سرینگر// انسٹی چیوٹ آف ایڈوانس سٹیڈیز ان ایجوکیشن سرینگر میں کل ایک تقریب کے دوران مرحوم مرزا محمد صالح بیگ کے شعری مجموعے’ہوا خوشبوے‘ کو اجرا کیا گیا ۔کالج آڈیٹوریم میں منعقدہ تقریب پر مہمان خصوصی ظریف احمد ظریف نے کتاب کی رسم رونمائی انجام دی جبکہ اس موقعہ پر کالج کے پرنسپل ڈاکٹر پروین پنڈت نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور کتاب کے حوالے سے پروفیسر رحمان راہی کی طرف سے لکھے گئے تاثر کو بھی پڑھاگیا ۔تقریب کے اختتام پر ارشد حالح نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔