سرینگر//مشترکہ مزاحمتی قیادت کی اپیل پر مزاحمتی رہنمائوں اور کاکنوںنے نماز جمعہ کے بعد جامع مسجدسرینگر اور حیدر پورہ میں احتجاجی مظاہرے کئے ۔یہ مظاہرے این آئی اے اور ای ڈی کارروائیوں اور مزاحتمی رہنمائوں کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنے کیخلاف کیا گیا ۔حیدرپورہ میں محمد رفیق اویسی، نور محمد کلوال، عمر عادل ڈار، معراج الدین ربانی، بشیر احمد قریشی، سید امتیاز حیدر، رمیز راجہ، اشفاق احمد خان اور سجاد احمد نے تہاڑ جیل میں بند لیڈران کے خلاف چارج شیٹ دائر کرنے پر احتجاجی جلوس نکالا۔مقررین نے کہا بھارتی حکمرانوں نے سیاسی انتقام گیری کے تمام تر ریکارڈ مات کئے اور اب اوچھے ہتھکنڈے آزما کر تحریک آزادی کے قائدین کو یہاں سے گرفتار کرکے دہلی کی عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا۔نماز جمعہ کے بعد مزاحمتی رہنمائوں اور کاکنوںجامع مسجد سرینگرکے باہر پُر امن مظاہرہ کیا اور ان ہتھکنڈوں کی مذمت کی۔دریں اثناء حریت (ع) کے عوامی رابطہ مہم کے تحت پروگرام کے مطابق سرکردہ حریت قائدین پروفیسر عبد الغنی بٹ، بلال غنی لون اور محمد مصدق عادل اور دیگر رہنمائوں کو ترہگام میں ایک عوام اجتماع سے خطاب کرنا تھا لیکن پولیس نے پروفیسر کو گرفتار کرکے کپوارہ تھانے میں بند کردیا جبکہ بلال غنی لون اور جناب مصدق عادل کو نارہ بل سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔