عاصف بٹ
کشتواڑ //سنیچر واتوارکی درمیانی رات پوچھال علاقے میں رونما ہوے واقعے کے بعد پیرکو ضلع بھر میںپرامن طور بند رہاجس کے دوران ضلع کے مختلف مقامات پر تمام تر تجارتی مراکز بند رہے۔ پوچھال علاقے میں مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کا معاملہ سنیچر و اتوارکی درمیانی شب پیش ایا تھا جسکے بعد مقامی لوگوں میں اس واقعے کو لیکر سخت ناراضگی تھی اور سوموار کولوگوں نے پرامن طور احتجاج کیا جس کے دوران ضلع بھرکے مختلف مقامات پر لوگوں نے احتجاج کیا۔اس دوران لوگوں نے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے خلاف کلید کے کوکلیہ چوک میں جمع ہوکر لوگوں نے زوردار احتجاج کیا صبح چھ بجے ہی سڑک کو بند کر دیاگیاجسکے بعد احتجاج دوپہر تک جاری رہا ۔ایس ایس پی کشتواڑ و ڈی سی کشتواڑ کی یقین دہانی کے بعد احتجاج کو پرامن طور ختم کردیاگیا ۔اس واقعے میں پولیس نے تین افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ 5 افراد کوحراست میں لیا گیا ہے جبکہ مفرور افراد کی پولیس تلاش کررہی ہے۔وہی ضلع کے دیگر مقامات دچھن میں بھی پرامن احتجاج کیا گیااور اس واقعے میں ملوث افراد کو سخت سزادینے کی مانگ کی گئی ۔