سرینگر // نیشنل کانفرنس نے ریاست کے عازمین کو مدینہ میں رہائشی سہولیات کے حوالے درپیش مشکلات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جج کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ عازمین کی مشکلات کا ازلہ کرنے کیلئے اقدمات کریں ۔نیشنل کانفرنس نے کشمیر ی عازمین جو گذشتہ دونوں فریضہ حج ادا کرنے کیلئے مکہ شریف گئے ہوئے ہیں کو مدینہ پا ک میں رہائشی سہولیات اور دیگر سہولیات کی عدم دستیابی کے نتیجے میں زبردست مشکلات کا سامنا ہے ۔پارٹی کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے اپنے ایک بیان میں ارباب اقتداد اور ریاستی حج کمیٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ خود مدینہ منورہ جا کر عازمین حج کی مشکلات کا ازلہ کرنے کیلئے اقدمات کریں ۔انہوں نے کہا کہ روزانہ مدینہ سے عازمین یہ شکایت کرتے ہیں ریاستی سرکار نے اُن کیلئے کوئی بھی خاطر خوہ انتظام نہیں کیا ہے جبکہ عازمین کے ساتھ یہ وعدہ کیا گیا تھا کہ انہیں حج کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی مشکلات مشکلات پیش نہیں آئے گی ۔ساگر نے اس دوران مرکزی حج کمیٹی کو بھی اس بارے میں آگاہ کیا ہے ۔