ترواننت پورم، 21 جون (یو این آئی) کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائ¸ وجین نے آج کہا کہ لوگوں کو اس بات کے سلسلے میں ہوشیار رہنا چاہئے کہ مذہب کے نام پر کوئی یوگا کو اپنے نظریات کے پھیلا¶ کے لئے اغوا نہ کر لے ۔ مسٹر وجین نے یہاں مرکزی اسٹیڈیم میں بین الاقوامی یوم یوگا کے موقع پر منعقد پروگرام کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو یہ غلط فہمی نہیں پالنی چاہئے کہ یہ ایک مذہبی طریقہ ہے ۔انہوں نے کہا "کیرالہ کی سوچ سیکولر ہے اور یہاں ہر کوئی کشادہ ذہن کے ساتھ یوگا کر سکتا ہے ۔ لیکن کوئی بھی یوگا جیسے طریقوں کے ذریعہ اشلوکوں کی ادائیگی کرکے اسے اغوا کرنے کی کوشش کر سکتا ہے اور یہ الجھن پیدا کر سکتا ہے کہ یہ کسی خاص مذہب کا حصہ ہے ۔ '' انہوں نے کہا کہ اشلوکوں کی تخلیق سے پہلے یوگا کی پیدائش ہوچکی تھی۔یوگامیں متعدد بیماریوں کو ٹھیک کرنے کی صلاحیت ہے اور اسی وجہ سے کوئی بھی یوگا کو اپنی زندگی کا حصہ بنا سکتا ہے ۔ مسٹر وجین نے کہا کہ ریاستی حکومت یوگاکو اسکول کورس میں شامل کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ۔ راج بھون میں منعقد یوگا پروگرام میں گورنر پی سداشیوم نے بھی حصہ لیا۔دوسری جانب یوگا کے تیسرے بین الاقوامی دن کے موقع پر صدر پرنب مکھرجی نے آج راشٹرپتی بھون میں اجتماعی یوگا کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی پہل پر اقوام متحدہ نے 21 جون کو یوگ کا بین الاقوامی دن قرار دیا ہے ۔ یوگا قدیم ہندستانی طریقہ ہے جو کئی طرح کی بیماریوں کو ٹھیک کرنے اور تندرستی کے لئے بہت کارآمد ہے ۔صدر نے کہا ''جسمانی و ذہنی تندرستی نیز چست اور پھرتیلے رہنے کے لئے یوگ بہت مفید ہے ۔انہوں نے اجتماعی یوگا میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کا خیرمقدم کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ ہر روز یوگا کریں کیونکہ تندرست ذہن اور تندرست بدن خدا کی پوجا کے لئے بھی ضروری ہے ۔ راشٹرپتی بھون کے سینیئر افسران اور عملہ کے لوگ اور ان کے کنبہ کے لوگ یوگا میں شریک ہوئے ۔