Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 10, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
8 Min Read
SHARE

اہلیان جموں کو ملی شدت کی گرمی سے راحت 

باران رحمت کے بعد شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ 

طارق ابرار
جموں//جمعہ اورسنیچرکی درمیانی رات جموں میں موسم نے اُس وقت اچانک کروٹ بدلی جب جموں شہراوراطراف واکناف تیزہوائوں وآندھی کے ساتھ ساتھ بارش کاسلسلہ شروع ہوا۔ بارش کہیںہلکی اورکہیں بھاری ہوئی جس کی وجہ سے جہاں جموں شہر اوراس کے گردونواح کے علاقوں میں رہنے والے لوگوںکو گذشتہ چنددنوں سے پڑرہی جھلسادینے والی گرمی سے  راحت ملی ہے ،اگرچہ ڈھانچے کوکوئی زیادہ نقصان نہیں پہنچا۔بارش کی وجہ سے جموں اور اس کے نواحی علاقوں میں گذشتہ رات آندھی وطوفان اور بارش کی وجہ سے شبانہ درجہ حرارت میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد لو گوں نے راحت کی سانس لی ہے۔اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح جب اہلیان جموں نیند سے بیدا ر ہوئے ،تو انہوں نے خوشگوار موسم کا سامنا کیا کیو نکہ شبانہ بارشوں کے باعث جہاں جموں میں موسم خوشگوار ہوا ،وہیںرات کے درجہ حرارت میں یکا یک کمی ریکارڈ کی گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق سرمائی درالحکومت جموں میں رات کا درجہ حرارت 25.6ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات یہ درجہ حرارت30ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق درجہ حرارت میں آئی گرائوٹ کی بنیادی وجہ شبانہ بارشیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بارشوں کے نتیجے میں جموں میں 4ڈگری رات کا درجہ حرارت کم ریکارڈ کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ جموں میں جمعہ کو مطلع ابر وآلود رہا جس دوران یہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت40.9ڈگری ریکارڈ کیا گیا جوکہ رواں گرما سیزن میں 1.2ناٹس زیادہ ہے ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں کے دوران جموں میں مزید بارشوں کی بھی پیش گوئی کی ہے ۔کٹرا میں کم ازکم درجہ حرارت22.4ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ رات یہ درجہ حرارت27.5ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ کٹرا میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا ۔ادھر سرینگر میں مقیم محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی کشمیر میں موسمی تبدیلی کے امکان بہت کم ہے ۔انہوں نے کہا کہ آئندہ روز کے دوران موسمی صورتحال جوں کی توں رہنے کا امکان ہے ۔ان کا کہناتھا کہ آئندہ چند روز کے دوران بارشوں کا امکان کم ہے البتہ دھوپ چھائوں کا کھیل جاری رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق آئندہ چند روز میں درجہ حرارت میں بھی کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے اور درجہ حرارت33اور34ڈگری کے آس پاس رہنے کا امکان ہے ۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ محکمہ موسمیات صرف موسمی پیش گوئی کرتا ہے ۔
 
 

وزیرداخلہ کااعلان کردہ ریلیف پیکیج جانبدارانہ 

جموں کے مسلمانوں کوپیکیج سیمحروم رکھنا افسوسناک:جے ایم ایف

جموں//جموں مسلم فرنٹ نے وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ کی طرف سے اعلان کردہ ریلیف پیکیج کوجانبدارانہ قراردیتے ہوئے کہاہے کہ یہ پیکیج جموں کے پانچ اضلاع کے مسلمانوں کویکسرنظراندازکرکے دیاگیاہے ۔یہاں جاری پریس بیان میں جموں مسلم فرنٹ کے سینئرلیڈر شجاع ظفرنے کہاکہ وزیرداخلہ کودوبارہ جموں کادورہ کرکے ریلیف پیکیج کوجموں کے مسلمانوں کے نام بھی کرناچاہیئے ۔انہوں نے کہاکہ جموں کے مسلمانوں کومرکزی حکومت سے کافی توقعات ہیں اورجموں کے مسلمانوں سے پیکیج سے دوررکھناباعث تشویش بات ہے۔فرنٹ کے صدر قاضی عمران اورجنرل سیکریٹری محمدحسین ملک نے کہاکہ جموں کے پانچ اضلاع کے مسلمانوں نے متعددباریادداشتیں دی ہیں لیکن اس کے باوجود جموں کے مسلمانوں کوپیکیج سے محروم رکھناقابل افسوس ہے۔
 
 
 
 

پٹوارایسوسی ایشن کی کام چھوڑہڑتال کا27واں دن

جموں //آل جموں و کشمیر پٹوار ایسوسی ایشن نے مطالبات کے تئیں حکومت کی عدم توجہی کے معاملے کولے کرغیرمعینہ کام چھوڑہڑتال کے 27ویں روزبھی ڈی سی دفتراحاطے میں احتجاجی دھرنادیاجس کے سبب محکمہ مال کے دفاترمیں کام کاج مفلوج رہااور عام لوگوں کومحکمہ مال سے متعلق کاموں کے سلسلے میںمشکلات کاسامناکرناپڑا۔اس دوران ضلع جموں کے پٹواریوں اورگردواروں نے پٹوارایسوسی ایشن کی ہڑتال کال پرعمل کرتے ہوئے کام چھوڑہڑتال کے 27ویں بھی ڈی سی دفترجموں کے احاطے میں احتجاجی دھرنادیا۔اس دوران مقررین نے کہاکہ حکومت نے یقین دہانی کرائی تھی کہ ایسوسی ایشن کی مانگوں کوپوراکیاجائے گالیکن عرصہ درازگذرنے کے باوجود حکومت نے مانگوں کوپورانہیں کیاہے۔مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹواروں اورگرداوروں کو کافی مشکل اور نا مساعد حالات میں اپنے فرائض انجام دینے پڑتے ہیں کی تمام جائز مانگوں کو جلد پورا کیا جائے جن میںپے گریڈ کی فراہمی ڈائریکٹ نائب تحصیل داروں کی تعیناتی پرقدغن لگانااورپٹواریوں اورگرداروں کی محکمانہ ترقیوں کی میٹنگیں جلدمنعقدکرنا اورگرداور سرکل کومعرض وجودمیں لاناشامل ہے۔اس دوران دھرنے میں سینئر نائب صدر،رمن راج شرما سابق ریاستی صدر، آرگنائزر ونے کمار، ضلع صدرجموں کلیم احمد ،سیکریٹری محمدشبیرودیگران شامل تھے۔
 

حکومت گوجربکروال طبقہ کے مسائل کاازالہ کرے:چوہدری اختر

جموں//گوجربکروال اصلاحی کمیٹی نے انتباہ دیاہے کہ اگرحکومت نے گوجربکروال طبقہ کے ساتھ امتیازی رویہ ترک نہیں کیاتواحتجاجی مظاہروں کاسلسلہ شروع کیاجائے گا۔یہاں جاری پریس بیان میں گوجربکروال اصلاحی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری چوہدری اخترحسین نے کہاکہ گوجربکروال طبقہ دہائیوں سے حکومت کے امتیازی سلوک کاشکارہے۔انہوں نے کہاکہ 1991 میں مرکزی حکومت نے ریاستی قبائلی طبقہ گوجربکروال کوخصوصی درجہ دیاتھالیکن اب تک کی تمام سابقہ ریاستی حکومتوں نے پسماندہ وپچھڑے کوہمیشہ نظراندازکیاہے۔1979 میں شیخ محمدعبداللہ وبیگم اکبرجہاں کی کاوشوں سے سنجواں کے گوجربکروالوں کیلئے 13کروڑروپے فنڈزمہیاکیے تھے جس سے ایک مرحلہ بھی شروع کیاگیاتھا جبکہ 25 فیس سازش کاشکارکردیئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں آرمی کوزمین دی گئی لیکن آج تک ناہی وہ  13کروڑ روپے کے متبادل جگہ دی گئی ہے ناہی تیرہ کروڑ روپے واگذارکیے گئے۔چوہدری اخترحسین نے کہاکہ گشتی اسکول 45سال سے اضافے کے منتظر ہیں۔گوجرہوسٹل کھنڈارت کی شکل میں تبدیل ہوچکے ہیں۔قبائلی خانہ بدوش گوجربکروال آبادی کیلئے کوئی بھی بازآبادکاری ٹھوس پالیسی نہیں بنائی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ سرکارکی طرف سے دنیامیں تعلیم کی طرف توجہ دی جاتی ہے لیکن سماج وسرکاری نظراندازی قابل افسوس ہے۔انہوں نے کہاکہ ہرسال جموں میں خانہ بدوشوں کے کلے نذرآتش کیے یاہو جاتے ہیں ،سرحدی گولہ باری میں سینکڑوں مال مویشی ہلاک ہوگئے ہیں لیکن سرکارکوئی بھی توجہ خانہ بدوش گوجربکروال آبادی کی بہبودکی طرف نہیں دے رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ گوجربکروال طبقہ کاپشتنی پیشہ آہستہ آہستہ ختم ہوتاجارہاہے ۔انہوں نے سرکارسے مطالبہ کیاکہ گوجربکروال طبقہ کے مسائل کاازالہ کیاجائے۔
 

شوہرکے ہاتھوں بیوی کاقتل 

جموں//گھریلوتنازعہ کے سلسلے میں میراں صاحب علاقہ آرایس پورہ میں ایک 45سالہ شخص نے مبینہ طورپراپنی بیوی کوقتل کردیاہے۔پولیس ذرائع کے مطابق میاں بیوی کوکسی مسئلے کولے کرجھگڑاہوا اوراسی دوران خاوند رچھپال آپے سے باہرہوگیااوراس نے اپنی بیوی کے سرپرکسی چیزسے چوٹ ماری جس کے نتیجے میںاس کی بیوی کوسرمیں گہری چوٹ آئی اورہسپتال پہنچنے پراس کی موت واقع ہوگئی۔متوفیہ کے خاوند کوگرفتارکرکے اس کے خلاف قتل کامعاملہ درج کرلیاگہاے اورتحقیقات جاری ہے۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

اے ای ای جل شکتی پرویز احمد وانی لاپتہ، گاڑی دریائے چناب کے قریب برآمد
تازہ ترین
گاندھی نگر جموں سب ڈویژن میں متعدد چوری کے معاملات حل ،نقب زنی میں ملوث 13افراد گرفتار ، تقریباً 27 لاکھ روپے کی مسروقہ املاک برآمد / ایس پی جموں
تازہ ترین
نیٹ یوجی 2025کے نتائج کو چیلنج کرنے والی درخواست پر غور کرنے سے عدالت عظمیٰ کا انکار
برصغیر
ملک کی سالمیت کی جب بات آتی ہے تو آپریشن سندور ایک واضح مثال ،سوراج کو بچانے کیلئے لڑنے کی ضرورت ہے تو ہم لڑیں گے:امیت شاہ
برصغیر

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 7 گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?