حسین محتشم
پونچھ//برکت حسین ولد میر حسین سکنہ پھاگلہ تحصیل سرنکوٹ ضلع پونچھ پر اتوار کو اس وقت ریچھ حملہ آور ہوا جب وہ اپنے گھر پھاگلہ سے ہاڑی مرہوٹ اپنی بہن کے گھر جا رہا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق ہاڑی مرہوٹ میں جموں شہید کے مقام پر ریچھ کے حملے میں شدید زخمی ہو گیا۔وہاں موجود لوگوں نے اسے پچایا اور سب ضلع ہسپتال سرنکوٹ پہنچایا جہاں اس کا ابتدائی علاج معالجہ کیا گیا اور بہتر علاج کے لئے راجہ سکھدیو سنگھ ضلع ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا، جہاں طبی عملہ اس کی حالت کو مستحکم کرنے کے لئے کام کر رہا ہے۔ اس واقعے نے مقامی شہریوں کو خوف زدہ و پریشان کر دیا ہے۔ شہریوں کے مطابق اس علاقے میں جنگلی جانوروں کے حملے روز کا معمول بن چکے ہیں۔ مقامی لوگوں نے محکمہ وائلڈ لائف سے حفاظتی اقدامات اٹھانے اور انسانوں پر جنگلی جونوروں کے بڑھتے ہوئے حملوں ہر قدغن لگانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے اس طرح کے واقعات پر فوری قدغن لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا جنگلی جانوروں کے بڑھتے حملوں سے شہریوںکی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ ادھر زخمی ہونے والے شخص کے رشتہ داروں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ اس کے علاج معالجہ کے لیے مالی معاونت بھی کی جائے۔