جموں//مختلف سکھ تنظیموں کے کارکنان نے جموں یونیورسٹی میں امن چیماسنگھ کی قیادت میں وادی کشمیر کے بڈگام میں گوروگرنتھ صاحب جی کی بے حرمتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس دوران مظاہرین بے حرمتی کرنے والے افرادکے خلاف سخت کاروائی کرنے کامطالبہ کررہے تھے۔اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے امن نے واقعہ کی ۔انہوں نے کہاکہ گورودوارہ صاحب خام پور نے شرپسندوں نے گولک (منی باکس) کاتالاتوڑکر اس میں پیسے چوری کئے ۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کیلئے پولیس حکام کو ہدایات جاری کی جائیں۔سابق سرپنچ ایم اے ایم کالج لکی سنگھ نے الزام لگایاکہ پی ڈی پی۔بی جے پی حکومت کے دوران ایسے واقعات میں اضافہ ہورہاہے۔ انہوں نے حکومت پرآرایس ایس کے ایجنڈے کو لاگوکرنے کابھی الزام عائد کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ سکھوں کے احترام کویقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جائیں۔اس دوران مظاہرے میں موہن سنگھ بھگی، کلویندرسنگھ، اجاگرسنگھ ، برگیڈیر راجندرسنگھ، اشپال سنگھ ، سریندرسنگھ شندھا، جگبیر سنگھ، راجیشورسنگھ، گرپریت سنگھ، مانوسوڈھی، کرن ویر ، ست ویر ستا، سرجیت سنگھ، اندر پال سنگھ، دوپندرسنگھ وغیرہ شامل تھے۔