Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جموں

مزید خبرں

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 9, 2019 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
15 Min Read
SHARE

ٹریفک قواعدکی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی 

کٹھوعہ میں 32 بسیں ضبط ،14ہزارروپے جرمانہ وصول 

کٹھوعہ//ٹریفک قواعدکی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے آرٹی اودفترکی ٹیم نے ایک اچانک کارروائی کے دوران جموں ۔کٹھوعہ روٹ پرچلنے والی 12 بسوں میں سپیڈگورنروں کے ساتھ چھیڑچھاڑکے معاملہ کولے کرانہیں ضبط کیا۔آرٹی اوڈاکٹر راج کے تھاپانے اے آرٹی او کلدیپ سنگھ ،موٹروہیکل انسپکٹروں وکاس سری واٹ اور کمل کمارکے علاوہ موٹروہیکل ڈیپارٹمنٹ کے دیگراہلکاران کے ہمراہ چانک کارروائی عمل میں لائی جس کے دوران 57 گاڑیوں کوچیک کیاگیاجن میں سے سپیڈگورنروں کے ساتھ چھیڑچھاڑکرنے کے سلسلے میں 22 بسوں جن میں JK02BF 2057, JK02AX 7277, JK02BN 8369, JK02AW 5681, JK02AQ 7511, JK02BL 0675, JK02AM 1067, JK14D 4922, JK02AS 9055, JK08B 9299, JK02AF 9897 and JK02AP 1575.شامل ہیں کوضبط کیا اورخلاف ورزی کرنے ،اوورلوڈنگ اوربغیرلائسنس گاڑی چلانے کے سلسلہ میں تحت ضابطہ 14ہزارروپے جرمانہ موقعہ پروصول کیا۔
 
 
 

سوپور کے مہلوکین کو پیپلز مومنٹ کا خراجِ عقیدت

جموں// جموں کشمیر پیپلز مومنٹ نے 26 برس قبل سوپور میں سوپور قصبہ میں بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں جان بحق ہونے والے ساٹھ سے زائد افراد کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کشمیر میں  پیش آئے اس قسم کے واقعات کو جنگی جرائم سے تعبیر کیا ہے۔ سینئر حریت رہنمااور پیپلز مومنٹ کے چیر مین میر شاہد سلیم نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ 6جنوری  1993کوکچھ لوگوں نے جس درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساٹھ سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا وہ مہذّب انسانی تاریخ کا ایک شرمناک واقع تھا۔  انہوں نے کہا کہ قصبہ سوپور کے باشندے میں اس واقع کو یاد کر کے کانپ اٹھتے ہیں ۔جب درندہ صفتوںنے درندگی اور سفاکیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس قتل عام کو انجام دیا تھا۔حریت رہنما نے کہا گزشتہ ستر برسوں کے دوران درندہ صفتوں نے کئی سارے قتل عام انجام دیئے ہیں جن میں درجنوں معصوم شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے جن میں کئی سارے  واقعات میں بھارت نے بین الاقوامی دباؤ کے تحت تحقیقات کے احکامات بھی صادر کئے تھے مگر کسی بھی قتل عام کی تحقیقات کو منظر عام پرلایا گیا اور نہ ہی قصور واروں کو سزا دی گئی ۔ اور اس طرح ان معصوم شہدا ء کے پسماندگان آج بھی حصولِ انصاف کی خاطر در در کی ٹھوکریں کھاتے پھر رہے ہیں۔
 
 

؎محمدیونس اورنزاکت حسین NET امتحان میں کامیاب

جموں//حال ہی میں یوجی سی ،نیشنل ٹیسٹ اتھارٹی کی طرف سے جاری کیے گئے نیشنل الیجولٹی ٹیسٹ (NET) امتحان کے نتیجے کے تحت محمدیونس ولد محمدشفیع ساکن گران موڑ تحصیل وضلع ریاسی نے انگریزی ادب (انگلش لٹریچر) مضمون جبکہ نزاکت حسین ولد کرامت حسین ساکن کٹرمل راجوری نے فلاسفی مضمون میں کامیابی حاصل کی ہے۔ذرائع کے مطابق مذکورہ طلباء ضلع ریاسی اورضلع راجوری کے دوردرازعلاقوں سے تعلق رکھتے ہیں اورمحنت وتندہی سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے یہ کامیابی ان کے حق میں آئی ہے۔
 
 
 

ڈی جی پی نے  پولیس اہلکاروں کی خدمات کوسراہا

38 اہلکاروں کے حق میں ایوارڈکی منظوری دی 

جموں//ڈائریکٹرجنرل آف پولیس دلباغ سنگھ نے کٹھوعہ ضلع کے 38 پولیس اہلکاروں کوشاندارخدمات کے صلے میں ایوارڈکیلئے نامزدکیاہے۔ڈی جی پی نے ضلع کٹھوعہ کے 22 اہلکاروں کے حق میںمحنت ،لگن اورپیشہ وارانہ خدمات کیلئے کلاس فرسٹ کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اورنقدی انعام کی منظوری دی ہے اوران اہلکاروں میں انسپکٹردویندرسنگھ،ایس آئی منندرسنگھ، ہیڈکانسٹیبل پون کمار، سنجے شرما، سلیکشن گریڈ نیلم شرما، راہل ٹھاکر،درشن کمار ،دویندرسنگھ،محمدعباس، درشن لال، درشن کمار، تلک راج شرما، موہندرسنگھ، اربن کمار،ڈرائیورگلشن کمار، سنجے شرما،کانسٹیبل حسین علی،بھارت چندر،رام پرشاد، دیپک شرما، ،ایس پی اوراجہ رام اوردلیپ سنگھ شامل ہیں۔اس کے علاوہ 16 اہلکاروں کواے ٹی اے سے چوری کے معاملات نمٹانے کیلئے شاندارخدمات کیلئے کلاس فرسٹ کمنڈیشن سرٹیفکیٹ اورنقدی کاانعام 16 اہلکاروں کے حق میں منظورکیاجن میںپرویزسجاد، گرنام سنگھ ، راجیشورسنگھ، ایس آئی اکثرحسین ، ہیڈکانسٹیبل سنجیوسنگھ،سلیکشن گریڈ کانسٹیبل سریندرشرما، شبیرراجہ ، ونے سنگھ، کانسٹیبل یوگیش کھجوریہ، سنجے شرما،سکندرکمار،گنیش کمار، ایس پی اوزپون سنگھ ،دلیپ سینی ہرش دھن اورساحل سنگھ شامل ہیں۔
 
 

پی ڈی پی میں نئے عہدیداران کی نامزدگیاں 

چوہدری عبدالحمیدریاستی نائب صدرمقرر

جموں//پیپلزڈیموکریٹک پارٹی کی صدرمحبوبہ مفتی نے پارٹی کے نئے عہدیداران کی نامزدگیاں عمل میں لائی ہیں ۔پارٹی ترجمان کی طرف سے جاری پریس بیان کے مطابق پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے پارٹی کے نئے عہدیداران کی تقرریاں عمل میں لائی ہیں جس کے مطابق چوہدری عبدالحمیدکوریاستی نائب صدرپی ڈی پی، انجینئر نذیراحمدیتوکوصوبائی صدریوتھ کشمیر، تنویرحسین خان جنرل سیکریٹری یوتھ،ڈاکٹر ہربخش سنگھ کواضافی ترجمان کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔
 
 

جیونے کنبھ میلے کیلئے فیملی لوکیٹرایپ متعارف کرائی 

نئی دہلی //ریلائنس جیونے کنبھ میلے کے سلسلہ میں ایک ایسی ایپ متعارف کرائی ہے جس کے ذریعے کھوئے ہوئے پریوارکودوبارہ سے ملانے کی خصوصیات شامل ہیں۔یہاں جاری تفصیلات کے مطابق ریلائنس جیونے فیملی لوکیٹر ،لاسٹ اینڈ فائونڈ فیچرس پرمبنی ایپ متعارف کرائی ہے جسے 15 جنوری سے 4مارچ تک الہ آبادمیں منعقدہونے والے سب سے بڑے کنبھ میلے میں بروئے کارلایاجائے گا۔کمبھ جیوفون ایپ جیوسٹورسے اسیس کی جاسکتی ہے جس میں لوگوں کوفیملی لوکیٹرکی سہولت دی گئی ہے ۔جیویوپی پولیس اورKASH IT کے باہمی تعاون سے کام کررہی ہے اوراس کنبھ میلے جس میں 130 ملین عقیدت مندوں کی شمولیت متوقع ہے اورا س میلے میں شامل ہونے والے عقیدت مند جیوایپ سے مستفیدہوسکتے ہیں۔
 
 
 
 
 

 آئی پی ایس افسروں کی ترقی کیلئے ازسر نو سکریننگ کمیٹی تشکیل 

جمو ں//حکومت نے آئی پی ایس افسروں کو ڈائریکٹر جنرل آف پولیس/ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس یا مساوی اسامیوں کے گریڈ پر ترقی دینے کے عمل کا جائیزہ لینے کی غرض سے از سر نو سکریننگ کمیٹی تشکیل دی ہے۔چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم کی سربراہی والی اس کمیٹی میں ڈی جی امپارڈ لوکیش دت جھا، پرنسپل سیکرٹری داخلہ آر کے گوئل، ڈی جی پولیس دلباغ سنگھ بحیثیت ممبران شامل ہوں گے۔
 

نظامت خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین نہرو مارکیٹ منتقل

جموں/نظامت خوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین کے دفتر کو اس کی موجودہ عمارت فرنڈس کالونی ترکوٹا نگر جموں سے محکمہ کی حال ہی میں تعمیر شدہ عمارت نہرو مارکیٹ ویئر ہاوس منتقل کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں محکمہ کی جانب سے جاری ایک کمیونکیشن کے مطابق دفتر کا نیا پتہ نظامت خوراک ، شہری رسدات و امور صارفین ،نہرو مارکیٹ ویئر ہاوس جموں18001 ٹیلی فون نمبر 0191-2458455، فیکس نمبر0191-2458465، ایل میل ایڈریسcompcapdjamu@ gmail.comاور ویب سائیٹ www.dircapdjmu.nic.inہوگا۔
 

بھیم سنگھ کی صدرسے جموں وکشمیرکوآئینی بحران سے نجات دلانے کی استدعا

جموں//جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست پروفیسر بھیم سنگھ نے صدر رامناتھ کووند سے درخواست کی ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے تعلق سے ہندستانی آئین کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ صدر ہی آج آئینی سربراہ ہیں اور  ان ہی کو جموں وکشمیر کے تعلق سے ہندستانی آئین کے آرٹیکل 370کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جموں وکشمیر کے آئینی مسائل کو حل کرنے کا اختیار حاصل ہے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستا ن کے صدر کو یاد دلایا کہ مئی 1954میں ہندستان کے صدر نے ہی اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے آرٹیکل۔35میں Aجوڑا تھا۔ اسی طرح صدر ہی واحداتھارٹی ہیں جو جموں وکشمیرمیں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی کے مفاد میں کسی بھی نئی تبدیلی نافذ کرنے  کے اہل ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے جموں وکشمیر اسمبلی کی مدت کار پانچ بر س تھی لیکن جب لوک سبھا کی مدت کا ر کو چھ برس کی گئی تو جموں وکشمیر حکومت نے بھی ہندستانی پارلیمنٹ کی پیروی کرتے ہوئے اسمبلی کی مدت کار بڑھاکر چھ برس کردی ۔اس کے بعد جنتا پارٹی کی حکومت نے 1977میں اس فیصلے کو واپس لیتے ہوئے پارلیمنٹ اور اسمبلیوں کی مدت کار پھر سے پانچ برس کردی۔ انہوں نے صدر سے کہا کہ یہ جموں وکشمیر کے تعلق سے دشمنانہ فیصلہ تھا اور ہندستانی پارلیمنٹ کو مناسب فیصلہ کرتے ہوئے جموں وکشمیر اسمبلی پر بھی اسے نافذ کرنا چاہئے جس کی مدت کار آج تک چھ برس ہے۔انہوں نے ہندستان کے صدر درخوا ست کی کہ وہ ہندستانی آئین کے آرٹیکل 370کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ہندستان کی باقی اسمبلیوں کی طرح جموں وکشمیر اسمبلی کی مدت کار کو بھی پانچ برس کریں۔انہو ںنے صدر سے کہا کہ وہ اپنے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے  جموں وکشمیر کے لئے دفاع، خارجی امور اور مواصلات کے تعلق سے قانون بنانے کی پارلیمنٹ کو ہدایت دیں۔پنتھرس سربراہ نے صدر پر زور دیا کہ مناسب آئینی دستاویز تیار کرنے کے لئے ہندستان کے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی کے مفاد میں پورے ملک کے لئے ایک قانون ہونا چاہئے  اور کنیا کماری سے لیکر کشمیر تک کے تمام ہندستانی شہریوں کو ایک آئین اور ایک قومی جھنڈے کے ساتھ تمام بنیادی حقوق حاصل ہونے چاہئیں۔
 
 

کے کے شرما کا کٹرہ کا دورہ 

 مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا

کٹرہ/گورنر کے مشیر کے کے شرما نے کٹرہ قصبے کا تفصیلی دورہ کیا ۔ اس دوران انہوں نے وہاںمختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا۔ مشیر نے سپریچول گروتھ سینٹر کٹرہ میں مختلف محکموں کے افسروں کے ساتھ ایک میٹنگ کے دوران قصبے سے جڑے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔مشیر موصوف کے ہمراہ فائنانشل کمشنر مکانات و شہری ترقی کے بی اگروال ، سی ای او شری ماتا ویشنودیوی شرائین بورڈ سمرن دیپ سنگھ اور ڈی سی ریاسی ڈاکٹر ساگر دتاترے ڈو فوڈ بھی تھے ۔دورے کے دوران مشیر موصوف نے سالڈ ویسٹ ٹریٹمنٹ پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے پروجیکٹ میں حائل رُکاوٹوں پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوںنے کہا کہ پلانٹ کے گرد و نواح میں بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جانی چاہیئے تاکہ ماحولیات کو بحال رکھا جاسکے ۔کے کے شرما نے آئی ایس بی ٹی کے لئے مجوزہ جگہ کا بھی دورہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ میں روزگار کے کافی وسائل موجود ہیں ۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ قصبے میں ٹرانسپورٹ کے جدید طریقوں کو متعارف کریں۔اس موقعہ پر مشیر نے متعلقہ افسروں کو ہدایت دی کہ وہ پردھان منتری آواس یوجنا جیسے پروجیکٹوں کے لئے اراضی کی نشاندہی کریں۔مشیر نے اس دوران پینے کے پانی کی سپلائی اور قصبے کو مزید جاذبِ نظر بنانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے سیاحوں کے لئے دستیاب سہولیات کو بھی زیر بحث لایا۔ 
 
 
 

محمد فاروق ٹھوکرایم ڈی جے کے فائنانشل کارپوریشن تعینات 

جموں/حکومت نے محمد فاروق ٹھوکر کی جے کے سٹیٹ فائنانشل کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر کی دوبار تعیناتی کے احکامات صادر کئے ہیں۔حکومت جموں وکشمیر نے سمال انڈسٹریز ڈیولپمنٹ بینک آف انڈیا کی مشاورت کے بعد انہیں اس عہدے پر دوبار تعینات کیا ہے اور پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کے چودھری کی طرف سے جاری کئے گئے حکمنامے کے مطابق محمد فاروق ٹھوکر اس عہدے پر 27؍فروری 2020ء تک تعینات رہیں گے ۔
 
 

سٹیٹ بورڈ فار وائلڈ لائف کی سٹینڈنگ کمیٹی میٹنگ منعقد

جموں/گورنر کے مشیر کے وِجے کمار نے یہاں سول سیکرٹریٹ میں سٹیٹ بورڈ فار وائلڈ لائف کی 14ویں سٹینڈنگ کمیٹی میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ڈی جی پی جے اینڈ کے دلباغ سنگھ ، جنگلات کے کمشنر سیکرٹری منوج کمار دیویدی ، کمشنر سیکرٹری ریوینو شاہد عنایت اللہ ، سیاحت کے سیکرٹری ریگزن سمفل ، پی سی سی ایف جے اینڈ کے سریش چُگ ، دیگر ممبران ، جنگلات و وائیلڈ لائف کے افسران موجود تھے۔میٹنگ کے دوران محکمہ وائلڈ لائف سے متعلق کئی اہم تجاویز بحث و مباحثے کے لئے سٹینڈنگ کمیٹی کے سامنے رکھے گئے ۔چیف کنزرویٹر آف فارسٹس اور ممبر سیکرٹری جے فرینکوئی نے تجاویز سے متعلق کئی اہم تفاصیل میٹنگ کے سامنے رکھے ۔تجاویز پر سیر حاصل بحث ہوئی اور چیف انجینئر تعمیراتِ عامہ اور پی ایم جی ایس وائی سے پروجیکٹوں سے متعلق ضروری تفصیلات حاصل کی گئیں ۔پروجیکٹوں کی اہمیت کے مد نظر کافی بحث و مباحثے کے بعد سٹینڈنگ کمیٹی نے غور طلب تجاویز کو محکمہ وائلڈ لائف کی طرف سے مقرر شدہ شرائط کے مطابق منظوری دی۔ 
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ٹرمپ کے ٹیرف کے سامنے مودی کا جھکنا یقینی: راہل
تازہ ترین
سری نگر پولیس نے ’یو اے پی اے ‘کے تحت 1.5 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی
تازہ ترین
شری امرناتھ یاترا: بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قریب 7 ہزار یاتریوں کا چوتھا قافلہ روانہ
تازہ ترین
گرمائی تعطیلات میں توسیع کی جائے ،پی ڈی پی لیڈر عارف لائیگوروکا مطالبہ
تازہ ترین

Related

تازہ ترینجموں

جموں میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس

July 3, 2025
تازہ ترینجموںکشمیر

5 ہزار سے زیادہ یاتریوں کا دوسرا قافلہ جموں بیس کیمپ سے روانہ

July 3, 2025
جموں

منوج سنہا کی سرحدی گائوں چنگیہ ارنیا میں داتی ماں دیوا ستھان پر حاضری | سرحدی علاقےدفاع کی پہلی لائن مرکزی حکومت سرحدی علاقوں کی جامع ترقی کے لئے پُرعزم :لیفٹیننٹ گورنر

July 3, 2025
تازہ ترینجموں

جموں میں منشیات کے نیٹ ورک کا پردہ فاش، 7 گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

July 2, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?