نئی دہلی// اپوزیشن جماعتوں نے فوجی سربراہ کے بیان کی شدید تنقید کی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کاکہناہے کہ فوجی سربراہ کو داخلی صورتحال پر سیاسی بیان بازی سے گریزکرناچاہیے۔ سی پی آئی لیڈر ڈی راجا نے کہاہے’’ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ فوج سربراہ سیاسی کنٹروورسی کا موضوع بن گئے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا’’فوجی سربراہ کیوں کشمیر کی صورتحال کے بارے میں بیان دے رہے ہیں،یہ کوئی امن وامان کامسئلہ نہیں، یہ ایساسیکورٹی معاملہ نہیں کہ فوج اسکاکوئی حل تلاش کرسکتی ہے‘‘۔سی پی آئی ایم لیڈر محمد سلیم نے کہاہے کہ’’ بچپن سے اسقسم کی زبان فوج کے ذریعے نہیں سنی ہے اور نہ ہی اسطرح کی آوازکو ہم بطوربھارتی دفاع کرسکتے ہیں‘‘۔انکاکہناتھا کہ فوجی سربراہ نے جس زبان کااستعمال کیا ہے وہ وضاحت طلب ہے۔جنتادل یونایٹیڈ لیڈر کے سی تیاگی نے کہاکہ وہ فوجی سربراہ کومشورہ دیناچاہتے ہیں کہ وہ داخلی معاملات پر سیاسی بیان بازی کرنے سے پرہیز کرے۔تاہممرکزی حکومت نے فوجی سربراہ کی مکمل تائیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج کا کشمیر کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے موقف صحیح ہے ۔مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈونے سماجی رابط ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریر کرتے ہوئے کہا’’میں انڈین آرمی چیف کے بیان سے مکمل طور پراتفاق کرتا ہوں‘‘۔