Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

مروّجہ ناجائز معاملات!

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: March 11, 2022 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
مختلف بازاروں میں مختلف قسم کے تجارت اور کاروبار کے حوالے سے ناجائز معاملات رائج ہیں ، ہر مسلمان پر لازم ہے کہ اس کے سارے معاملات جیسے:خرید وفروخت، کرایہ پر دینا اور لینا اور کھیتی باڑی کرنا وغیرہ سب شریعت کے مطابق جائز اور درست ہوں، تاکہ اس کی روزی حلال ہو، حرام اور ناجائز معاملات سے بچنا ضروری ہے، لیکن ان ساری جزئیات کا احاطہ کرنا یہاں مشکل ہے۔
البتہ اصولی طور پر یہ سمجھنا چاہیے کہ شریعت ِ مطہرہ میں خرید وفروخت کے جائز ہونے کے لیے بہت سی بنیادی شرائط کا لحاظ رکھنا ضروری ہے، ان شرائط میں بعض کا تعلق اس معاملے کے منعقد ہونے سے ہوتا ہے، پھر اس (انعقاد کی شرائط ) میں سے کچھ کا تعلق عقد کرنے والے سے ہوتا ہے، مثلاً یہ کہ عقد کرنے والا عاقل اور معاملے کا شعور رکھنے والا ہو، اور جانبین سے معاملہ کرنے والے الگ الگ افراد ہوں، ایک ہی آدمی خریدنے اور بیچنے والا نہ ہو اور کچھ کا تعلق خود نفسِ معاملہ سے ہوتا ہے، مثلاً خریدنے یا بیچنے والے میں سے ایک معاملہ کا ایجاب کرے تو دوسرا فریق اسی کے مطابق قبول کرے اور کچھ کا تعلق بدلین (خریدی جانے والی چیز اور اس کے ثمن) سے ہوتا ہے، مثلاً یہ کہ عقد کے وقت ان کی مالیت قائم ہو یعنی وہ مال ہو اور کچھ کا تعلق مبیع یعنی خریدی جانے والی چیز سے ہوتا ہے، مثلاً وہ موجود ہو، معدوم نہ ہو، اور وہ چیز مملوکہ ہو اور بیچنے والے کی ملکیت میں ہو، شرعاً مال ِ متقوّم ہو، اس کے حوالہ کرنے پر قدرت بھی ہو۔
بعض شرائط کا تعلق معاملہ کے نافذ ہونے سے ہوتا ہے، یہ دو شرطیں ہیں: بیچنے والی کی چیز پر ملکیت ہو یا اس کی ولایت اور اختیار اسے حاصل ہو، اور اس میں بیچنے والے کے علاوہ کسی اور کا حق نہ ہو۔
بعض شرائط کا تعلق معاملے کی صحت و درستی سے ہوتا ہے، مثلاً یہ کہ وہ کسی وقت کے ساتھ مقید نہ ہو، اور مبیع (بیچی جانے والی چیز) معلوم اور متعین ہو، اور اس کا بدل (ثمن) بھی معلوم ہو ، لہٰذا مجہول چیز کی خرید وفروخت درست نہیں ہے، نیز اس خرید وفروخت میں کوئی فائدہ بھی ہو، اس میں کسی قسم کی فاسد شرط نہ ہو، پھر اس کی بہت سی صورتیں ہیں۔ اسی طرح ادھار معاملے میں مدت متعین ہو، مجہول نہ ہو، منقولی چیز ہو تو اسے فروخت کرنے سے پہلے اس پر قبضہ بھی کرلیا ہو، او دو ایسی چیزیں جن کی جنس ایک ہواور وہ قدر (کیلی ہونے یا وزنی ہونے ) میں بھی متحد ہوں تو خرید وفروخت میں ان کا برابر ہونا اور دونوں جانب سے نقد ہونا ضروری ہے، یعنی جس مجلس میں خرید وفروخت ہو ،اسی میں جانبین سے قبضہ بھی پایا جائے۔
یہ اجمالاً اور اختصاراً خرید وفروخت کی کچھ شرائط کا ذکر ہے، معاملات میں ان کا خیال رکھا جائے، اس کے ساتھ یہ بھی ملحوظ رہے کہ وہ معاملہ سودی لین دین، رشوت، جھوٹ، خیانت ، دھوکا دہی ، جوا وغیرہ جیسے گناہوں پر بھی مشتمل نہ ہو، اس کے علاوہ اگر کبھی کسی خاص مسئلے میں راہ نمائی کی ضرورت ہو تو وہ سوال لکھ کر ارسال کردیجیے۔
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

۔ ₹ 2.39کروڑ ملازمت گھوٹالے میںجائیداد قرق | وصول شدہ ₹ 75لاکھ روپے 17متاثرین میں تقسیم
جموں
’درخت بچاؤ، پانی بچاؤ‘مشن پر نیپال کا سائیکلسٹ امرناتھ یاترا میں شامل ہونے کی اجازت نہ مل سکی ،اگلے سال شامل ہونے کا عزم
خطہ چناب
یاترا قافلے میں شامل کار حادثے کا شکار، ڈرائیور سمیت 5افراد زخمی
خطہ چناب
قومی شاہراہ پر امرناتھ یاترا اور دیگر ٹریفک بلا خلل جاری
خطہ چناب

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

July 3, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 26, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?