سرینگر//پکھرپورہ اورسگی پورہ ہندوارہ میں مارے گئے جنگجوﺅں کوتحریک مزاحمت کے ترجمان شبیر احمد زرگر،ماس مومنٹ کی سربراہ فریدہ بہن جی، لبریشن فرنٹ (حقیقی) چیئرمین جاوید احمد میر، حریت (جے کے)کے کنوینئر شبیر احمد ڈار ، فریڈم پارٹی، سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبربٹ نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہداءکے طفیل کشمیر دنیا بھر میں اپنے حقوق کیلئے برسر جدوجہد ایک باغیرت قوم کے طور پر جانی جاتی ہے۔انہوں نے جان بحق نوجوانوں کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کی قربانیوں نے دنیا بھر میں یہ پیغام دیا ہے کہ کشمیری مراعات،بجلی پانی اور سڑکوں کیلئے نبرد آزما نہیں ہے بلکہ اقوام متحدہ کی قراردادوںکو عملانے کیلئے اپنا پاک لہو پیش کر رہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آزادی کیلئے دی جارہی قربانیوں کی حفاظت کی جائیگی۔