Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
اداریہ

مزاحمتی خیمہ……سیاسی مکانیت دینے سے پھرانکار؟

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 6, 2018 1:30 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
6 Min Read
SHARE
 
بدھ کےر وز مزاحمتی قیادت کی سرگرمیوں پرپھر ایک بار قدغنیں عائد کرنے سے حکومت کا وہ دعویٰ سراب ثابت ہو اہے جن میں بڑے فخر یہ انداز سے یہ کہا گیا تھا کہ اب متحدہ مزاحمتی قیادت کو سیاسی سرگرمیوں کی آزادی حاصل ہوگی۔ اتنا ہی نہیں بلکہ اس دعوے کو کشمیر کی صورتحال اور مزاحمتی خیمہ کےتئیں حکومت کےنئے انداز فکر اور نئی پالیسی کے طو ر پیش کیا جا رہاتھا مگر صرف چند روز کے اندر ہی اس غبارے سے ہوا نکل گئی۔ متحدہ قیادت نے شوپیان میں پیش آئی حالیہ ہلاکتوں پر اظہار افسوس کرنے اور مہلوکین کے لواحقین کو پُر ساد ینے کےلئے’’ شوپیان چلو ‘‘ کا پروگرام تربیت دیا تھا لیکن جب سید علی گیلانی نےگھر سے باہر نکلنے کی کوشش کی تو دروازہ باہر سے مقفل پایا گیا اور انکی طرف سے مطالبہ کے باوجود باہر تعینات سیکورٹی کے افراد نے انہیںگھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی۔ اسی طرح میرواعظ عمر فاروق نے بھی شوپیان جانے کی کوشش کی تھی لیکن انہیں گھر کے باہر ہی حراست میں لیکر انکی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ جہاںتک محمد یٰسین ملک کا تعلق ہے تو انہیں پہلے ہی حراست میں رکھا گیا تھا۔ اس طرح مزاحمتی خیمے کے پروگرام کو ناکام بنا دیا گیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ سے بیرون ریاست کے میڈیا میں کشمیر کی موجودہ صورتحال سے نمٹنے کےلئے حکومت کے نئ پالیسی اقدامات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے اور اس حوالے سے مزاحمتی قائدین کے تئیں ’’آزادی‘‘ کےاعلان کوبھی کشمیر کی صورتحال میں بہتری سے تعبیر کرنے کی دلیل کے طو رپر پیش کیا جانے لگا تھا مگر انہیں شوپیان جانے سے روک کر یہ بات پھر ثابت ہوئی کہ مزاحمتی خیمہ کے تئیں انتظامیہ کے رویئے میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہے اور وہ اس طبقہ کو سیاسی مکانیت(Politcal Space) دینے کےلئے ابھی تیار نہیں ہے۔ سیاسی تجزیہ نگار کافی عرصہ سے اس امر کے شاکی رہے ہیں کہ جموںوکشمیر کی موجودہ صورتحال میں بہتری لانے کیلئے جہاں مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر کے مختلف پہلوئوں کو زیر غور لانے کی ضرورت ہے وہیںجموںوکشمیر میں سسٹم کے خلاف اُٹھنے والے آوازوں کو احترام بخشنے اور انہیں سیاسی مکانیت دینے سے مسلسل انکار کے عمل کوبھی جانچا جانا چاہئے! سیاسی تجزیہ نگار یہ مانتے ہیں کہ جس سماج میں کسی نظام اور اسکے اندا ز فکر کے خلاف اُٹھنے والی آوازوں کو دبانے کی کوشش کی جاتی ہےوہاں انتہا پسندانہ جذبات اُبھرنا ایک قدرتی امر ہے اور ساری دنیا میں یہ بات بطور ایک اصول کے تسلیم کی جاتی ہے ۔ اگر حکمران جماعت پی ڈی پی کے اُن بیانات ، جو اُس دور سے تعلق رکھتے ہیں جب یہ اقتدار میں نہیں تھی، کا جائزہ لیا جائے تو اُن میں سابق حکمران جماعت نیشنل کانفرنس پر یہ الزام عائد کیا جاتا تھا کہ مسلم متحدہ محاز کی تشکیل کے وقت اُس میں شامل جماعتوں اور قائدین کو سیاسی مکانیت فراہم نہ کرنا اور انتخابات میں انکے خلاف مبینہ دھاندلیاں ریاست کے اندر بندوق متعارف ہونے کی ایک وجہ ہے۔ آج وہ جماعت خود مسند اقتدار پر ہے لیکن ایک بڑے طبقے کو سیاسی سپیس فراہم نہ کرنے کا ارتکاب کھلم کھلا ہو رہا ہے اور وہی عمل دہرایا جارہا ہے۔ اس طرح نتائج کیا سامنے آسکتے ہیں؟ اس پر تبصرہ کرنے کی غالباً ضرورت نہیں۔ ظاہر سی بات ہے کہ اگر مزاحمتی قیادت کو انکی سیاسی سرگرمیوں کےلئے معقول اور مناسب مواقع فراہم کئے جائیں تو یقینی طور پر ایک تعمیری ماحول تشکیل دینے میں مدد مل سکتی ہے۔ کیونکہ اس خیمے کو اتنا بھی غیر ذمہ دارنہیں قرار دیا جاسکتا کہ وہ عوام کی سوچ اور خواہشات کا ادراک نہ کرسکیں۔ اس طرح کی دو عملی سے احتراز کرنا وقت کی انتہااہم ضرورت ہے، کیونکہ اس سے نہ صرف حکومتی اعلانات اور وعدوں پر سے عوام کا اعتماد ختم ہوتا ہے بلکہ ایک ایسا ماحول تشکیل پاتا ہے جس میں ایک دوسرے پر اعتبار اور بھروسہ کرنے کی فضاء بُری طرح متاثر ہوتی ہے ۔دنیا بھر میں ماہرین سیاست کا یہ ماننا ہے کہ باہمی اعتماد کا فقدان امن عامہ میں بگاڑ کی سب سے بری وجہ بنتی ہے اور ریاست جموںوکشمیر میں یہ فقدان اپنے انتہائی عروج پر ہے، جبھی تو ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ مرکزی حکومت بھی بار بار اعتماد کی فضاء تیار کرنے کو حالات میں بہتری لانے کےلئے بنیادی عنصر گرداننے سے نہیں ہچکچاتے، مگر عملی سطح پر کیا ایسا ہو رہا ہے، حکومت کے حالیہ اقدام سے اسکی واضح نفی ہو رہی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

اداریہ

کشمیر میں ایمز کی تکمیل کب ہوگی؟

July 9, 2025
اداریہ

تعلیم ضروری ،سکول کھولنے کا خیرمقدم | بچوں کی سلامتی پر سمجھوتہ بھی تاہم قبول نہیں

July 8, 2025
اداریہ

نوجوان طلاب سنبھل جائیں

July 4, 2025
اداریہ

مٹھی بھر رقم سے کیسے بنیں گے گھر ؟

July 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?