سرینگر//زراعت کے مرکزی وزیر رادھا موہن سنگھ نے سرینگر میں نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ کے ساتھ ملاقات کی۔میٹنگ میں ریاستی وزراء بالی بھگت ، چندر پرکاش گنگا ، شیام چودھری، سنیل شرما کے علاوہ وی سی کسان بورڈ ڈی ایس چب اور ممبر پارلیمنٹ شمشیر سنگھ منہاس بھی موجود تھے۔ڈاکٹر سنگھ نے مرکزی وزیر کو ریاست کی مجموعی ترقی کے لئے سرکار کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔ انہوں نے وزیر موصوف کو زراعت اور منسلک شعبہ جات کے فروغ کے لئے زیر عمل دیگر اقدامات کے بارے میں بھی آگاہی دلائی۔علاوہ وازیں نائب وزیر اعلیٰ نے ریاست میں امن و امان کی بحالی کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں جانکاری دی۔