پر 225کنبوں میں باغات میں کام آنے والا سازو سامان تقسیم کیا ۔ تقریب میں محکمہ کے تمام ملازمین اور افسران موجود تھے۔