اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے مرمت پربل گاؤں میں آتشزدگی کی واردات میں 3 منزلہ رہائشی مکان کے بالائی 2 چھتیں جل کر خاکستر ہوئی ہے اس دوران اگر چہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم بھاری مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوا ہے. اطلاعات کے مطابق اتوار کو دوپہر 2 بجے کے قریب مرمت گاؤں کے پربل گاؤں میں غلام علی کے 3 منزلہ عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور گیس سلنڈر بھی پھٹ گیا. اس واقع کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاؤ کاروائی شروع کی جبکہ کچھ عرصہ بعد ڈوڈہ سے فائر بریگیڈ کی گاڑی بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا تاہم اس دوران تین منزلہ رہائشی مکان کی بالائی دو چھتیں جل کر راکھ ہوئیں اور بھاری مالیت کا سامان جل کر تباہ ہوا. پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے.