جموں//پی ڈی پی لیبرسیل نے مسائل کے ازالہ کے سلسلہ میںایک اجلاس منعقدکیاگیاجس کی صدارت ریاستی صدرپی ڈی پی خواتین ونگ سفینہ بیگ نے کی جس میں پارٹی کے دیگرورکروں نے بھی شرکت کی۔اجلاس کے دوران معاوضہ ،پنشن کیسوں کی تاخیر اورورکنگ کلاس کے طویل اوقات کاروغیرہ کے معاملات کواُجاگرکیاگیا۔اس ومقعہ پربولتے ہوئے پی ڈی پی خواتین ونگ کی ریاستی صدر سفینہ بیگ نے کہاکہ مزدورطبقہ کومختلف مسائل کاسامناہے اوربطورخواتین ونگ لیڈرہماری ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم ان مسائل کوحل کروائیں۔انہوں نے کہاکہ پارٹی صدرمحبوبہ مفتی نے عوام کی بہبودکیلئے متعدداقدامات اٹھائے ہیں ۔سفینہ بیگ نے کہاکہ عوام کے مسائل کاازالہ کرانے کیلئے ریاست کے ہرکونے میں میٹنگوں کاانعقادکیاجائے گا۔۔اس دوران پی ڈی پی لیبرونگ کے صدررفیق ملک نے پارٹی کی پالیسیوں اورپروگراموں کواُجاگرکیا ۔انہوں نے پارٹی کی خواتین ونگ صدرسفینہ بیگ کااپناقیمتی وقت دینے کیلئے شکریہ اداکیا۔اس دوران اجلاس میں چوہدری حسین علی وفا، آرکے بالی، آرپی سنگھ، ورون بالی ،اجے رینہ، بابرمغل، وکاس ورما، ملکھ راج اورشکیل احمدبھی موجودتھے۔