جموں//مرکزی حکومت کے جاری عوامی رَسائی پروگرام کے ایک حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف اور بااختیار رام داس اٹھاولے نے پیرسے جموں کا دورہ شروع کیا۔دورے کے دوران مرکزی وزیر مملکت نے محکمہ سماجی بہبود کی مختلف سکیموں کے تحت مستحقین میں وہیل چیئرس ، سمارٹ فون ہیرنگ اینڈ اور سینی ٹائزکِٹس تقسیم کئے۔وزیر مملکت رام داس نے میڈیا اَفراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی رَسائی پروگرام مرکزی حکومت کی جانب سے لوگوں کو دہلیز تک جواب دہ او رمنصفانہ طور پر پہنچنے کی ایک انوکھی مشق ہے ۔ عوامی رَسائی پروگرام کا مقصد جموںوکشمیر کے ہر ضلع کا دورہ کرنا ہے تاکہ مقامی مسائل او رترقی کی ضروریات کا اَندازہ لگایا جاسکے اور اِس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ سکیموں کا فائدہ ہر شخص تک پہنچیں ۔بعد میںوزیر مملکت نے جموں و کشمیر یوٹی میں مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے محکمہ سماجی بہبود کے سینئر اَفسران کے ساتھ ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ مرکزی وزیر مملکت نے سکیموں کا تفصیلی جائزہ لینے کے دوران متعلقین سے کہا کہ وہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لئے مختلف فائدہ اُٹھانے والوں اور سماجی بہبود کی سکیموں کے بارے میں اَپنا کردار اَدا کریں تاکہ ان کے فوائد زمینی سطح تک پہنچ سکیں۔اُنہوں نے کہا کہ حکومت نے متعد د اقدامات اُٹھائے ہیں اور پی ایم ای جی پی کے تحت شروع کی گئی قرضوں کی سکیموں سے نوجوانوں کو روزگار کمانے کے لئے ان کے یونٹوں کے قیا م کی خاطر قرض حاصل کرنے کے لئے مشغول کیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سماجی بہبود مختلف سماجی وظائف فراہم کرتا ہے جن میں قومی سماجی معاونت پروگرام ( این ایس اے پی ) ، بصارت سے محروم اَفراد کے لئے رہائشی سکول ، بزرگ اَفراد کے لئے دیکھ بھال مرکز ، ذہنی بیماری سے صحتیاب اَفراد کے لئے بحالی گھر، او بی سی / اِی بی سی /ڈی این ٹی کے لئے مختلف سکالر شپ سکیمیں ،ڈاکٹر امبیڈ کر پوسٹ میٹرک سکالر شپ ، اِی بی سی پوسٹ میٹرک سکالر شپ ، او بی سی اقلیتی برداریوں اور غریب کنبوں سے تعلق رکھنے والے طلبا کے لئے پوسٹ میٹرک سکالر شپ سکیم شامل ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ محکمہ اُن لوگوں کے لئے وظائف بھی فراہم کرتا ہے جو غیر ملکی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے تھے اور اس حوالے تمام ضروری معلومات سماجی اِنصاف اور بااختیار بنانے کے ویب پورٹل پر دستیاب ہے۔ناظم سماجی بہبود محکمہ جموں ڈاکٹر ووِیک شرما نے بھی محکمہ کام کاج او رصوبہ کے اضلاع میں سماجی بہبود سکیموں کی عمل آوری کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔اِس موقعہ پر صوبائی کمشنر جموں ڈاکٹر راگھو لنگر نے بھی اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی جموں اور دیگر متعلقہ اَفسران اور ملازمین موجود تھے۔