سرینگر//اے کے بالی، سیکریٹری(پاور) وزارتِ بجلی،حکومت ہند نے بانڈی پورہ میں زیر اتعمیر 330میگاواٹ کشن گنگا پاور پروجیکٹ کا دورہ کیا۔ شری بالی نے پروجیکٹ کے اپنے خصوصی دورے کے دوران متعدد جگہوں کامعائنہ کیا جس دوران انہیں پی ایچ ای کے سینئر افسران کے ذریعے پروجیکٹ کی پیش رفت کے بارے میں تفصیل کے ساتھ جانکاری کے فراہم کی گئی۔ اس موقعے پر شری بلراج جوشی،سی ایم ڈی،این ایچ پی سی، شری رتیش کمار، ڈائریکٹر (پروجیکٹس)، این ایچ پی سی، شری اروند بھٹ، ای ڈی(ڈائزائن۔ای اینڈایم)، شری اے کے سنگھ،ای ڈی(کشن گنگا)،پروجیکٹ سربراہ، شری امریش کمار،(جنرل منیجر،کشن گنگا) اور این ایچ پی سی،بی ایچ ای ایل اور ایچ سی سی کے متعدد سینئر افسران بھی موجود تھے۔ سجادحسین گنائی،ڈپٹی کمشنر،بانڈی پورہ اور شیخ ذوالفقار آزاد،ایس ایس پی، بانڈی پورہ بھی اس موقعے پر موجود تھے۔ شری بھلا نے سخت محنت اور حوصلہ کیلئے این ایچ پی سی کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی اور اُمید ظاہر کی کہ پروجیکٹ بہت جلدی اپنا کام شروع کرے گا۔ کشن گنگا پروجیکٹ کشن گنگا دریا کے پانی سے بجلی پیداکرنے کیلئے 110میگا واٹ ٹربائن کے تین یونٹ نصب کرنے کی بدولت زیر زمین پاور ہاوس کیلئے 23.25کلومیٹر لمبی ہیڈ ریس ٹنل کے ذریعے پانی کے بہاوکو موڑا جارہا ہے۔ 90فیصد قابل انحصار بشمول 95فیصد دستیاب مشین سالانہ ڈیزائن توانائی1712.96یونٹس ہوگا۔ یہ پروجیکٹ تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور توقع ہے کہ اس پروجیکٹ کو مارچ کے 2018کے آخر تک مکمل کیا جائیگا۔