(مرکزی اہمیت کو زک پہنچانے کی پالیسی :حریت(ع

Kashmir Uzma News Desk
2 Min Read
سرینگر// حریت(ع) نے مرکزی جامع مسجد سرینگر میں لگاتار چوتھے جمعہ کو بھی نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی ، شہر خاص کے بیشتر علاقوں میں شدید کرفیو ، بندشوں اور قدغنوں کے نفاذ اور ہزاروں لوگوں کو گھروں میں محصور کردینے اورمیرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق کو اپنی رہائش گاہ میں نظر بند کرکے ان کی جملہ ، دینی ، سیاسی و منصبی پر پابندی عائد کئے جانے کی پالیسی کو حد درجہ مذموم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکمران ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آئے روز مرکزی جامع مسجد سرینگر اور شہر خاص کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اس طرح مسلمانان کشمیر کے اس سب سے بڑے دینی و روحانی مرکز کی اہمیت اور مرکزیت کو زک پہنچانے کی پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے۔دریں اثناء مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے بنت کشمیر کی مو تراشی کی مذموم مہم کیخلاف نماز جمعہ کے موقعہ پر احتجاجی پروگرام کے سلسلے میں حریت قائدین نے آستان عالیہ جناب صاحب صورہ میں ایک پُر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جس دوران مو تراشی کے بڑھتے ہوئے واقعات اور ان واقعات میں ملوث عناصر کی گرفتاری میں حکومتی ناکامی کیخلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں حریت قائدین مشتاق احمد صوفی، ایڈوکیٹ یاسر دلال، محمد حیات، ساحل احمد وار ، غلام محمد نجار، فاروق احمد شیخ  اور لوگوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *