محکمہ لیبر کا حکمنامہ اشتعال انگیز :یاسین خان
انتظامیہ تاجروں کو ایجی ٹیشن کیلئے مجبور نہ کرے
سرینگر//کشمیر اکنامک الائنس اور کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن نے محکمہ لیبر کی طرف سے بازاروں کو جبری طور پر بند کرنے پر حکومت کو خبردار کیا کہ وہ آگ سے کھیلنے کی کوشش نہ کریں،ورنہ ایجی ٹیشن شروع کی جائے گی۔ محکمہ محنت و روزگار کی طرف سے ہفتہ میں ایک دن دکانوں اور تجارتی مراکز کو بند کرنے کے فیصلے کو تاجروں کو پشت بہ دیوار کرنے کی کوشش کا ایک اور تجربہ قرار دیتے ہوئے کشمیر اکنامک الائنس اور کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے سربراہ محمد یاسین خان نے سخت تیورظاہر کرتے ہوئے کہا کہ سرکار تاجروں کو مشتعل نہ کرے۔ فیڈریشن کے صدر حاجی محمد یاسین خان نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی حکومت کو یہ باوار کرایا ہے کہ ہفتہ وار دکانوں کو بند کرنے کا کلینڈر تاجر مخالف ہے اور اس کی وجہ سے تاجروں کے مفادات کو نقصان پہنچے گا۔کشمیر اکنامک الائنس چیئرمین نے کہا کہ ایسا کوئی بھی دن نہیں گزرتا،جب کوئی نہ کوئی بازار نامساعد صورتحال کی وجہ سے بند رہتا ہے،اور ایسی صورتحال میں تاجر اور دکاندار ہفتہ میں ایک دن دکان بند کرنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ ایک دانستہ کوشش کے تحت شہر خاص اور لالچوک میں معیشت کونقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے ہی سرینگر کے تاجروں کی معیشت سیلاب کی وجہ سے ختم ہوچکی ہے،اور اب حکومت اس تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کی کوشش کر رہی ہے۔محمد یاسین خان نے دھمکی دی کہ اگر یہ فیصلہ واپس نہیں لیا گیا تو تاجر ایجی ٹیشن چھیڑ دینگے۔حاجی محمد یٰسین خان نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے اس معاملے میں ذاتی طور مداخلت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے پہلے کہ ایک اور کنٹروسی پیدا ہو، حکومت کو چاہیے کو تاجر طبقے کو تجارت کرنے دے ۔ایک غیر ضروری مسئلے پر تاجروں کو اٹھ کھڑے ہوجانے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یہ المیہ ہے کہ اس معاملے میں حکومت نے تاجروں کو اعتماد میں لینے کی ضرورت بھی محسوس نہیں کی۔
بوگام کولگام میں بینک لوٹنے کی کوشش ناکام
کولگام//خالد جاوید//بوگام کولگام میں دن دہاڑے جے کے بینک کی شاخ کولوٹنے کی کوشش کی گئی تاہم بینک محافظوں نے اسے ناکام بنادیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ جنوبی ضلع کولگام کے بوگام علاقہ میں قائم جموں وکشمیربینک کی شاخ کولوٹنے کی کوشش کی گئی تاہم بینک کی حفاظت پرمعموراہلکاروں نے اس کوشش کوناکام بنادیا۔ذرائع نے بتایاکہ سوموارکے روزکچھ ہتھیاربندجنگجواس بینک میں نمودارہوئے اورانہوں نے بینک لوٹنے کی کوشش کی ۔لیکن بینک کی حفاظت پرماموراہلکاروں نے بینک ڈکیتوں کی کوشش کوبروقت ناکام بنانے میں کامیابی پائی ۔ذرائع کے مطابق حفاظتی اہلکاروں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں لٹیرے یہاں سے خالی ہاتھوں واپس چلے گئے تاہم پولیس اورفورسزنے بینک لوٹنے کی کوشش کرنے والے لٹیروں کی برے پیمانے پرتلاش شروع کردی ہے جبکہ اس واقعے کی مناسبت سے نزدیکی پولیس تھانہ میں کیس بھی درج کیاگیا۔
تحریکی لیڈر شپ کا ذاتی خواہشات سے بالا تر ہونا لازمی :پروفیسر بٹ
سرینگر//سینئرمزاحمتی لیڈرپروفیسرعبدالغنی بٹ نے قوم وقیادت کی سطح پرمکمل اتحادواتفاق کوناگزیرقراردیتے ہوئے کہاکہ تحریکی لیڈرشپ کاذاتی خواہشات سے بالاترہونالازمی ہے۔انہوں نے قرآن واحادیث کواولادآدم کیلئے مستقل مشعل راہ قراردیتے ہوئے کہاکہ دین سے دُوری اُمت مسلمہ کودرپیش کربناک صورتحال کی اصل وجہ ہے ۔آبائی علاقہ بوٹنگوکے نزدیکی گائوں ملہ محلہ زینہ گیرمیں اتوارکی شام مقامی مسجدمیں جمع لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مسلم کانفرنس کے چیئرمین پروفیسرعبدالغنی بٹ نے قرآنی آیات کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ مسلمان دینی تعلیمات سے کافی دورچلے گئے ہیں ،اورمسلمان اس حدتک بھٹک چکے ہیں کہ انھیں اب اپنے وجوداوراپنے فرائض وذمہ داریوں کابھی کوئی علم نہیں ۔انہوں نے کہاکہ عصرحاضر کی چکاچونددنیانے ہرشخص کواندھابنادیاہے ،اورایسی ہی صورتحال اورتاریکی سے بچنے اورنکلنے کیلئے قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ نے ہمیں ایک شفیق کی طرح رہنمائی کی ہے جبکہ رسول رحمتﷺ کااسوہ حسنہ ہی اُمت مسلمہ کوہرعذاب اورعتاب سے بچانے کیلئے کافی ہے لیکن افسوس اورصدافسوس کہ مسلمان اپنامقام اوراپنی پہچان ہی بھول گئے ہیں ۔پروفیسرعبدالغنی بٹ کاکہناتھاکہ سراُونچارکھ کرچلنے کایہ مطلب نہیں کہ ہم اپنی خواہشات اوراغراض واناکے غلام بنیں بلکہ سراُٹھاکرچلنے کا
مرکزی ترقیاتی پیکیج ایک سراب
حکومت عوام کو دھوکہ دینے کی مرتکب:تاریگامی
سرینگر// پی آئی ایم کے لیڈر اور ایم ایل اے کولگام محمد یوسف تاری گامی نے پرائم منسٹر ترقیاتی پیکیج کو کھوکھلا قرار دیا اور کہا ہے کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں عوام کو زیادہ دیر تک دھوکہ نہیں دے سکتیں ۔ انہوں نے مرکزی و ریاستی حکومتوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی پی اور بھاجپا عوام کی اُمیدوں پر کھرا اُترنے میں بری طرح ناکام ہوئے ہیں۔ ایم ایل اے کولگام محمد یوسف تاری گامی نے ریاستی و مرکزی حکومتوں پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم ترقیاتی ایجنڈا سے عوام کو مزید دھوکہ نہیں دیا جاسکتا ہے اور کہا ہے کہ نام نہاد پیکیج ایک سراب ہے۔ محمد یوسف تاری گامی کا کہنا ہے کہ پی ڈی پی اور بھاجپا کی حکومتوں نے روز اول سے ہی بیاسی ہزار کروڑ پیکیچ کو بڑھا چڑھا پر پیش کیا مگر ہم نے ابتدا سے ہی ایسے نام نہاد ایجنڈا کو ریاست اور بیرون ریاست کھل کر عوام کے سامنے چاک کردیا۔ ایم ایل اے کولگام نے مقامی اخبارات میں شائع خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ سب کچھ واضح ہونے کے باوجود بھی حکومت حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرکے عوام کو بے وقوف بنارہی ہے۔ واضح رہے رپورٹ کے مطابق اب تک وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج میں سے صرف 18فیصدفنڈس ریاست کو واگزار ہوچکے ہیں۔ محمد یوسف تاری گامی کا کہنا ہے کہ اگر چہ مجوزہ فنڈس پانچ سال کے لیے مختص رکھے جاتے ہیں مگر تین سال مکمل ہونے کے بعد اب تک ریاست کو صرف 18فیصدی فنڈس واگزار ہوئے ہیں جس سے بھاجپا حکومت کے عزائم کشمیر کی ترقی جیسے نام نہاد اور کھوکھلے نعرے سے واضح ہورہا ہے۔ محمد یوسف تاری گامی کا مزید کہنا ہے کہ ریاست میں بے روز گاری کی بڑھتی تعداد ایک تشویشناک مسئلہ ہے جس نے تمام حدیں پار کی ہیں جبکہ حکومت بے روزگاری کے مسئلہ سے نپٹنے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ وزیر اعظم ترقیاتی فنڈز کا کیا حشر ہوا ؟ انہوں نے کہا کہ مرکزی معاونت والی اسکیمیںبھی ابتری کا شکار ہے جنہیں مناسب وقت پر فنڈس دستیاب نہیں کئے جارہے ہیں جبکہ بعض اوقات ایسی اسکیموں کے لیے فنڈس واگزار نہیں کئے جاتے جس سے ریاستی عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ریاست میں جاری اہم ترقیاتی کاموں پر بھی کام سست رفتاری سے جاری ہے جس سے یہاں کے لاکھوں لوگوں کی روزی روٹی متاثر ہورہی ہے۔ تاری گامی کا کہنا ہے کہ مودی سرکار بری طرح سے اُن وعدوں پر اترنے میں ناکام ہوچکی ہے جو وعدے انہوں نے 2014ء کے الیکشن کے دوران عوام سے کئے جبکہ ریاست میں بھی مخلوط حکومت عوام کی اُمیدوں پر کھرا اترنے میں ناکام ہوئی ہے۔
عبا یا پر پابندی اسلامی شعائر کی تضحیک: آسیہ
سرینگر//دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے چلائے جارہے اے ایم ٹی نرسنگ کالج کی طرف عبایا پر عائدپابندی واپس نہ لی گئی تو اس کے خلاف عوامی احتجاجی مہم چلائی جائے گی۔اندرابی نے کہا کہ یہ حکم نامہ اسلامی شعائر پر ایک راست حملہ ہے اور اگر یہ حکم نامہ واپس نہیں لیا گیا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہونگے۔ یہ بیان اے ایم ٹی نرسنگ سکول کی طرف سے عبایا کو انفیکشن کا ذریعہ قرار دیکر اس پر پابندی عائد کی گئی۔انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین ہونے کے ناطے ہم نے اللہ سے وعدہ کیا ہے کہ ہم سر سے پاوں تک خود کو ڈھانپیں گی۔یہ ہم پر دینی فریضہ ہے۔اور یہ ان بیٹیوں کیلئے ناممکن ہے کہ وہ یہ پردہ اٹھا دیں۔اندرابی نے احتجاج کرنے والی طالبات سے اپیل کی کہ وہ اپنے احتجاج پر ثابت قدم رہیں کیونکہ تمام مسلم قوم ان کی پشت پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ان پاک باز بیٹیوں کو یقین دلاتی ہوں کہ کسی غیر اسلامی حکم کو لاگو نہیں ہونے دیا جائے گا۔ میں اس ادارے کی انتظامیہ کو متنِبہ کرتی ہوں کہ وہ اس حکم نامے کو فوری طور واپس لیں ورنہ ایک عوامی احتجاجی لہر کیلئے تیار رہیں۔کالج انتظامیہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ جموں و کشمیر مسلمان ریاست ہے ۔
28مارچ کو حریت (گ) کی مجلس شوریٰ کا اجلاس
سرینگر//حریت (گ) چیئرمین سید علی گیلانی نے 28مارچ بدھوار صبح 10بجے حریت (گ) کی مجلس شوریٰ کا ایک غیر معمولی اجلاس بلائے جانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں ریاست کی تازہ ترین تحریکی صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔
تحریک حریت کی تعزیت پرسی
سرینگر//تحریک حریت چیئرمین محمد اشرف صحرائی کی ہدایت پر محمد رفیق اویسی، جان محمد، شوکت احمد، مدثر احمد، شمیم احمد اور دیگر کارکنان پر مشتمل وفد نے محمد امین ملک رعناواری اور عبدالمجید امیرِ تحصیل جماعت اسلامی کنگن کی والدہ کے انتقال پر اُن کے گھر جاکر تعزیت کی۔ تعزیتی مجالس سے محمد رفیق اویسی نے خطاب کرتے ہوئے فلسفہ موت وحیات پر روشنی ڈالی اور شرکاءمجلس سے اپنے اعمال نیک بنانے کی تلقین کی۔
خواجہ محمد شفیع سے نیشنل کانفرنس کی تعزیت پرسی
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و سابق سپیکر و ایم ایل اے عیدگاہ مبارک گل ، کشمیر کے صوبائی صدر نیشنل کانفرنس ناصراسلم وانی ، سابق وزیر جاوید احمد ڈار نے سینئر یوتھ لیڈر خواجہ محمد شفیع ساکنہ دھنی سیداں اوڑی کے گھر جاکر ان کے والد سرکردہ عالم دین حاجی محمد امین خواجہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور ایک تعزیتی اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں تینوں لیڈران نے مرحوم حاجی محمد امین خواجہ کی زندگی پر روشنی ڈالی ۔ مبارک گل نے کہا کہ موصوف نے اپنی زندگی میں جو مذہبی، سیاسی و سماجی کام انجام دیئے ہیں، وہ قابل تعریف ہے۔ ناصر اسلم وانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمیں امید ہے کہ خواجہ محمد شفیع بھی اپنے والد کی طرح مذہبی، سیاسی و سماجی کام انجام دیتے رہینگے اور عوامی خدمات کرتے رہینگے۔ اس کے بعد مرحوم کے حق میں اجتماعی طور پر مغفرت کی دعا مانگی گئی اور سوگواراں اور فرزندان سے تعزیت کا اظہار کیا گیا
کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر خاموشی افسوسناک: ظفر بٹ
سرینگر/ /سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے کہا ہے کہ کشمیر میں جاری حقوق انسانی کی سنگین صورتحال کا اگر فوری سنجیدہ نوٹس نہیں لیا گیا تو قتل و غارت گری اور مار دھاڑ کا سلسلہ دن بہ دن وسیع سے وسیع تر ہوجائیگا ۔انہوں نے کہا عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔انہوں نے کہا کشمیر کے نوجوانوں کو ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پرامن سرگرمیوں سے دور رکھا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کے باضمیر لوگوں نے کشمیر کے پر آشوب حالات اور وہاں جاری انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پر اگر چہ آواز اٹھائی ہے تاہم اس میں مزید سرعت لانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہا کہ امرتسر پنجاب جانے کا مقصد وہاں کی سکھ برادری اور لیڈران کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرنا ہے۔
کشمیر یونیورسٹی میں 3روزہ بین الاقوامی سمینارشروع
سرینگر//ادب اور ماحولیات پر3روزہ بین الاقوامی سمینار کل سے کشمیر یونیورسٹی میں شروع ہوا ۔شعبہ انگریزی کے اہتمام سے اپنی نوعیت کے پہلے اس سمینارجس کا موضوع ”“Literature and Environment: The Promise of Ecological Criticism”ہے ،کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر خورشید اقبال اندرابی نے کی ۔سمینار میں نامور سکالروں ،ماہرین تعلیم اور طلاب نے شرکت کی ۔شعبہ انگریزی کے سربراہ پروفیسر للی وانی نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ سمینار کے انعقاد کا مقصد موجودہ تعلیمی رجحانات، تحقیق کے نتائج، تجربات، خدشات، عملی چیلنجوں اور مرکزی خیال، موضوع کے مختلف نقطہ نظروں کو پیش کرنے اور اس پر بحث کرنے کے لئے سکالروں اور ماہرین کے لئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔ ایسٹ ویسٹ یونیورسٹی ڈھاکہ بنگلہ دیش کے پرو وائس چانسلرپروفیسر فخر عالم نے سمینار میںاس موضوع پر اپنا کلیدی خطبہ دیا۔مصنف اور ماحولیاتی کارکن ڈاکٹر ویندنا شیو ا،جوکہ تقریب پر مہمان خصوصی تھے ،تعلیمی معاملات کے ڈین پروفیسر ایم اے صحاف ،پروفیسر ظفر ریشی پروفیسر ظہرا افضل اور شعبہ انگریزی کے سابق سربراہ پروفیسر محمداسلم نے بھی اس موقعہ پر خطاب کیا ۔
پینے کے پانی کی عدم دستیابی ،ترال بالا میںپانی کی قلت پر احتجاجی دھرنا
ترال//سید اعجاز//ترال میں پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف مقامی آبادی نے احتجاجی دھرنا دیا۔ ترال بالا علاقے میں لوگوں نے گزشتہ کئی روز سے پینے کے پانی کی عدم دستیابی کے خلاف ترال ڈاڈسرہ روڑ پر نکل کر احتجاجی دھرنا دیا ہے۔ مقامی لوگوں نے کا کہنا ہے کہ ترال بالا کا مخدم محلہ گزشتہ کئی روز سے پینے کے پانی سے محروم ہے جس کی وجہ سے آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس حوالے سے اگر چہ انہوں نے متعلقہ محکمے کو کئی بار آگاہ کیا تاہم تاحال کوئی بھی اقدام نہیں کئے گئے جس کی وجہ سے آبادی گندے پانی کے استعمال کرنے پر مجبور ہے اور سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوئے ۔ آبادی نے فوری طور پانی کی سپلائی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔
زنڈفرن بارہمولہ پےنے کے پانی کی شدےد قلت، لوگوں کومشکلات کا سامنا
بارہمولہ//فیاض بخاری//زنڈفرن نارواو مےں پےنے کی پانی کی شدےد قلت ہے جس کے نتےجے مےں لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ زنڈفرن لوگوں کا کہنا ہے کہ ان د دےہات کی آبادی پچھلے کئی روز سے پےنے کے صاف پانی سے محروم ہے ۔لوگوں نے محکمہ پی اےچ ای الزام پرعائد کرتے ہوئے بتاےا کہ محکمہ لوگوں کوپینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ثابت ہوچکاہے جس کی وجہ سے لوگ پےنے کا صاف پانی کے اےک اےک بوند کےلئے ترس رہے ہےں ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر چہ سرکار نے واٹر سپلائی اسےکم بنائی تھی تاہم ابھی تک اُسے چالو نہےں کےا گےا ۔ اےک مقامی شہری محمد رمضان نے کشمےر عظمیٰ کو بتاےا کہ پےنے کے صاف پانی کی عدم دستےابی کی وجہ سے لوگوں کو کئی کلومیٹر کی مسافت طے کرکے ندی نالوںکاگندہ پینے کا پانی پر مجبور ہوناپڑرہا ہے۔ جس کے باعث لوگوں مےںمہلک بیماریوںکا خطرہ لا حق ہےتاہم متعلقہ محکمہ اس کے طرف کوئی توجہ نہےں دے رہا ہے۔ انہوں مقامی لوگوں نے سرکار سے مطالہ کےا ہے کہ اس دےہات کو جلد از جلد پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو درپےش مشکلات سے راحت مل سکے۔
دل میں موجود سوراخ بند کرنے کیلئے
سکمز میںکرگل کی خاتون کی کامیاب جراحی
سرینگر // شیر کشمیر انسٹیچوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ میں کرگل کی 35سالہ خاتون کے دل میں موجود سوراخ کو بند کرنے کیلئے جراحی عمل میں لائی ہے۔ مذکورہ مریضہ کو شعبہ سی وی ٹی ایس میں 12مارچ 2018کو زیر ایم آر ڈی نمبر 1034030 کے تحت جراحی پروفیسر جی ایم لون ، ڈاکٹر فاروق احمد گنائی، ڈاکٹر ندیم النظیر اور ڈاکٹر یونس پر مشتمل ٹیم نے انجام دی۔ ڈاکٹر لون نے بتایا کہ اوپن ہارٹ سرجری چھاتی کے ڈھانچے کو Central Cardiopulmonary Bypassکے ذرےعے 20سنٹی میٹر کھولا جاتا ہے تاہم مذکورہ خاتون کے کیس میں ایک چھوٹا سے سوراخ کرکے جراحی انجام دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سینٹرل بائے پاس سرجری کے بدلے “Peripheral Cardiopulmonary Bypassکو انجام دےا گیا ۔انہوں نے کہا کہ مریضہ بچپن سے ہی دل کی بیماری میں مبتلا تھی ۔
چندی گڑھ میںنئی ڈیلرشپ ’ جوشی ہونڈائی ‘ کا افتتاح
چندی گڑھ //ملک کی معروف کار کمپنی ہنڈوئی موٹرلمیٹڈ نے بھارت کی ریاست چندی گڑھ میں اپنے نیٹ ورک کو توسیع دی ہے ۔ سوموار کو کمپنی کی جانب سے نئی ڈیلر شپ جوشی ہونڈائی کا افتتاح صنعتی علاقہ فیز 2چندی گڑھ میں کیا گیا ۔ نئے شو روم کو دیپک جوشی نے فروغ دیا ہے اور یہ شوروم 21,200 مربع میل کے دائرے میں پھیلا ہوا ہے جبکہ 8,300مربع میل جگہ گاڑیوں کے رکھنے کےلئے دستیاب رکھی گئی ہے ۔ہونڈائی کا خیال ہے کہ شوروم پر آنے والے گاہک زیادہ سے زیادہ وقت اب ضائع نہیں کریں گے بلکہ گاہک اور اُس کے اہل خانہ جو کار خریدنے آئیں گے اُن کا بھی ہر ممکن خیال رکھا جائے گا ۔ڈائریکٹر سیل اینڈ مارکٹنگ ہنڈائی موٹر انڈیا لمٹڈ چندی گڑھ راکیش شری واستو نے افتتاحی تقریب کے موقعہ پر کہا کہ چندی گڑھ ہونڈائی کے اہم بازاروں میں سے ایک ہے اور نئے ’جوشی ہونڈائی ‘ڈیلر شب کا افتتاح ہونڈائی کی منصوعات کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے میں اس خطے میں ہماری موجودگی کو مضبوط کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہونڈائی ملک کی معروف کمپنی ہے جس کے 492ڈیلرس ہیں اور 1305سروس کی دکانیں موجود ہیں ۔
بڈگام میں مغوی لڑکی بازیاب ،اغوکار گرفتار
سرینگر// بڈگام پولیس نے ایک مغویہ لڑکی کو باز یاب کر کے وارثان کے سپر دکیا گیا ۔بڈگام پولیس تھانہ میں ایک شہری نے 25مارچ 2018کو شکایت درج کرائی کہ ظہور احمد ڈار نے اس کی بہن کو اغوا کرلیاہے۔ پولیس نے کیس زیر نمبر56/18درج کرکے اغواکار اور مغویہ کی تلاش شروع کی۔لڑکی کو برآمد کرکے وارثوں کے حوالے کی جبکہ اغوار کو گرفتار کر لیا۔