Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
کشمیر

مزاحمتی جماعتوں کا حیات پورہ چاڈورہ میں جاں بحق ہوئے جنگجوئوں کو خراج عقیدت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 24, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
سرینگر//حریت (گ)،حریت (ع)، نیشنل فرنٹ، پیپلز لیگ ،سالویشن مومنٹ، دختران ملت اورمسلم لیگ نے حیات پورہ چاڈورہ میںجاں بحق ہوئے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں قیمتی انسانی زندگیوں کے اتلاف کیلئے بھارت کی غیر حقیقت پسندانہ پالیسی ذمہ دار ہے۔حریت (گ)چیئرمین سید علی گیلانی نے حیات پورہ چاڈورہ میںجاں بحق ہوئے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں قیمتی انسانی زندگیوں کے اتلاف کیلئے بھارت کی غیر حقیقت پسندانہ پالیسی ذمہ دار ہے اور اس پالیسی کی آڑ میں بھارتی فوج ایک منصوبہ بند طریقے پر کشمیریوں کی نسل کُشی کررہی ہے۔موصولہ بیان کے مطابق گیلانی نے جاں بحق ہوئے ایک نوجوان محمد یونس گنائی کے والد کے ساتھ ٹیلیفون پر تعزیت پُرسی کی جبکہ نماز جنازہ کی پیشوائی تحریک حریت جنرل سیکریٹری محمد اشرف صحرائی نے انجام دی۔صحرائی نے اس موقعہ پر کہا ’’ ہمارے یہ لخت جگر ایک مقدس مشن کیلئے اپنی زندگیوں کو نچھاور کررہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا ’’پوری قوم ان نوجوانوں کی مقروض ہے اور ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ ہم اِن کے مشن کے ساتھ وفاداری نبھائیں اور حصولِ مقصد تک اپنی جدوجہد کو ہر صورت میں اور ہر قیمت پر جاری وساری رکھیں‘‘۔بیان کے مطابق تحریک حریت کے جن ذمہ داروں نے لواحقین کے ساتھ تعزیت پُرسی کی ان میں پیر سیف اللہ، راجہ معراج الدین، الطاف احمد شاہ، تعشوق احمد بانڈے، محمد یوسف مجاہد، محمد اشرف لایا، شاہ ولی محمد، سید ظہور الحق گیلانی، مدثر ندوی، محمد سعید، محمد رفیق اویسی، مختار احمد صوفی، غلام مصطفی وانی، سید امتیاز حیدر، عمر عادل ڈار، عاشق حسین، نذیر احمد نائیکواور غلام محمد بنگرو و دیگر کارکنان شامل ہیں۔حریت (ع) چیئرمین نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا ’’ہمارے یہ جوان اپنا آج ہمارے روشن مستقبل کیلئے قربان کررہے ہیں‘‘۔ ایک بیان میں میرواعظ نے کہا کہ ہزاروں نوجوانوں نے جس نصب العین کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کی ہیں ،اُس کی حفاظت اور مبنی برحق جدوجہد کو پائے تکمیل تک لے جانا قیادت اور قوم کی اجتماعی اور مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حریت کانفرنس تحریک آزادی کو اس کے منطقی امجام تک پہنچانے کیلئے وعدہ بند ہے ۔ بیان کے مطابق حیات پورہ معرکے میں دو عسکریت پسندوں کو جاں بحق کرنے کی آڑ میں ایک بار پھر فورسز نے علاقے کے نہتے عوام پر جس بربریت اور جارحیت کا مظاہرہ کیا اور ٹیر گیس شلنگ ، فائرنگ اور پُرتشد د کاروائیوں سے علاقے میںخوف و دہشت کا ماحول پیدا کیا وہ بدترین غنڈہ گردی اور انتہائی قابل مذمت حرکت ہے ۔ میرواعظ نے سرینگر کے مائسمہ علاقے کے ایک حریت پسند نوجوان عاشق حسین کو دوبارہ پی ایس اے کے تحت نظربند کر نے کے خلاف برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جموں کشمیر میں لاقانونیت ہے۔انہوں نے کہا کہ فورسز اور ریاستی پولیس کو حاصل لا محدود اختیارات کے سبب وہ کشمیری عوام خاص طور پر نوجوانوں کو اپنی انتقام گیری کا نشانہ بنا کر ہر سطح پر عوامی جدوجہد کو دبانے کے حربے استعمال کر رہی ہے اور اس ضمن میں وہ کوئی بھی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دیاجارہا ہے۔ نیشنل فرنٹ چیئر مین نعیم احمد خان نے چاڈورہ جاکرجاں بحق ہوئے نوجوان کو خرج عقیدت پیش کیا ۔موصولہ بیان کے مطابق نعیم احمد خان نے اس موقع پر کہا ’’ہمارے بہادر عسکریت پسند دنیا کی ایک بہت بڑی فوجی قوت کو للکارتے ہوئے مزاحمت کی تاریخ کا نیا باب رقم کررہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’بھارت نے محض فوجی قوت کے بل پر جموں کشمیر کی سر زمین کو اپنے قبضہ میں رکھا ہے اور عسکریت پسند اس قبضے کوختم کرنے کیلئے سروں کی بازی لگارہے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا ’’ نئی دلی کے غیر حقیقت پسندانہ اپروچ کی وجہ سے ہمارے کچھ نوجوان مسلح جد و جہد پر آمادہ ہوئے ہیں بصورت دیگر کشمیری لوگ امن پسند ہیں اور ’جیو اور جینے‘ کے فلسفے پر یقین رکھتے ہیں‘‘۔انہوں نے مزید کہا’’بھارت لگاتار کشمیر تنازعہ کو تسلیم نہیں کررہا ہے اور جموں کشمیر سے متعلق غیر منطقی اور غیر حقیقت پسندانہ پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ نئی دلی کے اس رویہ نے یہاں کے بعض نوجوانوں کو بندوق کی راہ اپنانے پر مجبور کیا ہے تاکہ وہ بھارتی قبضے کا خاتمہ کرسکیں‘‘۔نعیم خان نے عسکریت پسندوں کے حوصلے کی داد دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کو زمینی حقائق کو تسلیم کرنا چاہئے تاکہ جاری خون خرابے کو روکا جاسکے جس نے آج تک ایک بہت بڑی تعداد میں خاندانوں کو برباد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قربانیاں تحریک آزادی کا اصلی اثاثہ ہیں اور اُنہیں رائیگاں ہونے نہیں دیا جائے گا۔ پیپلز لیگ کے قائمقام چیرمین سید محمد شفیع نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے ’’ہمارے بہتر سیاسی مستقبل کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیاں کشمیر کی تاریخ میں سنہرے الفاظوں میں لکھا جائیگا‘‘۔موصولہ بیان کے مطابق انہوں نے کہا ’’ظلم و تشدد سے تنگ آکر کشمیر کے نوجوان جس طرح سے عسکریت کا رخ کرتے ہیں، ایسی کارروائیاں اقوام عالم کے لئے چشم کشا ہیں لہذا دنیاکی حقوق انسانی کی تنظیموں کا اس صورتحال کا سنجیدہ نوٹس لینا چائے‘‘۔پیپلزلیگ کے ایک اور دھڑے کے سینئر وائس چیئرمین محمد یاسین عطائی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’’ہمارے بہتر سیاسی مستقبل کیلئے اپنی قیمتی جانوں کا نظرانہ پیش کرنے والوں کی قربانیاں کشمیر کی تاریخ میں سنہرے الفاظ سے لکھی جائیں گی‘‘۔موصولہ بیان کے مطابق محمد یاسین عطائی کی قیادت میں تنظیم کے ایک وفدنے نماز جنازہ میں شرکت کی۔وفدمیں عبد الحمید الٰہی، غلام محی الدین ننگرو، شمیم احمد خان اور نذیر احمد خان شامل تھے۔ سالویشن مومنٹ چیئرمین ظفر اکبر بٹ نے خراج عقیدت اداکرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک آزادی کشمیر کی خاطر دی جانے والی قربانیاں کبھی بھی ضائع نہیں ہونگی اور کشمیریوں کو اپنا پیدائشی حق ضرورحاصل ہوگا۔بیان کے مطابق تنظیم کے ایک وفد معراج الدین،محمد مقبول اورمشتاق احمدنے نماز جنازہ میں شرکت کی اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔دختران ملت کی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی نے خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہاکہ ہماری تحریک دو عظیم سپوتوں سے محروم ہوگئی ہے۔درایں اثنا ایک وفد جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین کی قیادت میں بڈگام گیا اوریونس کے لواحقین سے تعزیت پرسی کی۔مسلم لیگ نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہی وہ حقیقی محسن ہیں جو قوم کیلئے اپنا گرم گرم لہو نچھاور کرتے ہیں اور ہمارے آنے والے کل کی خاطر اپنا آج قربان کررہے ہیں۔بیان کے مطابق بشیر احمد بڈگامی، صدر ضلع اسلام آباد سبزار حجازی اور محمد یوسف بٹ پر مشتمل ایک وفد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ ڈیموکریٹک پولٹیکل مومنٹ کے چیئرمین ایڈو کیٹ محمد شفیع ریشی نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے ’’ ہمارے یہ سرفروش ایک مقدس نصب العین کیلئے اپنی جانیں قربان کررہے ہیں اور ہم پر یہ ملّی اور قومی ذمہ داری ڈالتے ہیں کہ ہم ان کے مشن کو ہر صورت میں اور ہر قیمت پر جاری رکھیں‘‘۔ موصولہ بیان کے مطابق ڈیموکریٹک پولٹیکل مومنٹ چیئرمین ایڈو کیٹ محمد شفیع ریشی تنظیم کے ضلع صدر سرینگر محمد عمران اور سینئر رہنما فیروز سر فراز کے ہمراہ پتھری گام چاڈورہ گئے ،جہاں انہوںنے نما ز جنازہ میں شرکت کی اور بعد میں مرحوم کی رہائش گاہ پر جاکر تعزیتی تقریب میں حصہ لیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سری نگر میں عاشورہ جلوس میں شرکت
تازہ ترین
پونچھ میں19سالہ نوجوان کی پراسرار حالات میں نعش برآمد
پیر پنچال
راجوری میں حادثاتی فائرنگ سے فوجی اہلکار جاں بحق
پیر پنچال
یومِ عاشورہ: کشمیر بھر میں ذوالجناح کے جلوسوں کے پُرامن انعقاد کے لیے انتظامات مکمل: آئی جی پی
تازہ ترین

Related

کشمیر

عاشورہ کا باوقار انعقاد یقینی بنائیں وزیرصحت وتعلیم سکینہ ایتوکی حکام کوہدایت

July 5, 2025
کشمیر

میر بحری میں9ویں محرم کا ماتمی جلوس عزاداروں کا شہدائے کربلا کو خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

امام حسینؑ کی شہادت قیامت تک مشعل راہ ایل جی ،وزیراعلیٰ اورڈاکٹر فاروق کا خراج عقیدت

July 5, 2025
کشمیر

بدامنی کو ہوا دینے کی مبینہ کوشش شہرمیں متعدد افراد کے خلاف مقدمہ درج

July 5, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?