Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

مرنے والوں کے اعداد و شمارجاری کریں،اکھلیش کا مطالبہ

Towseef
Last updated: February 4, 2025 11:47 pm
Towseef
Share
3 Min Read
SHARE

یو این آئی

نئی دہلی// سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے مہاکمبھ حادثے کے معاملے کو پارلیمنٹ میں اٹھاتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے حکومت سے مہلوکین کے اعداد و شمار جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ “حکومت اب تک مرنے والوں کے اعداد و شمار فراہم نہیں کر سکی، بچوں کے اعداد و شمار تو بالکل ہی غائب ہیں۔ لوگ اپنے پیاروں کو کھویا پایا مراکز پر تلاش کر رہے ہیں۔ مہاکمبھ میں کئی لوگ اپنے پیاروں سے بچھڑ گئے۔”اکھلیش یادو نے کہا کہ مہاکمبھ کا انعقاد پہلی بار نہیں ہوا ہے، اس سے قبل بھی مختلف حکومتوں نے اس کا اہتمام کیا ہے۔ انہوں نے مہلوکین کے لیے پارلیمنٹ میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا، “حادثے کے دن شاہی اسنان وقت پر نہیں ہو سکا۔ شاہی اسنان کا ایک خاص مہورت ہوتا ہے جو سناتن روایت کا حصہ ہے لیکن وہ روایت اس دن ٹوٹ گئی۔”انہوں نے مزید کہا، “حکومت نے مہاکمبھ کے لیے بڑے پیمانے پر تشہیر کی۔ کہا گیا کہ یہ کمبھ 144 سال بعد آیا ہے اور سو کروڑ لوگوں کے لیے انتظامات کیے گئے ہیں لیکن اگر میرے دعوے غلط ہیں تو میں پارلیمنٹ کی رکنیت سے استعفی دینے کے لیے تیار ہوں۔” اکھلیش نے الزام لگایا کہ خواتین کے کپڑے اور لوگوں کی چپلیں جے سی بی کے ذریعے اٹھا کر ٹرالیوں میں پھینکی گئیں۔ حکومت کو بتانا چاہیے کہ لاشیں کہاں لے جائی گئیں۔اکھلیش یادو نے کہا کہ ڈیجیٹل کمبھ کرانے والی حکومت مرنے والوں کے اعداد و شمار تک نہیں دے پا رہی۔ وزیر اعلی نے مرنے والوں کو خراج عقیدت پیش تک نہیں کیا اور واقعہ کو چھپانے کی کوشش کرتے رہے۔ انہوں نے مہاکمبھ کی انتظامیہ کو فوج کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیا۔اکھلیش نے صدر کے خطاب پر بھی طنز کرتے ہوئے کہا کہ خطاب میں وہی پرانی باتیں دہرائی گئیں جیسے 80 کروڑ لوگوں کو مفت راشن، 25 کروڑ لوگوں کو غربت سے نکالنا، 10 کروڑ گیس کنکشن دینا، جبکہ آبادی 105 کروڑ ہو رہی ہے تو حکومت کس آبادی کے لیے کام کر رہی ہے؟انہوں نے مزید کہا، دس سال پہلے جس جگہ کو کیوٹو بنانے کی بات کی گئی تھی، وہاں آج تک میٹرو شروع نہیں ہو سکی۔ اتر پردیش میں جو بھی میٹرو چل رہی ہے وہ سماجوادی حکومت کی دین ہے۔ انہوں نے زمین کے حصول پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ “کسانوں کو ان کی زمین کا مناسب معاوضہ کیوں نہیں دیا جا رہا؟ سماجوادی حکومت نے جب ایکسپریس وے بنوایا تو اس کا افتتاح سخوئی اور میراج طیارے اتار کر کیا گیا تھا، جس کا ڈیزائن بی جے پی نے نہیں بنایا تھا۔”

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

برصغیر

’قدرتی وسائل ارب پتی لوگوں کو فروخت‘ حکومت قبائلیوں کو دبا کر ان کے حقوق چھین رہی ہے: راہل گاندھی

July 17, 2025
برصغیر

انڈیگو طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ پروازوں پر کوئی اثر نہیں

July 17, 2025
برصغیر

ترنجیت سندھو ہند-امریکہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ فورم بورڈ کے مشیر مقرر

July 17, 2025
برصغیر

منریگا کی اجرت کانگریس کا اضافہ اور 15 دنوں میں ادائیگی کا مطالبہ

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?