عاصف بٹ
کشتواڑ// بدھ کی شام ضلع کشتواڑ کے دورافتادہ علاقہ مرگی میں دوبارہ سیلاب نے تباہی مچاہی جسے اب وہاں بچ گئے مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شام کو دوبارہ اس وقت پانی گھروں کے اندر داخل ہوا جب ان مکانات میں لوگ رہائش پذیر تھے جسکے بعد مقامی لوگوں، پولیس و مختلف محکموں کے ملازمین نے بچائو کاروائی عمل میں لائی اور سبھی افراد کو بحفاظت نکالا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ ستر کے قریب مکانات کو سیلاب نے اپنی لپیٹ میں لیا جس سے اب پورا مرگی گائوں گزشتہ دس روز کے اندر متاثر ہوا اور لوگ اب کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ سیلابی صورتحال بننے کے بعد ہی مشینری کو کام پر لگایاگیا جس نے فوری طور پانی کا رخ موڑ لیا۔ ابھی تک مکمل تفصیلات موصول نہیں ہوئی ہیںکیونکہ یہ علاقہ ضلع صدر مقام سے دوسو کلومیٹر دور ہے جہاں بجلی و مواصلاتی نظام جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔گزشتہ ماہ کی26تاریخ کو اسی علاقے میں دو بادل پھٹنے کے واقعات رونما ہوئے تھے جس میں 190مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ45مویشی ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔ اب یہ تعداد 300کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ 700کے قریب خاندان ا س واقعے سے متاثر ہوئے ہیں۔