سرینگر/عظمیٰ نیوز سروس/ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعرات کو نئی دہلی میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے بھی ملاقات کی۔16 اکتوبر کو اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد عمر عبداللہ کی وزیر دفاع کے ساتھ یہ پہلی ملاقات تھی۔ملاقات کے دوران سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں خطے کی ترقی پر تعاون کرنے کے لیے این ڈی اے حکومت کی رضامندی کا اظہار کیا۔وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں این ڈی اے حکومت جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے ان کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہے۔اس سے قبل عمر عبداللہ نے قومی دارالحکومت میں وزیر داخلہ امت شاہ، سڑک، ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز کے وزیر نتن گڈکری اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔