سرینگر//جموں و کشمیر کوآرڈی نیشن کمیٹی نے دفعہ 35اے اور ریاست کوحاصل خصوصی تشخص کو مٹانے کے خلاف دیئے گئے پروگرام کی حمایت کا اعلان)
کیاہے ۔ایک میٹنگ میں وادی کے تاجروں ، سیاحت اور صنعت سے جڑے افراد ، سول سوسائٹی ارکان نے اس بات کافیصلہ کیاکہ وہ خصوصی تشخص کو مٹانے کے خلاف متحد ہیں اور اس کے خلاف لڑائی لڑیںگے ۔انہوںنے کہاکہ کئی لوگ اور ادارے اس تشخص کو مٹانے کے درپے ہیں اور ماضی میں بھی انہوںنے کوششیں کیں ۔ ممبران نے کہاکہ وہ تب تک خاموش نہیں بیٹھیںگے جب تک کہ جی ایس ٹی کا قانون واپس نہیں لیاجاتا۔ جے کے سی سی نے ریاست کے عام لوگوں تاجروں ، صنعت کاروں ، سیاحت سے جڑے لوگوں ،ٹرانسپوٹروں ، سیول سوسائٹی اور دیگر تمام شعبوں کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مزاحمتی قیادت کی طرف سے دئے گے احتجاجی پروگرام کو کامیاب بنائیں ۔انہوں نے کہا کہ 26اگست کی صبح 11بجے گھنٹہ گھر کے پاس ایک خاموش دھرنا دیا جائے گا ۔