سرینگر//حکومت ہند نے بدھ کو جموں کشمیر کے ایسے315طالب علموں کو واگہ سرحد عبور کرکے پاکستان جانے کی اجازت دیدی جو وہاں مختلف اداروں میں تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
نیوز ایجنسی کے این او کے مطابق اس سے قبل حکومت پاکستان نے بھارت کو مذکورہ طالبان علم کی فہرست سونپتے ہوئے اُن کے سفر کی اجازت طلب کی تھی تاکہ وہ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔پاکستان نے ہی مذکورہ طالب علموں کیلئے سرحد عبور کرنے کیلئے30ستمبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔
قابل ذکر ہے کہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کی بڑی تعداد پاکستان کے مختلف میڈیکل کالجوں میں زیر تعلیم ہے۔یہ طالبان علم کورونا سے پیدا صورتحال کی وجہ سے رواں سال کے اوال میں اپنے اپنے گھروں کو لوٹے تھے تاہم پاکستان میں اب تعلیمی سرگرمیاں بحال ہوئی ہیں اس لئے متذکرہ بالا کشمیری طالب علم بھی آج ہی پاکستان پہنچنے والے ہیں۔