سرینگر//انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سیکریٹری کی اطلاع کے مطابق شب برات کی مقدس تقریب 11مئی 2017 ء بروز جمعرات مرکزی جامع مسجد سرینگر میں حسب روایت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی ۔واضح رہے کہ امسال یہ تقریب مجلس توبہ و استغفار کے طور پر منائی جا رہی ہے۔اس روز عشاء کی نماز 10:30بجے ادا کی جائے گی اور اس کے فوراً بعد حسب سابق جموںوکشمیر متحدہ مجلس علماء کے امیر اور انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سربراہ جناب میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق شب برات کی فضیلت ، عظمت اور اس رات کی اہمیت پر قرآن و حدیث کی روشنی میں تفصیل سے اظہار خیال کریں گے ۔اس ضمن میں انجمن اوقاف نے سامعین اور حاضرین کیلئے انتظامات کو حتمی شکل دی ہے ۔