Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزاحمتی جماعتوں کا خراج عقیدت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 21, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE

سرینگر// فریڈم پارٹی،پیپلز پولیٹکل فرنٹ، پیپلزپولٹیکل لیگ، مسلم کانفرنس ، ینگ مینز لیگ ،کشمیر تحریک خواتین،مسلم ڈیموکریٹک لیگ اور پیپلز فریڈم لیگ نے سابق جنگجو کمانڈر شوکت احمد وانی عرف راشد وانی کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے کشمیر کی رواں جدوجہدِ آزادی میںناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے۔ فریڈم پارٹی سربراہ شبیر احمد شاہ نے گہرے رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم تحریک آزادی کے سلسلے میں مہاجرت کی زندگی گزاررہے تھے اور اس دوران کافی مصائب و تکالیف کا سامنا کیا ۔ مرحوم کی تحریک کے تئیں ان کی خدمات کے لئے انہیں شاندار خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے شبیر احمد شاہ نے مرحوم کے خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔پیپلز پولیٹکل فرنٹ سرپرست فضل الحق قریشی ،چیئرمین محمد مصدق عادل اور نائب چیئرمین حسن البناء نے مرحوم کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ موصوف تحریک آزادی کشمیر کی راہ جدوجہد کے ان مسافروں میں شامل تھے جنہوں نے اپنے وطن کی خاطر اپنے آبائی مسکنِ حیات اور اہل وعیال کو چھوڑ کر ہجرت کی اور تا دم ِ آخر ایک مخلص و دیانتدار کار کن کی طرح تحریک کی خدمت میں مگن رہے یہاں تک کہ اسی غریب الوطنی کی حالت میں انتقال کرگئے۔تحریک مزاحمت کے چیئرمین بلال صدیقی نے ذاتی صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ مرحوم ان کے قریبی اور با اعتماد ساتھیوں میں رہے ہیں اور ان کی پوری زندگی تحریک آزادی کے تئیں وقف رہی اور وہ مرتے دم تک تحریک آزادی کی خدمت کرتے رہے ۔ مسلم کانفرنس چیئر مین شبیر احمد ڈار ، ینگ مینز لیگ چیئرمین امتیاز احمد ریشی،مسلم ڈیموکریٹک لیگ صدر حکیم عبد الرشیداور پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین محمد فاروق رحمانی نے راشد وانی کے انتقال پررنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔ کشمیر تحریک خواتین کی سربراہ زمردہ حبیب نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور شوکت احمد وانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب آزادی پسند غمزدہ عیال کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالی سے دست بدعا ہیں کہ مرحوم کو جنت الفردوس نصیب ہو اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطاہو۔

 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

پدری میلہ اختتتام پذیر، سینکڑوں لوگوں کی شرکت
تازہ ترین
! اتوارجموں میں خریداری کا تہوار۔۔۔ سنڈے مارکیٹ میں خریداروں کا سیلاب
جموں
سنگلدان تتاپانی روڈپر پسنجر شیڈ خستہ حال | کٹرہ بانہال ریلوے لائن بھی بن گئی لیکن پسنجر شیڈ کی تعمیر نہ ہو سکی
خطہ چناب
ادھم پورکے سمرولی میں پتھر گر آئے | قومی شاہراہ پر ایک ٹنل بند ہونے سے ٹریفک متاثر
جموں

Related

کشمیر

جموں و کشمیر میں جنسی تناسب غیر متوازن | سالانہ اعدادوشمار میں نوزائیدہ بچیوں کی شرح پیدائش میں اتار چڑھائو کا رجحان ’بیٹی بچاو، بیٹی پڑھاو‘ سکیم متاثرہ اضلاع میں مربوط طریقے سے لاگو کرنے کا ہدف

July 21, 2025
کشمیر

۔28 جولائی تک بکھرے مقامات پر بارشیں | آج سے 24تک موسم خراب رہے گا 

July 21, 2025
کشمیر

۔28ادویات ناقابل استعمال قرار | 9غیر معیاری اور 19غلط برانڈنگ کی وجہ سے ممنوع

July 21, 2025
کشمیر

حکومتی بندش کا شکار وادی بنگس بے رونق | سیلانیوں کاآنابند،مقامی لوگوں کاروزگار متاثر

July 21, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?