سری نگر// پیپلز الائنس فار گپکار ڈیکلریشن (پی اے جی ڈی) کے ترجمان محمد یوسف تاریگامی کا کہنا ہے کہ موجودہ مرکزی سرکار جموں و کشمیر کے لوگوں کی بے عزتی کو اپنی شان سمجھتی ہے۔
انہوں نے کہا ” آئینی حق کی بحالی کے مطالبے کی حمایت کرنے والے لیڈروں کو قوم دشمنی کا نقاب پہنایا جا رہا ہے لیکن ہم اس حق کی بحالی کے لئے جہد وجہد جاری رکھیں گے“۔
ان کا کہنا تھا ” جموں وکشمیر میں طاری خاموشی کو نارملسی سے تعبیر کیا جا رہا ہے موجودہ سرکار کی یہ پالیسی ہمیں کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہے“۔
واضح رہے کہ منگل کو الائنس کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی۔