سرینگر //انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگرنے کہا ہے کہ کوویڈ کی دوسری قہر انگیز لہر کے نتیجے میں مرکزی جامع مسجد میں شب قدر اور جمعتہ الوداع کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں۔بیان میں واضح کیا گیا کہ جان ہے تو جہاں ہے اور جان ہے تو عبادت و بندگی بھی ممکن ہے، اس لئے موجودہ سنگین صورتحال میں دین اسلام کی طرف سے دی گئی رخصت کے عنوان سے امت مسلمہ کو جو سہولیات فراہم کی گئی ہیں ان پر عمل کریں اور COVID کے حوالے سے ماہرین کی آرا اور SOP's پر سختی کے ساتھ عمل پیرا رہیں۔خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے کنبے اور سماج کو بھی محفوظ رکھیں۔بیان میں عوام سے تاکید کی گئی کہ وہ اپنی اپنی بھاری پر COVIDویکسین ترجیحی بنیادوں پر ضرور لگوائیں۔ مسلمان عید الفطر سے قبل شرعی فریضہ صدقہ عید الفطر ادا کرکے اپنے گردو پیش کے ضرورتمندوں ، غریبوں اور مسکینوں تک پہنچانے کی کوشش کریں تاکہ وہ بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہو سکیں۔