سرینگر// حریت(ع) ترجمان نے حریت چیرمین میرواعظ عمر فاروق ، بزرگ رہنما سید علی گیلانی کی لگاتار خانہ نظر بندی ، محمد یاسین ملک اور انجینئر ہلال احمد وار کو سینٹرل جیل میں مقید رکھنے ، سینئر و علیل حریت رہنما غلام نبی زکی کے گھر میں شبانہ چھاپوں اور مختار احمد وازہ کو اسلام آباد کے تھانے میں مقید رکھنے کے علاوہ درجنوں حریت عہدیداروں اور کارکنوں کو خوفزدہ اور ہراساں کرنے ، جامع مسجد سرینگر میں مسلمانوںکو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے اور جنوبی کشمیر کے بیشتر اضلاع سمیت سرینگرکے پائین شہر میں کرفیو کے نفاذ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کے اس قسم کے جارحانہ حربوں سے یہاں کی حریت پسند قیادت اورعوام کے جذبہ مزاحمت کو کمزور نہیں کیا جاسکتا۔