سرینگر//پرنسپل سیکریٹری محکمہ زرعی پیداوار سندیپ کمار نائیک نے آفیسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کے دوران مرکزی وزیر زراعت وبہبودی کسان رادھا موہن سنگھ اور پارلیمانی وفد کے دو روزہ دورہ وادی جو کہ 3جولائی سے شروع ہورہا ہے کے سلسلے میں کئے جارہے انتظامات کا جائزہ لیا ۔میٹنگ میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس (سیکورٹی) کے علاوہ ناظم زراعت،سریکلچر،کمانڈ ایریا ڈیولپمنٹ اورسکاسٹ کے نمائندے کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ 3جولائی کو مرکزی وزیر زراعت ایس کے آئی سی سی میں پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔وہ اسی شام گورنر این این ووہرا سے بھی ملاقی ہوں گے۔4جولائی کو مرکزی وزیر سکاسٹ میں کسان میلہ کا افتتاح کریں گے۔بعد میں وہ للت گرےنڈ مےں زرعی وزرا¿ سے بھی ملاقات کریںگے۔اسی شام کو وزیر موصوف وزیر اعلیٰ کے ساتھ اُن کی رہائش گاہ پر زرعی سرگرمیوں کے علاوہ مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔دریں اثنا¿ پرنسپل سیکریٹری زرعی پیداوار نے آفیسران پر زردیا ہے کہ وہ مرکزی وزیر زراعت اورپارلیمانی وفود کے دورہ وادی کو کامیاب بنانے کے لئے قریبی تال میل کے ساتھ کام کریں۔