جموں //مرکزی سرکار ریاست میں قومی پروجیکٹوں کی تکمیل بر وقت کرنے پر انتھک کام کر رہی ہے ۔ان باتوں کا اظہار مرکزی وزیر مملکت برائے سٹیٹکس و پروگرام امپلمنٹیشن وجے گوئل نے آج یہاںمنعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دی۔ انہوںنے کہا کہ مرکزی سرکار مختلف مرکزی سپانسر ڈ سکیموں جیسے کہ اودھمپور۔ سرینگر۔ بارہمولہ ریل لنک، چناب پُل، انجی پُل، 220 کے وی سرینگر۔ لیہہ ٹرانسمیشن لائن،پکل ڈول ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ،جموں بائی پاس سے اودھمپور بائی پاس تک قومی شاہراہ کو چار لین کرنے کی تکمیل بر وقت کرنے پر شد و مد سے کام کر رہی ہے۔مرکزی وزیر نیپریس کانفرنس میں اطلاع دی کہ ریلوے اودھمپور ۔سرینگر۔ بارہمولہ ریل لنک پر پہلا کیبل پل انجی پُل تعمیر کرے گا۔انہوںنے کہا کہ اس ریل لائن پر 38 ٹنل اور 927 پُل ہونگے جس سے ریاست کو تمام موسم میں جاری رہنے والا راستہ فراہم ہوگا۔انہوں نے کہا کہ 1000میگا واٹ پکل ڈول ہاٗیڈرو پروجیکٹ پر عنقریب ہی از سر نو ٹینڈر جاری کرنے کا عمل شروع ہوگا جسکے لئے سخت ہدایات پہلے ہی جاری کئے گئے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پاور گرڈ کو 220 کے وی سرینگر۔لیہہ ٹراسنمیشن سسٹم میں در پیش تمام روکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔انہوںنے کہا کہ جموں بائی پاس سے اودھم پور بائی پاس تک کے64.5 لو میٹر پر چار لیننگ کا کام مکمل کیا گیا ہے ،جبکہ اودھمپور سے چنہنی تک اور ناشری سے رام بن اور قاضی گنڈ سے بانہال تک فور لیننگ کا کام شد و مد سے جاری ہے۔