عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی //مرکزی کابینہ نے بدھ کو مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے مہنگائی الانس ڈی اے میں4فیصد اضافے اور پنشنروں کے لیے مہنگائی ریلیف کو منظوری دی۔مرکزی کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ یہ فیصلہ اس سال یکم جولائی سے نافذ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا، “مرکزی حکومت کے ملازمین کے لیے مہنگائی الانس اور پنشنرز کے لیے مہنگائی بھتہ میں 4 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈی اے میں اضافہ یکم جولائی 2023 سے لاگو کیا جائے گا۔”