سرینگر//سلامک پولیٹکل پارٹی کے چیرمین محمد یوسف نقاش کی سربراہی میں پارٹی وفد بشمول محمد ایوب ڈار، نظیر احمد بٹ اور سجاد احمد لون شوپیان میں بُلٹ اور پُیلٹ فائرنگ سے زخمی ہوئے افراد کی عیادت کے لئے ایس ایم ایچ ہسپتال گیا۔ نقاش نے شوپیان میں فوج کے ہاتھوں جوان سالہ خاتون کے بیدردانہ قتل اور درجنوں کو زخمی کرنے پر دکھ اور افسوس کا ٓظہار کرتے ہوئے اس ظالم ،غیر انسانی اور بزُدلانہ حرکت کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ کشمیری عوام اپنے گرم لہو اور عظیم قربانیوں سے رواں تحریک کو سینچ رہے ہیں اور اس کو کسی بھی صورت میں ضائع ہونے نہیں دیں گے۔