عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//مرکزی وزیر برائے اَمورِ نوجوانان و کھیل کود ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے اتوار کو پولو گراؤنڈ سپورٹس کمپلیکس سرینگر اور جموں و کشمیر سپورٹس کونسل کا دورہ کیا۔ ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے سنتھیٹک ٹرف کا دورہ کیا جہاں اُنہوں نے اَنڈر 17 اِنڈین نیشنل ٹیم، جموں و کشمیر سپورٹس کونسل فٹ بال سکول اور اکیڈیمی کے زیر تربیت کھلاڑیوں، ڈاؤن ٹاؤن ہیروز فٹ بال کلب بوائز اینڈ گرلز ٹیموں کے کھلاڑیوں کے علاوہ دیگر سکولی بچوں سے بات چیت کی۔ مرکزی وزیر نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کی طرف سے بلیو کیبس انیشی ایٹو کے آغاز کی ستائش کی، جس کا مقصد نچلی سطح پر فٹ بال کو فروغ دینا ہے، جے کے ایس سی کو دیا گیا ہے۔مرکزی وزیر نے آل اِنڈیا فٹ بال فیڈریشن کی طرف سے جے کے ایس سی کو دیئے گئے بلیو کیبس اِنیشی ایٹیو کے آغاز کی ستائش کی جس کا مقصد نچلی سطح پر فٹ بال کو فروغ دینا ہے۔اُنہوں نے ایک سائیکل ریلی کو بھی ہری جھنڈی دِکھا کر روانہ کیاجس میں کھیلو اِنڈیا سینٹر سائیکلنگ بڈگام کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔بعد میں مرکزی وزیر نے اِنڈور سپورٹس کمپلیکس کا دورہ کیا جہاں سینکڑوں ایتھلیٹس اور سکولی بچے موجود تھے۔ مرکزی وزیر نے اِس موقعہ پر پیش کئے گئے ثقافتی بونانزا میں حصہ لیتے ہوئے جمناسٹک اور پینکاک سلات ایتھلیٹس کے متاثر کن مظاہروں کے علاوہ مقامی کشمیری اور ڈوگری لوک رقص کی بھی ستائش کی۔ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ’’مائی یوتھ مائی پرائیڈ‘‘ سمر ایکٹیویٹی کیلنڈر 2024 ء کا بھی اِفتتاح کیا اور کھیلو اِنڈیا کے مختلف مراکز میں کھیلوں کی کِٹس تقسیم کی۔