کرالہ پورہ میں ڈگری کالج کے قیام کو منظوری، لوگوں میں خوشی
اشرف چراغ
کپوارہ // کرالہ پورہ لنگیٹ کے لئے ڈگری کالج کے قیام کو منظوری ملنے کے نتیجے میںلوگوں میں خوشی پائی جارہی ہے۔جمعرات کو ریاستی سرکار نے ایک حکم نامہ زیر نمبر HE/266، 11اپریل2018 کو جاری کیا جس میں کرالہ پورہ اور لنگیٹ کے لئے ڈگری کالجوں کو منظور ی دی گئی۔سرکار کے اس فیصلہ پر جہاں عام لوگوں نے خیر مقدم کرتے ہوئے اسے لوگوں کی دیرینہ مانگ سے تعبیر کیا وہیں مقامی ممبر اسمبلی بشیر احمد ڈار اور راجیہ سبھا ممبر فیاض احمد میر نے سرکاری فیصلہ بالخصوص وزیرتعلیم الطاف بخاری کا شکریہ ادا کیا۔
نرسنگ کی اہمیت و افادیت
راجوری یونیورسٹی کے نرسنگ کالج کی تقریب
جموں//بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے نرسنگ اور بائیو میڈیکل سائنسزکے زیر اہتمام نرسنگ پیشہ کی سالانہ حلف وفاداری کی تقریب کا آغاز چراغاں سے کیا گیا ۔جس میں باباغلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی راجوری کے زیر انتظام اورزیر نگرانی نرسنگ کالج کشتواڑ،جموں اور راجوری کی 90 طالبات نے شرکت کی اور اس پُروقار تقریب کو تاریخی حیثیت دینے میں اپنا اہم کردار نبھایا۔اس تقریب کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ نرسنگ میں زیر تعلیم طالبات کو عصری دور میں نرسنگ کی اہمیت وافادیت اور اس میں مستقبل میں نئے معاشی وسائل کے روشن امکانات سے مکمل واقفیت کرائی جائے تاکہ آنے والے وقت میں وہ اپنے پیشے سے مانوس ہونے کے ساتھ اس میں نہایت ایمانداری اور ہمدردی سے کام کرنے کا عزم لے کر آگے بڑھیں ۔ تقریب پر بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر جاوید مسرت مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔
کپواڑہ کے مہلوکین کی دوسری برسی،زمرودہ حبیب کا خراج عقیدت
سرینگر//کشمیرتحریک خواتین کی سربراہ زمرودہ حبیب نے کپواڑہ مےں جاں بحق کئے گئے عام شہرےوں کو دوسری برسی پرخراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ غمزدہ لواحقےن ابھی تک انصاف کا انتظار کر رہے ہےںلیکن ملزموں کو سزا نہیں دی گئی۔انہوںنے معصوم لو گوں کی ہلاکت کو سرکاری دہشت گرد ی سے تعبےر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے مجرموں کو بچانے اور عوام کی آنکھوں مےں دھول جھونکنے کے لئے تحقےقات کا اعلان کیا تھالیکن آج تک ان تحقےقاتی کمےٹےوں سے کسی بھی بے گناہ کشمےری کو انصاف نہےں ملا ہے ۔انہوں نے حقوق انسانی کے عالمی اداروں سے اپےل کی کہ وہ کشمےر مےں ہورہی انسانی حقوق کی پا مالےوں اور عوام کے خلاف ظلم و تشدد کی کاروائےوں پر روک لگانے کے لئے اپنا کر دار نبھائیں۔
پریا سیٹھی نے کلسٹریونیورسٹی میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا معائنہ کیا
جموں// تعلیم، سیاحت ، تکنیکی تعلیم کی وزیر مملکت پریا سیٹھی نے کلسٹر یونیورسٹی کے تحت جموں کے مختلف کالجوں پر جاری ترقیاتی کاموں کو مکمل کرنے کے سلسلے میں متعلقہ افسروں کو ہدایت دی ۔انہوں نے ان باتوں کا اِظہار آج جموں شہر میں کلسٹر یونیورسٹی کے تحت مختلف کالجوں میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے سلسلے میں منعقدہ ایک افسروں کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میٹنگ میں اعلیٰ تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر اصغر سامون ، وی سی کلسٹر یونیورسٹی جموں ، ایم ڈی جے کے پی سی سی ، چیف انجینئر آر اینڈ بی ، ایگزن آر اینڈ بی ، ایگزن پی ایچ ای، ایگز ن سپورٹس کونسل ، جے ڈی پلاننگ ، مختلف کالجوں کے پرنسپل صاحبان کے علاوہ دیگر افسران موجود تھے۔میٹنگ میں موجود افسروں نے وزیر کو بتایا کہ ایم اے ایم کالج ، سائنس کالج، کامرس کالج ، گاندھی نگر کالج، پلورہ کالج کے علاوہ دیگر ترقیاتی کام شد و مد جاری ہے اور انہیں طلباءکے لئے بہت جلد کھول دیا جائے گا۔واٹر سپورٹس کو فروغ دینے اور دیگر کھیل کود کی سرگرمیوں کو بڑھاواد دینے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر کو بتایا گیا کہ سوئیمنگ پول پر مکینکل نظام اور دیگر پروجیکٹوں جن میں پول کو ٹیوب ویل فراہم کرنے کی سہولیت شامل ہے کے سلسلے میں کام جاری ہے ۔اس کے علاوہ آڈیٹیوریم کی تعمیراتی بھی سرعت سے جاری ہے جس کا ڈھانچہ تیار کیا گیا ہے اور ایم اے ایم کالج میں یہ کام تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکا ہے ۔وزیر موصوفہ نے متعلقہ افسران کو ہدایت دی کہ وہ ایم اے ایم کالج جموں کے سائنس بلاک پر جاری کام کا معائینہ کریںاور اس پروجیکٹ سے متعلق تفصیلات پیش کریں۔انہوں نے ٹائلٹ بلاک ، ہوسٹل بلڈنگ اور بجلی کے نظام پر جاری کام میں سرعت لائیں اور اس پروجیکٹ کو مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں۔وزیرنے پرنسپلوں کو ہدایت دی کہ وہ مختلف کالجوںجن پر ابھی تک تعمیراتی کام شروع نہیں کیا گیا کے ڈی پی آر کو حتمی شکل دیں اور مختلف کاموں کی ٹائپ ڈیزائننگ کے کام میں تیزی لائیں۔بعد میں وزیر نے ہندی ، ڈوگری ، پنجابی اور سنسکرت زبانوں پر مشتمل محکمہ اعلیٰ تعلیم کا کثیر لسانی جنرل کا اجرا¿ کیا گیا ۔
فیڈریشن آف انڈسٹریز کا وفد گنگا سے ملاقی
جموں// فیڈریشن آف انڈسٹریز کے ایک وفد نے آج صنعت و حرفت کے وزیر چندر پرکاش گنگا کے ساتھ ملاقات کی اور اُن کے ساتھ ریاست میں صنعتی سیکٹر کی ترقی سے جُڑے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ وفد کی قیادت فیڈریشن آف انڈسٹری جموں کے چیئر مین للت مہاجن نے کی جبکہ اس میں کئی اہم دیگر شخصیات بھی موجود تھیں ۔ میٹنگ کے دوران ریاست میں صنعتوں کو درپیش معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ان کے حل کیلئے وزیر موصوف کی مداخلت طلب کی گئی ۔ وزیر نے کہا کہ جموں کشمیر کو جی ایس ٹی کے تحت زیادہ سے زیادہ مراعات حاصل ہوں گی انہوں نے وفد کو یقین دلایا کہ جموں کشمیر کو شمال مشرقی ریاستوں کی طرز پر ایک پیکیج حاصل ہو گا کیونکہ یہ معاملہ عنقریب ہی مرکزی سرکار کے ساتھ اُٹھایا جائے گا ۔ گنگا نے کہا کہ حکومت تاجر برادری کے مفادات کو تحفظ دینے کی وعدہ بند ہے اور حکومت کی طرف سے اُنہیں ہر ممکن مدد دی جائے گی۔ بعد میں وزیر نے ایزیبوشن گراؤنڈ کا دورہ کر کے وہاں 18 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جا رہی کثیر مقاصد والی عمارت کا معائینہ کیا ۔ انہوں نے افسروں کو ہدایت دی کہ وہ اس پروجیکٹ کو وقت پر مکمل کرنے کیلئے اپنی افرادی قوت اور مشینری کو متحرک کریں ۔