بلال فرقانی
سرینگر// ماہ رمضان کے پیش نظرراتوں رات سرینگر میں مرغ اور گوشت کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔سرینگر میں تین روز قبل مرغ 110 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی تھے، مگر ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی روزانہ کی بنیاد پر مرغ کی قیمت میں 15 روپیسے20 روپے کا اضافہ ہونا شروع ہو گیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ بدھ کو مرغی کی قیمت 140 روپے فی کلو تک پہنچ گئی، جب کہ فروغ فروشوں کا کہنا تھا کہ ’’لینا ہے تو لو، ورنہ وقت ضائع نہ کرو‘‘۔ صارفین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں سرکاری اداروں اور متعلقہ محکموں کی خاموشی نے ان گراں فروشوں کے حوصلے مزید بڑھا دیے ہیں۔ ان کیلئے قانون یا اخلاقیات کا کوئی پاس نہیں ہے۔