توشہ خانہ سے متعلق معاملات
مشترکہ ہاوس کمیٹی نے تبادلہ خیال کیا
جموں//ریاستی قانون سازیہ کی مشترکہ ہاوس کمیٹی کی ایک میٹنگ ایم ایل سی سجاد احمد کچلو کی صدارت میں منعقد ہوئی جس میں توشہ خانہ سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ارکانِ قانون سازیہ اشوک کھجوریہ ، غلام نبی مونگا اور ایس چرن جیت سنگھ نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ اس موقعہ پر کمیٹی کو جانکاری دی گئی کہ توشہ خانہ کی چابیاں گُم نہیں ہوئی ہیں بلکہ وہ عدالت کی تحویل میں ہیں ۔ کمیٹی نے کہا کہ اُن افسروں کے خلاف کارروائی کی جانی چاہئیے جنہوں نے پچھلی میٹنگ میں کمیٹی کو توشہ خانہ کی چابیوں کے حوالے سے غلط جانکاری دی تھی ۔ میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ کمیٹی کی اگلی میٹنگ 14 ؍مئی 2018 کو جموں میں منعقد ہو گی جس دوران توشہ خانہ جموں میں محفوظ رکھی گئی چیزوں کا جائیزہ لیا جائے گا ۔ سپیشل سیکرٹری کونسل محمد اشرف وانی کے علاوہ متعلقہ محکموں کے کئی دیگر افسران بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔
ڈاکٹر فاروق کا پارٹی لیڈران کو برسیوں پر خراج
سرےنگر// نےشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی رہنمااورسابق ممبر اسمبلی راجپورہ غلام قادر میر کی 24وےں برسی اور خواجہ محمد سبحان بٹ (سابق اےم اےل اے ترال) کی 26وےں برسی پر اُنہےںخراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ مرحومین نے زندگی بھر مشکلات اور مصائب جھےلے لیکن اپنے اصولوں پر ہمیشہ چٹان کی طرح قائم رہے۔ پارٹی کے کارگذار صدر عمر عبداللہ اور پارٹی کے جنرل سکرےٹری علی محمد ساگر نے بھی مرحومین کوخراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ دونوں لیڈروںکے دلوں مےں خدمت خلق کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا تھا۔ دریں اثناءنیشنل کانفرنس ضلع پلوامہ کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد ہوا جس میں مرحوم غلام قادر میر کوخراج عقیدت پیش کیا گیا ۔ دریں اثناءپارٹی ہیڈکوارٹر پر ایک اجلاس میں مرحومین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔
گاندربل میں 15دوکانداروں کے خلاف کارروائی
گاندربل /ارشاد احمد/ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل ڈاکٹر پیوش شنگلا کی ہدایت پر اسسٹنٹ لیبر کمشنر پرویز احمد نے کئی مقامات پر دکانوں کا معائنہ کرتے ہوئے لیبر ایکٹ پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔معائنہ کے دوران 15دوکانداروں کو خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیاجن کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ لیبر کمشنر نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔
مزاحمتی جماعتیں دختران ملت اراکین کی گرفتاریوں پر برہم
سرینگر//حریت (ع)نے دختران ملت اراکین کی پولیس کے ہاتھوں گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دختران ملت کا یہ وفد شوپیاںمیں جاں بحق کئے گئے نوجوانوں کے لواحقین سے ہمدردی کےلئے جارہا تھا لیکن انہیں اس مذہبی ذمہ داری سے روک کر گرفتار کیا گیا جو قابل مذمت ہے۔لبریشن فرنٹ چیئرمین نے دختران ملت سے وابستہ کئی اراکین کی گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے پولیس کی ظالمانہ کارروائی سے تعبیر کیا ہے۔ ان گرفتاریوں کو غیر قانونی اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے یاسین ملک نے کہا کہ حیرت کا مقام ہے کہ اب پولیس نے تعزیت پرسی کو بھی جرم قرار دے رکھاہے جو ہر لحاظ سے قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے اسی طرح سے فرنٹ کے مرکزی آرگنائزر سراج الدین میر اور ضلع صدر عبدالرشید مغلو کو بھی تعزیت پرسی کی پاداش میں قید رکھا ہوا ہے جبکہ بڈگام پولیس نے بھی فرنٹ کے دو اراکین عبدالرشید مولوی اور بلال احمد ڈار کو کئی روز سے پابند سلاسل کئے رکھا ہے جو بہرصورت پولیس جبر کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ لبریشن فرنٹ کے نائب چیئرمین شوکت احمد بخشی اور زونل صدر نور محمد کلوال بھی کئی روز سے پولیس کی حراست میں ہیں اور سرینگر سینٹرل جیل میں مقید رکھے جارہے ہیں۔کشمےر تحرےک خواتےن کی سربراہ زمردہ حبےب نے دختران ملت سے وابستہ7 ارکےن کی گرفتاری کی مذمت کی۔ بیان کے مطابق زمردہ حبےب رام باغ پو لےس سٹےشن میںنظربند خواتےن سے ملاقی ہوئیںاور ان کے ساتھ ےکجہتی کا اظہار کےا۔انہوں نے کہا کہ کشمےر اےک پولےس سٹےٹ ہے جہاں ہر روز قےمتی اور معصوم جانےں تلف کی جاری ہےں اور اس قتل عام پر خواتےن کو غمزدہ ماں بہنوں کے ساتھ تعزےت و ہمدردی کے اظہار پر بھی قد غن ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ڈاکٹر کمال کی تعزیت پرسی
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال اور صوبائی سیکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میرنے پنڈت خاتون دلاری کول کے فوت ہونے پر وسن ٹنگمرگ جاکر سوگوار کنبے سے تعزیت پرسی کی ۔ڈاکٹر کمال نے کہا کہ اس گھر انے نے پُرآشوب دور میں بھی اپنی وادی کوخیر باد نہیں کہا۔