سرینگر//فریڈم پارٹی نے الےکشن بائےکاٹ مہم کی شروعات کیں اور لوگوں میں پوسٹر اور ہینڈ بلز تقسیم کئے ۔ سرینگر اور بڈگام کے علاقوں سے مہم کا آغاز کرتے ہوئے انتخابی ڈرامے سے الگ تھلگ رہنے کی اپیل کی ۔ارکین لوگوں کو انتخابات سے متعلق واضح کررہے ہیں کہ ہمیں اجتماعی طور اس Sell out کے خلاف اپنا احتجاج درج کرنا ہوگا۔ادھرفریڈم پارٹی کے جنرل سیکریٹری مولانا محمد عبداللہ طاری نے مزاحمتی خیمے کے خلاف حکومتی سطح کے کریک ڈاون ،جگہ جگہ گرفتاریوں اور محبوسین سے متعلق عدالتی احکامات ٹھکرائے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ٹولہ تضادات کا شکار ہے ۔انھوں نے لوگوں کو غور فکرکی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات پر ضرور سوچنا چاہے کہ ہمارے جن بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ،کیا ووٹ دے کر اس کا سودا صاحب اقتدار لوگوں سے کیا جانا ممکن ہے اور کیا اس طرح ان خانوادوں کی توہین نہیں ہوگی جن کے دلارے تڑپ تڑپ کر جان دے گئے اور کیا یہ ان اسیران کے جذبات سے کھلواڑ نہیں جو سالہاسال سے جیلوں میں بند پڑے ہیں ۔