عظمیٰ ویب ڈیسک
نئی دہلی/لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا ہے کہ چھتیس گڑھ میں دو نن کے ساتھ جو سلوک کیا گیا وہ انتہائی قابل مذمت ہے اور کانگریس مذہبی آزادی کی خلاف ورزی کے ایسے واقعات کو برداشت نہیں کرے گی۔
راہل گاندھی نے سوشل میڈیا ’ایکس‘پر ایک پوسٹ میں کہا، “چھتیس گڑھ میں دو کیتھولک نن کو ان کے مذہبی عقیدے کی وجہ سے نشانہ بنایا گیا اور جیل بھیج دیا گیا – یہ انصاف نہیں ہے بلکہ بی جے پی-آر ایس ایس کی غنڈہ گردی ہے۔ یہ اس حکومت کے تحت اقلیتوں پر خطرناک ظلم کی مثال اور منظم جبر کی عکاسی کرتا ہے۔”
انہوں نے کہا، “یو ڈی ایف کے اراکین پارلیمنٹ نے آج پارلیمنٹ میں احتجاج کیا۔ ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ مذہبی آزادی سب لوگوں کا آئینی حق ہے۔ ہم ان کی فوری رہائی اور اس ناانصافی کے لیے جوابدہی کا مطالبہ کرتے ہیں۔”
واضح ر ہے کہ چھتیس گڑھ میں پولس نے مذہبی آزادی ایکٹ اور انسداد انسانی بردہ فروشی ایکٹ کے تحت انسانی اسمگلنگ اور جبری تبدیلی مذہب کے الزام میں دو نن سمیت تین لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
مذہبی آزادی کی خلاف ورزی پر خاموش نہیں رہیں گے: راہل گاندھی
