سرینگر//تحریک حریت چیئرمین سید علی گیلانی نے لتر پلوامہ کے خونین معرکہ آرائی میں جاں بحق ہوئے دو عسکریت پسندوں اور ایک عام شہری کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان قربانیوں کے طفیل قوم ضرور کامیابی سے ہمکنار ہوگی۔ ایک بیان میں گیلانی نے کہا کہ ہماری قوم کے یہ سرخیل اعلیٰ تعلیم سے آراستہ ہیں اور آزادی کے مفہوم سے خوب واقف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسی لئے یہ نوجوان اپنی تعلیمی ڈگریوں کو بھی اپنی قوم کیلئے قربان کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کے نوجوان اس راہ میں آنے والے تمام تر مشکلات سے آگاہ ہونے کے باوجودیہ پُر خطر راستہ اختیار کرچکے ہیں۔بیان کے مطابق گیلانی کی ہدایت پر تحریک حریت لیڈر بشیر احمد قریشی کی قیادت میں وفد نے ہیف اور لتر جاکر اُن کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس دوران تحریک حریت ضلع سیکریٹری معراج الدین ربانی نے غلام محمد ساکن ہمہامہ کے گھر جاکر لواحقین سے تعزیت پرسی کی اور مرحوم کی تحریک آزادی کے تئیں ان کی خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ تحریک حقِ خودارادیت میں مرحوم نے ہمیشہ اپنا رول ادا کرنے کی کوشش کی ۔مسلم لےگ نے خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا کہ ان نوجوانوں نے دنےاوی عےش و عشرت کو پائے حقارت سے ٹھکرا کر جس طرح عظےمت کاراستہ اختےار کےا وہ باعث فخر ہے ۔ترجمان کے مطابق لےگ وفود نے ہف،لتر اور حاجن بانڈی پورہ جاکر سوگوار کنبوں سے تعزیت کی ۔وفود میںمحمد امےن ڈار، خورشےد احمد ڈار ، عرفان ،وحےد احمد گوجری اور محمد ےوسف مےر پر شامل تھے۔تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے خراج عقیدت ادا کیا۔بلال صدیقی کے ساتھ پارٹی کے شیخ مصعب اور ریاض احمد بھی تھے ۔اس موقع پر صدیقی نے کئی مقامات پرتعزیتی مجالس سے خطاب کیا اور غمزدہ گھرانوں کے ساتھ اپنی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ان مواقع پرانہوں نے کہا کہ قربانیاں آنے والی نسلوں کے لئے رہنماءاصولوں کا کام دیں گی۔ صدیقی نے غمگین خاندانوں کواخلاقی حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ پوری قوم جدائی اور غم کی اس گھڑی میں ان کی پشت پر کھڑی ہے ۔