طلباءکے نامکمل نصاب سے اساتذہ کومشکلات کاسامنا
سالانہ تقریبات امتحانات کے بعدمنعقدکرنے کی اپیل
جموں // وادی میں نامساعد حالات ،ہڑتال اور ملازمین کی اپنی جائز مانگوں کو لیکر ہڑتال کی وجہ سے اساتذہ کو سکولوں میں طلباءکو نصاب مکمل کرانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے – یہاں جاری ایک پریس بیان کے مطابق جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرز فورم کے چیرمین فاروق احمد تانترے نے کہا ہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پر سکولوں میں طلباءکو نصاب مکمل کرا نے میں اساتذہ کو پریشانیوں کا سامنا ہے – ا±نہوں نے کہا ہے کہ سکولوں میں سالانہ دن منعقد کرانے کے احکامات کے بعد اساتذہ کو دس سے پندرہ دن بچوں کو سالانہ دن کی تقریبات کے لئے تیار کر انے میں لگ رہے ہیں جس کی وجہ سے نصاب مکمل کرانے میں اساتذہ کو کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے – ا±نہوں نے کہا ہے کہ سکولوں میں سا لانہ دن کی تقریب منعقد کرانے سے جہاں تعلیمی نشو ونما میں بہتری آئے گی اور سکولوں میں طلباءکا رول بھی بڑھے گا لیکن یہ امتحانات کے بعد منعقد کرائے جانے چاہیئے تاکہ بچوں کا نصاب مکمل ہونے کے ساتھ ساتھ وہ امتحانات کی تیاری بہتر طریقے سے کرپائیں –
شائننگ سٹارسوسائٹی نے ہکلہ کی خدمات کوسراہا
جموں//شائننگ سٹارسوسائٹی جموں اوردیگرمختلف سماجی تنظیموں نے سماجی کارکن اورگوجرلیڈرشمشیر ہکلہ پونچھی کو گذشتہ دنوں یکم ستمبر 2018کو کرگل میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کرگل گورو ایوارڈ دئے جانے پر اظہارمسرت کیاہے۔ شائننگ سٹارسوسائٹی کے صدرمحمدعارف نے کہاکہ شمشیرہکلہ پونچھی ایک دانشوراورادیب ہیں اورسماج کےلئے ان کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ادھرضلع پونچھ کے لوگوں نے بھی ہکلہ پونچھی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ موصوف نے اپنی زندگی میں ایمانداری، دینداری اور نیک نیتی سے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کیا اور خاص کر گوجر بکروال طبقہ کی تعلیمی ، سماجی، اقتصادی، اور سیاسی پسماندگی کو دور کرنے میں ان کا اہم رول رہا ہے۔ شمشیر ہکلہ پونچھی نے ہمیشہ گوجر بکروال طبقہ کے مسائل اور مشکلات کو حل کرنے میں اہم کردار نبھایا ہے
اُردویونیورسٹی کے سالانہ امتحانات 26 ستمبرسے
بی این کالج آف ایجوکیشن سنجواں میں امتحانی مرکزقائم
جموں//مولانا آزاد نیشنل اردو یونیور سٹی سب ریجنل سینڑ جموں کی ایک اطلاع کے مطابق یونیورسٹی کے یو جی ، پی جی (UG/PG ) فاصلاتی کورسز کے سالا نہ امتحانات 26 ستمبر 2018 سے منعقد ہونے جا رہے ہیں ۔طلبہ مطلوبہ ہال ٹکٹ حاصل کر نے کے لیے متعلقہ اسٹڈی سنٹر سے رجوع کریں ۔جموں امتحانی مرکز (043 ) کے امتحانات بی۔این کالیج آف ایجوکیشن سنجواں روڈ سنجواں جموں(B.N.College Of Education,Sunjawan Road,Sunjawan, Jammu) میں منعقد ہونگے۔
طالب حسین ہیرانگرجیل میں غیرمحفوط :گوجربکروال یوتھ کانفرنس
حکومت سے سماجی جہدکارکی حفاظت کےلئے پختہ انتظامات کامطالبہ
جموں//گوجربکروال یوتھ کانفرنس کے جنرل سیکریٹری ایڈوکیٹ محمداکرم نے کہاہے کہ حکومت کورسانہ عصمت دری وقتل کیس کے اہم گواہ اورمتاثرہ کنبہ کوانصاف دلانے کےلئے جدوجہدکرنے والے سماجی کارکن طالب حسین جوایک جھوٹے کیس میں ہیرانگرکی ایک جیل میں مقیدہیں کی سیکورٹی کےلئے معقول انتظامات کرنے چاہیئں۔انہوں نے کہاکہ طالب حسین ہیرانگرجیل میں بھی محفوظ نہیں ہیں اس لیے اسے ایک علیحدہ سیل میں رکھناموجودہ حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے۔انہوں نے کہاکہ طالب حسین کوگذشتہ کئی روزسے ہیرانگرجیل میں خودکوغیرمحفوظ محسوس کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ چونکہ طالب میراموکل بھی ہے اورملاقات کے دوران اس نے جیل میں مجھے بتایاہے کہ وہ ہیرانگرجیل میں غیرمحفوظ ہیں ۔انہوں نے کہاکہ مجھے جیل کے دیگرقیدی ہراساں کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یہاںپرمیرے اوپرکبھی بھی حملہ ہوسکتاہے۔ایڈوکیٹ محمداکرم نے کہاکہ طالب حسین کے تحفظات پرکاروائی کرتے ہوئے ایڈوکیٹ انورچوہدری اورمیں نے سانبہ کورٹ میں دوروزپہلے ایک درخواست دے کرمطالبہ کیاتھاکہ جیل میں طالب حسین کی سیکورٹی کویقینی بنایاجائے ۔انہوں نے کہاکہ سانبہ سیشن کورٹ نے جیل انتظامیہ کوحکمنامہ کرکے یہ کہاہے کہ طالب حسین چونکہ رسانہ کیس کاکلیدی گواہ ہے اس لیے اس کی سیکورٹی سخت کی جائے ۔انہوں نے کہاکہ جیل حکام کوعدالت ہذاکی ہدایات کی صدفیصدعمل آوری کویقینی بنانے کےلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ جیل میں اگرطالب حسین کے ساتھ اگرکچھ غلط ہوتاہے اس کی ذمہ داری جیل حکام پرعائد ہوگی۔دریں اثنا ایک سماجی کارکن مشتاق انقلابی نے بھی پولیس کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ سب ڈسٹرکٹ جیل ہیرانگرمیں قید کٹھوعہ کیس کے متاثرین کوانصاف دلانے کےلئے جدوجہدکرنے والے سماجی کارکن طالب حسین کوخصوصی سیل میں رکھ کراس کی حفاظت کویقینی بنایاجائے۔یہاں جاری پریس بیان میں سماجی کارکن مشتاق انقلابی نے کہاکہ طالب حسین ،معروف زمانہ کٹھوعہ کیس کااہم گواہ اورجہدکارہے اس لیے پولیس حکام کوچاہیئے کہ وہ اس کی حفاظت کےلئے خصوصی بندوبست کرے ۔انہوں نے کہاکہ طالب حسین پراس سے پہلے بھی کچھ لوگوں نے مبینہ طورحملہ کیاتھاجس سے ظاہرہوتاہے کہ کچھ طاقتیں اس کوجان سے مارنے کی تاک میں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ریاستی گورنرانتظامیہ بالخصوص ڈائریکٹرجنرل آف پولیس کوچاہیئے کہ وہ طالب حسین کی حفاظت کےلئے سخت اقدامات اٹھائے ۔انہوں نے کہاکہ پولیس کی تحویل میں اگرطالب کوکچھ ہواتواس کی ذمہ دار جموں کشمیرپولیس ہوگی۔
جمہوریت کااستحکام
گورنرانتظامیہ کے فیصلے خوش آئند:چمن لال گپتا
جموں// سابق مرکزی وزیر پروفیسر چمن لال گپتا نے نامساعدحالات میں ریاست جموں وکشمیر میںجمہوری نظام کو فروغ دینے کےلئے ریاستی گورنر کے فیصلہ کاخیرمقدم کیاہے ۔یہاں جاری پریس بیان میں گپتا نے کہا ہے کہ ریاست میںکافی دیر سے زیرالتوا میں پڑے پنچایتی اوربلدیاتی انتخابات کےلئے اٹھائے گئے اقدامات زمینی سطح پرعوام کے حق میں بہترین فیصلہ ہے البتہ انہوں نے سماج دشمن عناصر سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے ۔جو دوہرہ کردار اپنا کر پنچایتی اوربلدیاتی چنا¶ میں نہ حصہ لینے کی بات کرتے ہیں۔ دیہی ورکروں سے بات چیت کرتے ہوئے گپتانے کہا ہے کہ خاندانی راج چلانے کےلئے کچھ جماعتیں پارلیمنٹ اورریاستی اسمبلی کے انتخابات آج تک لڑتی رہیں اوراقتدار پرقابض ہوتے رہے جبکہ اصل اورحقیقت میں بنیادی طورپر پریوار کے سیاستدان جمہوری نظام کے سرعام دشمن ثابت ہورہے ہیں جنہوں نے آئینے ہند کی 73 اور74 ترمیمی ایکٹ کولاگو کرنے کے جھوٹے وعدے کرکے ریاستی عوام کے مفاد ات کےلئے مرکز سے آنے والے کروڑ روپے کے فنڈز سے پوری ریاست کو محروم رکھا ہے۔ پروفیسر چمن لال گپتانے کانگریس پارٹی کی لیڈر شپ سے کہا ہے کہ وہ اس بات کو لیکر صاف طورپر عوام کو بتائے کہ کیاوہ چنا¶ بائیکاٹ کی کال کو حمایت کرتے ہیں یاپھر جمہوری عمل کوتقویت دینے کے حق میں ریاست کے ترقیاتی منازل کے خوابوں کوپورا کرنے کےلئے تعاون پیش کریں گے۔ سماج دشمن عناصر پرکڑی سے کڑی نظر رکھنے کی بات کرتے ہوئے پروفیسر چمن لال گپتا نے کہا کہ پنچایتی اوربلدیاتی انتخابات کابائیکاٹ کی کال دے کر کچھ سیاسی جماعتوں اپنی نجی مفاد کی خاطر ریاست میں صورتحال بگاڑ نا چاہتے ہیں تووہی دوسری طرف سیاسی طورپر بیلک میلنگ کررہے ہیں جوکہ باعث تشویش ہے۔
ضلع اطلاعاتی مرکزادہم پورکے زیراہتمام صفائی مہم
اودھمپور// ’سوچھتاہی سیوا ہے ‘مہم کے جشن کے ایک حصے کے طورپر ضلع اطلاعاتی مرکزاودھمپور نے وارڈنمبر 2 میںمقامی دکانداروں اورمحکمہ طلاعات کے ملازمین کے علاوہ میونسپل حکام کے ساتھ مشترکہ طورپر صفائی مہم منعقد کی ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر انجینئر سجاد بشیر سومبیریا نے وارڈ کے رہائش پذیر دکانداروں اورمعززشہریوںسے ملاقات کی اورملک بھرمیں چلائی جارہی سوچھتا ہی سیوا مہم کے بارے میں جانکاری دی۔ اس موقع پرانہوںنے عوام سے استدعا کی ہے کہ وہ اپنے آس پاس کے مقامات کو ہی نہیں بلکہ اپنے رہائشی علاقوں میں بھی صفائی رکھنے کا خاص خیال رکھیں۔صحت مندعوام اورتندرست بھارت پرزوردیتے ہوئے انہوںنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ صاف وشفاف ماحول پیدا کرنے کےلئے سوچھتا ہی سیوا سے متعلق بیداری مہم کو کامیاب بناکر اہم جانکاری حاصل کرے۔
نئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرادہم پورنے عہدہ سنبھالا
اودھمپور// گورویندجیت سنگھ نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اودھمپورکے طورپرعہدے کاچارج سنبھال لیا ہے۔ اس موقعہ پر جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ راجیو بھوشن کے علاوہ ضلع کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈی سی کے طورپرچارج سنبھالنے کے بعد گورویندرجیت سنگھ نے کئی افسران اورسٹاف ممبران سے ملاقات کی۔ انہوںنے اپنے ہم منصب اورضلع پونچھ کےلئے منتقل کئے گئے اے ڈی سی کرشن لال کےلئے نیک خواہشات کا بھی اظہارکیا۔
بلاک سموان اکھنورمیں سوچھتامہم کے تحت مباحثہ
بی ڈی اوکا صفائی کوعادت کے طوراپنانے پرزوردیا
جموں//’سوچھتا ہی سیواابھیان ‘جو 15ستمبر سے 2اکتوبر تک ملک بھرمیں چلایاجارہاہے کے سلسلے میںضلع جموںکی بلاک سموان کے ہائی اسکول اپر پلانوالہ میں پینٹنگ اورمباحثہ مقابلہ منعقدکیاگیاجس کی نگرانی بی ڈی اوسموان سوناگپتاکررہی تھیں۔اس موقعہ پرسوناگپتانے کہاکہ ’مشق انسان کوکہنہ کسی بھی کام میں ماہربناتی ہے ۔انہوں نے طلباءسے کہاکہ صفائی کوروزمرہ زندگی میں عادت کے طورپرشامل کریں۔اس دوران پروگرام میں طلباءنے بڑھ چڑھ کرحصہ لیا۔اس دوران بی ڈی اوسوناگپتانے طلباءپرپنچایتوں میں صفائی ستھرائی کے سلسلے میں لوگوں کوبیدارکرنے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ سوچھ بھارت مشن ،وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے شروع کیاگیاایسامشن ہے جس کاتعلق ہندوستان کے شہروں کی صحت سے ہے۔انہوں نے کہاکہ صحت مندزندگی کویقینی بنانے کےلئے گردونواح کے ماحول کوصاف ستھرارکھنے کےلئے لوگوں کے ذہنی رجحان بڑھانے اوران کوصفائی کے تئیں قائل کرنے کےلئے طلباءکوآگے لانے پرزوردیا۔انہوں نے کہاکہ مختلف پنچایتوں کے نوجوان لڑکے لڑکیاں سماج میں بیداری لانے میں کلیدی رول اداکرسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاک سموان کی پنچایتوں میں ’سوچھتاہی سیوا‘مہم کی عمل آوری یقینی بنانے کےلئے مختلف پنچایتوں کے نوجوانوںکی رضاکارانہ طورپرخدمات حاصل کی جائیں گی۔اس دوران ملازمین ،طلباءاوردیگرلوگوں نے صفائی ستھرائی کے مشن میں تعاون دینے کےلئے حلف بھی اٹھایا۔
پی ایچ ڈی ڈگری تفویض
جموں//ارشداحمدولد محمدشفیع بٹ وحمیدہ بیگم ساکن ٹپری ٹھاٹھری ڈوڈہ کوجموں یونیورسٹی کی جانب سے اُردومضمون میں ڈاکٹرآف فلاسفی (پی ایچ ڈی ) کی ڈگری تفویض کی گئی ہے۔مذکورہ اسکالرنے ”طنزومزاح کے ارتقاءمیں مشتاق احمدیوسفی کی خدمات “کے موضوع پرڈاکٹرمحمدریاض احمدایسوسی ایٹ پروفیسرشعبہ اُردوجموں یونیورسٹی کی نگرانی میںتحقیقی مقالہ تحریرکیا۔