جموں//جموں اورسانبہ اضلاع میں غیرملکی مہاجرین کی آبادکاری کے خلاف کاروائی کرنے کے لئے جموں بچائوابھیان نے مرکزی سرکارکے فیصلے کوسراہا۔ جموں بچائوابھیان کے کنوینر اورایم ایل سی چوہدری وکرم رندھاوا نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر برائے امورداخلہ راج ناتھ کے اس فیصلے کوسراہا جس میں انھوں نے ریاست کوہدایات دی ہیں کہ وہ جموں اورسانبہ اضلاع میں غیرملکی مہاجرین کی غیرقانونی آبادکاری کے معاملے سے متعلق وزراء کاایک اعلیٰ سطحی گروپ تشکیل دے ۔ مرکزکی ہدایات کے بعدریاستی سرکارنے نائب وزیراعلیٰ کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وزراء کاگروپ تشکیل دیاہے۔