عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع پولیس کشتواڑ نے ضلع کے اندر مذہبی مقامات پر چوری کرنے والے گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین چوروں گرفتار کرلیا۔ ان چوروں نے دچھن کے علاقے میں مذہبی مقامات پر چوریاں انجام دی تھیں۔ چوری کی وارداتیں 20/21ستمبر کی درمیانی رات ہوئی تھیں جس دوران انھوں نے کئی مذہبی مقامات کو نشانہ بنایا تھا جہاں عطیہ خانوں اور سیف کو توڑا گیا اور ان سے نقدرقم چوری کرلی گئی۔ مذہبی مقامات میں شیو مندر دروان محلہ رام لیلا کلب سوندر، مسجد شریف شنگر محلہ ،مسجد شریف شیخ محلہ، مسجد شریف وانی محلہ مسجد شریف کروسا محلہ شامل ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر زیر نمبر 20/2024زیر دفعہ زیردفعہ331(4)/305بی این ایس کے تحت پولیس تھانہ دچھن میں درج کر کے تحقیقات شروع کی ۔خصوصی تحقیقاتی ٹیم نے تکنیکی مدد سے استفادہ کرتے ہوئے اور واقعات کے آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیتے ہوئے انتھک کوششوں سے مجرموں کی شناخت کی اور بالآخر ان کی گرفتاری ہوئی۔ مکمل تفتیش اور مربوط تلاش کے بعد پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا جن کی پہچان شمیم احمد ولد عبدالطیف ساکن گھنٹی ٹھاٹھری ،عادل حسین ولد عبداللطیف ساکن اندلو بھرنو تحصیل کہارہ گندو ضلع ڈوڈہ ا ور جمال دین ولد محمد عبداللہ ساکن اندلو بھرنو تحصیل کہارہ ضلع ڈوڈہ کو گرفتار کیا۔گرفتار افراد سے مسروقہ املاک کے ساتھ ساتھ سیف اور تالے توڑنے میں استعمال ہونے والے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں۔