سرینگر//متحدہ جہاد کونسل کے سیکریٹری جنرل اور تحریک المجاہدین کے امیرشیخ جمیل الرحمان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت میڈیا کو کشمیر کی تحریک آزادی کو کچلنے کے لئے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہی ہے جس سے بھارت میں آزاد میڈیا کا تصور ختم ہو رہا ہے۔ انگریزی اخبار ہندوستان ٹائمز اور دیگر بھارتی اخبارات اور ٹی وی چینلز کی بعض حالیہ رپورٹوںکو گمراہ کن اور پروپگنڈہ پر مبنی قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک المجاہدین نے ہمیشہ حریت کانفرنس سمیت تمام آزادی پسندقائدین کی قربانیوں اور خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے کیوں کہ تحریک سے وابستہ ہر ایک فرد ہمارا قیمتی اثاثہ ہے،جو اسے زرا بھر بھی نقصان پہنچایا گا وہ تحریک کا دشمن ہے۔انہوںنے کہاکہ ایجنسیوں نے ہمیشہ تحریک المجاہدین کو توڑنے اور تقسیم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام ہو گئے۔