سرینگر// سپریم کورٹ کی طرف سے کشمیر بار ایسوسی ایشن کوکشمےر مےں سبھی متعلقےن سے بات کرکے انہےں سنگباری اور دےگر پر تشدد طرےقے ترک کرنے پر آمادہ کرنے کی تلقین کے پیش نظر مشترکہ مزاحمتی قیادت کی ایک ہنگامی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بار نے بھی شرکت کی۔ذرائع کے مطابق سید علی گیلانی کی رہائش گاہ واقع حید پورہ میں سنیچر سہ پہر مشترکہ مزاحمتی قیادت کی میٹنگ طلب کی گئی جس میں حریت(گ) چیئرمین سید علی شاہ گیلانی کے علاوہ حریت کانفرنس(ع) کے سربراہ میرواعظ عمر فاروق، لبریشن فرنٹ چیئرمین محمد یاسین ملک اور بار ایسو سی ایشن کے صدر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق شام8بجے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے دوران موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں بار ایسو سی ایشن کو عدالت عظمیٰ کی طرف سے صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے تجاویز فراہم کرنے پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ کے حوالے سے اگرچہ تمام لیڈروں نے کوئی بھی لب کشائی نہیں کی،تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ بار ایسو ایشن کو سپریم کورٹ نے جوتجاویز پیش کرنے کیلئے کہا ہے،اس پر میٹنگ میں لیڈروں نے اپنے تاثرات پیش کئے۔ اس سے قبل سپرےم کورٹ نے بار اےسو سی اےشن کی ٹےم پر زور دےا کہ وہ کشمےر مےں احتجاج سے جڑے لوگوں کے علاوہ دےگر حلقوں کو بھی اس بات کےلئے آمادہ کرے کہ تشدد کا راستہ ترک کےا جائے ۔ عدالت عظمیٰ نے کشمیرمیں جاری بحرانی صورتحال سے متعلق کیس کی اگلی سماعت کیلئے 9مئی کی تاریخ مقررکردی ہے۔